تنظیم اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مختلف حلقہ جات میں
دورہ ترجمہ قرآن اور خلاصہ مضامین قرآن کے پروگرام 2023ء(حصہ اول) (مرتب: وقار احمد)حلقہ گوجر انوالہ ڈویژن
1۔گجرات : تقویٰ مسجد متصل گرین ٹائون پولیس چوکی جلالپور روڈگجرات میں مقامی تنظیم کے تحت ہونے والے پروگرا م میں دورہ ترجمہ قرآن کی سعادت امیر حلقہ گوجرا نوالہ ڈویژن حافظ علی جنید میر نے حاصل کی۔ جس میں اوسطاً75 مرد حضرات اور 25 خواتین کی شرکت رہی۔
-2 سیالکوٹ : مسجد احیائے دین ، مدثر شہید روڈ نزد فاطمہ میرج ہال ہنٹر پورہ سیالکوٹ میں دورہ ترجمہ قرآن کے مدرس ناظم تربیت حلقہ گوجرانوالہ ڈویژن حافظ نعیم صفدر بھٹہ تھے ۔ اس پروگرام میں روزانہ تقریباً65 مرد حضرات اور 15 خواتین کی شرکت رہی۔
-3 گوجرانوالہ : مسجد نمرہ سوئی گیس لنک روڈ محلہ ملک پارک گوجرانوالہ میںمقامی تنظیم کے تحت دورہ ترجمہ قرــآن کا اہتمام بعد از نماز تراویح بذریعہ ویڈیو بانی تنظیم ڈاکٹر اسرار احمدؒ ہوا۔اس پروگرام میں تقریباً 11 حضرات کی شرکت رہی۔
-4پھالیہ : دفتر تنظیم اسلامی مسجد المصطفیٰ نزد اسد اللہ پور ویگن سٹینڈ، گھنیاں روڈپھالیہ میںدورہ ترجمہ قرآن بعد از نماز تراویح بذریعہ ویڈیو بانی تنظیم ڈاکٹر اسرار احمدؒؒہوا ۔اس پروگرام میں اوسطاً 10 افراد کی شرکت رہی ۔
-5 کامونکی :ایچ ایف سی مین جی ٹی روڈ کامونکی میں بعد از نمازفجر دورہ ترجمہ قرآن بذریعہ ویڈیو ڈاکٹر اسرار احمد ؒکیا گیا۔تقریباً 10 افراد شریک رہے۔
حلقہ سرگودھا ڈویژن
1َ۔سرگودھا: مسجد جامع القرآن سرگودھامیں مقامی تنظیم کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد بذریعہ ملٹی میڈیا ویڈیو امیر محترمs ہوا۔اس پروگرام میں تقریباً 45 مرد حضرات اور 12 خواتین کی شرکت رہی۔
2۔میانوالی :مسجد بیت المکرم میں خلاصہ مضامین قرـآن کے مدرس مقامی امیر نورخان صاحب تھے۔ اس پروگرام میںتقریباً35 افراد شریک رہے۔
3۔میانوالی(اسرہ ):جامع مسجد عمر فاروق میانوالی میں مقامی تنظیم کے تحت اسرہ کی سطح پر دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادبذریعہ ملٹی میڈیا ویڈیوامیر محترمs ہوا۔اس پروگرام میں اوسطاً25 افراد شریک رہے۔
4۔ جوہر آباد(اسرہ):البرکہ ہال جوہرآباد میں مقامی تنظیم کے تحت منفرد اسرہ کی سطح پر دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادبذریعہ ملٹی میڈیاویڈیو امیر محترمs ہوا ۔اس پروگرام میں 20 حضرات کی شرکت رہی۔
حلقہ پنجاب پوٹھوہار
1۔چکوال: پریسٹو سکول چکوال میں خلاصہ قرآن کا انعقاد ہوا جس کی سعادت مولانا خرم شہزاد نے حاصل کی۔جس میں 20افراد شریک رہے۔
2۔گوجر خان: جامع مسجد العابد گوجر خان میں دورہ قرـآن ہوا ۔ مدرس حافظ ندیم مجید تھےاور تقریباً 25حضرات کی شر کت رہی۔
3۔جہلم:مرکز بیان القرـآن جہلم میںدورہ ترجمہ قرآن کا اہتمام بذریعہ ویڈیو بانی محترم ؒ ہوا۔ جس میںاوسطاً30 افراد شریک رہے۔
4۔میر پور:کشمیر اسلامک سنٹر میر پور میں دورہ ترجمہ قرآن بذریعہ ویڈیو بانی تنظیم ؒ ہوا۔ افتخار صاحب صاحب نے بھی بطور مدرس سعادت حاصل کی۔اس پروگرام میں تقریباً160 مرد حضرات کی شرکت رہی۔
