امیر تنظیم اسلامی کا حلقہ کراچی شمالی کے زیر اہتمام خطاب عام
تنظیم اسلامی کے حلقہ کراچی شمالی کے زیر اہتمام جامع مسجد شادمان کراچی میں خطاب عام کیا۔امیرتنظیم اسلامی محترم شجاع الدین شیخ نے کہا کہ نظریہ ٔ پاکستان سے انحراف پاکستان کے غیر مستحکم ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد’’پاکستان کا مطلب کیا لا الٰہ الا اللہ‘‘ پر رکھی گئی تھی۔ قیامِ پاکستان کے وقت جس چیز نے رنگ، نسل، زبان اور کلچر کے مختلف ہونے کے باوجود مسلمانوں کو جوڑا تھا وہ کلمہ طیبہ ہی تھا۔ مصورِ پاکستان علامہ اقبال اور بانی پاکستان قائداعظم کے پیش نظر اسلامی نظریہ کی بنیاد پرایک ریاست کا قیام تھا۔ لیکن گزشتہ پون صدی کے دوران ہم نے نہ تو اسلام کی طرف کوئی قابل ِ ذکر پیش قدمی کی بلکہ پاکستان کے قیام کی اساس کو بھی بری طرح مسخ کر ڈالا۔ جس کے باعث ہم پر عذاب کا پہلا کوڑا1971ء میں برسا اور ملک دولخت ہو گیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس دھچکے کے بعد پوری قوم انفرادی اور اجتماعی سطح پر توبہ کرتی اور ہر خاص و عام پاکستان کو حقیقی معنوں میںایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تن من دھن لگا دیتا۔ تاکہ مسلمانانِ پاکستان دین ِ اسلام کے مطابق زندگی گزار سکیں اور دنیا کے سامنے عدل وقسط پرمبنی ایک معاشرہ قائم کر کے دکھائیں۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ساستدانوں،مقتدر حلقے اور عوام نے کوئی سبق نہ سیکھا اور صاف دکھائی دیتا ہےکہ آج بھی ملک میں اسلام کےنفاذ کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم اپنا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں توہمیں ملک میں دین کو قائم و نافذ کرنے کی عملی جدوجہد کرنا ہو گی تاکہ ہم دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہوسکیں۔
(رپورٹ: ذیشان حفیظ خان، ناظم نشر و اشاعت (حلقہ) کراچی شمالی)
حلقہ پنجاب جنوبی کے زیر اہتمام ملتان شہر میں مظاہرہ29جنوری2023ءکی شام عصر تامغرب وہاڑی چوک ملتان پر دو مقامی تناظیم (1) ممتاز آباد(2) نیو ملتان نے رفقاء کے ساتھ مل کر ایک مظاہرہ کا اہتمام کیا، جس کا موضوع تھا:’’سویڈن اور یالینڈ میں توہین قرآن‘‘ ۔اس مظاہرہ میں دونوں تناظیم کے تقریباً 50 رفقاء نے شرکت کی۔ مظاہرہ میں رفقاء بینزز اور ٹی بورڈز اٹھاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروار ہے تھے۔ بینرز پر حرمت قرآن کے حوالے سے سلوگن اورقرآن و احادیث کی عبارتیں لکھی ہوئی تھیں۔ (رپورٹ: محمد عبد اللہ قادری )
حلقہ سرگودھا کے زیر اہتمام سہ ماہی تربیتی اجتماعحلقہ سرگودھا کے زیر اہتمام سہ ماہی تربیتی اجتماع کا انعقاد مرکز تنظیم اسلامی مسجد بیت المکرم میانوالی میں ہوا۔جس میں میانوالی ،جوہرآباد، شاہ پور اور سرگودھا سے مجموعی طورپر 43رفقاءاور 8 احباب نےشرکت فرمائی ۔ پروگرام کی تفصیل کچھ یوں ہے:
29دسمبر 2022ء پروگرام کا آغاز بعد نمازِ مغرب تلاوتِ قرآن حکیم ونعتِ رسولِ کریم ﷺ سے ہوا۔میانوالی تنظیم کے رفیق حمید اللہ نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔
بعد نمازِ مغرب تا عشاء: شرقی تنظیم کے ناظم دعوت مولانا عامر نے ’’فریضہ اقامتِ دین اور سنت کا جامع تصور‘‘ کے موضوع پر نہایت پُر اثر خطاب فرمایا۔ انہوں نے سیرتِ مطہرہ کی روشنی میں سمجھایا کہ اقامت ِدین کی محنت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں اس کے لیےکوشش کرنی ہے تا کہ ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکیں ۔
نمازِ عشاءاور کھانے کے بعد رفقاء کو موجودہ ملکی سیاست اور تنظیم اسلامی کا مؤقف کے موضوع پر بانی ٔ محترم کا خطاب بذیعہ ملٹی میڈیا سنوایا گیا۔ خطاب کے بعد نقیب منفرد اسرہ جوہر آبادخالد وسیم نے اسی موضوع پر مذاکرہ کروایا ۔
نائب امیر حلقہ ڈاکٹر جاوید اقبال نے’’جہاد فی سبیل اللہ‘‘ کے موضوع پر مذاکرہ کروایا،اس کے بعد رات آرام کا وقفہ ہوا۔
tanzeemdigitallibrary.com © 2025