5۔اسرہ ساگری:رہائش گاہ ظفر اقبال بھٹی میں دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد بذریعہ ویڈیو بانی تنظیم ؒ ہوا ۔جس میں09 افراد حضرات شریک رہے۔
حلقہ کراچی جنوبی
1۔لانڈہی:قرآن مرکز لانڈی میں دورہ ترجمہ قرآن کی سعادت محمد سہیل راـؤ نے حاصل کی ۔اس پروگرام میں اوسطاً60 مرد حضرات اور70خواتین کی شرکت رہی۔
2۔کورنگی شرقی :ملن بینکوٹ کورنگی شرقی میں دورہ ترجمہ قرآن کا اہتمام ہوا۔مدرس محمد ہاشم صاحب تھے ۔اس پروگرام میںتقریباً200مرد اور 150 خواتین نے شرکت کی۔
3۔کورنگی وسطی:راج محل لان کورنگی وسطی میں دورہ ترجمہ قرآن محمد نعمان نے کروایا۔جس میں اوسطاً400 خواتین اور400 مرد شریک رہے۔
4۔سوسائٹی :گلستان انیس سوسائٹی میں دورہ ترجمہ قرآن عامر خان نے کروایا۔ اس پروگرام میں تقریباً550مرد حضرات اور450 خواتین کی شرکت رہی ۔
5۔اختر کالونی :ریڈیسن میرج لان اختر کالونی میںدورہ ترجمہ قرآن کی سعادت عاطف اسلم نے حاصل کی ۔جس میں تقریباً145 مرد حضرات اور80 خواتین نے شرکت کی۔
6۔ڈیفنس: قرآن اکیڈمی ڈیفنس میںدورہ ترجمہ قرآن ڈاکٹر الیاس خان نے کروایا جس میںتقریباً800 مرد حضرات اور 250 خواتین کی شرکت رہی۔
7۔ اولڈ سٹی:ہمادان نزد جنگ پریس اولڈ سٹی میں دورہ ترجمہ قرآن محمد رضوان نے کروایا۔ اس پروگرا م میںاوسطاً70 خواتین اور 100 مرد حضرات کی شرکت رہی۔
8۔کلفٹن:سیفران لان کلفٹن میں محمد اسلم نے خلاصۂ مضامین قرآن کروایا۔ اس پروگرام میں تقریباً80 خواتین اور 70 مرد حضرات کی شرکت رہی۔
9۔کورنگی غربی :معین سینٹری ہال کورنگی غربی میں مقامی تنظیم کے تحت خلاصہ مضامین قرآن کا اہتمام ہوا۔ انجینئر ندیم حسین نے مدرس کی سعادت حاصل کی۔تقریباً40مرد حضرات اور 30 خواتین کی شرکت رہی۔
10۔کورنگی غربی:تھری ایس سکول کورنگی غربی میں ڈاکٹر وقاص علی نے خلاصہ مضامین قرآن کروایا۔اس پروگرام میں اوسطاً 05 خواتین اور 15 مردحضرات شریک رہے۔
حلقہ ملاکنڈ
1۔اسرہ کبل :رہائش گاہ آفتاب حسین میں دورہ قرآن کا انعقاد بذریعہ ویڈیو بانی تنظیم ؒ ہوا ۔ جس میں تقریباً14 افراد شریک رہے ۔
2۔واڑئی:واڑئی ملاکنڈ میںمقامی تنظیم کے تحت منتخب نصاب کےدورہ کا انعقادکیا گیا۔
3۔بی بیوڑ:مسجدلوہار آباد ملاکنڈمیں مقامی تنظیم کے تحت منتخب نصاب کے دورہ کا اہتمام بذریعہ آڈیو امیر محترم شجاع الدین شیخ s کیا گیا جس میںتقریباً 20افراد شریک رہے۔
4۔باجوڑغربی :مسجد عثمان توحید آبادباجوڑغربی میں دورہ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔مدرس نبی محسن تھے،اس پروگرام میں30 مرد حضرات اور 40 خواتین کی شرکت رہی۔
5۔ سوات:جامع مسجدغالیگے سوات میں دورہ ترجمہ قرآن کی سعادت ـحبیب علی،شاہ فیصل اور ظہور احمد نے حاصل کی جس میں تقریباً35 افراد شریک رہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ روزہ اور قرآن دونوں کو ہم سب کے حق میں ایسا سفارش کرنے والا بنائے جن کی سفارش بار گاہ الٰہی میں مقبول ہو۔ آمین!(جاری ہے)
tanzeemdigitallibrary.com © 2025