امیر تنظیم اسلامی کی چیدہ چیدہ مصروفیات
(11تا22مئی 2023ء)
جمعرات(11-مئی )کو مرکزی اُسرہ کے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔
جمعہ (12-مئی ) کو قرآن اکیڈمی ڈیفنس کراچی میں اجتماع جمعہ سے خطاب کیا ۔شام کر حلقہ آزاکشمیر کے دورہ کے لیے اسلام آباد پہنچے۔ رات ڈاکٹر ضمیر اختر خان صاحب کے ہاں قیام کیا۔
ہفتہ (13-مئی ) کو اسلام آباد سے مرکزی ایوان صحافت مظفر آباد پہنچے۔ چونکہ امیر محترم کو صحافی حضرات کی طرف سے مدعوکیا گیا تھا، اس لیے ان کی بڑی تعداد پہلے سے منتظر تھی۔ انہوں نے اس نو تعمیر شدہ عمارت میں مختلف علمی شخصیات کے لیکچرز شروع کرنے کا طے کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے امیر محترم وہ پہلی شخصیت ہیں جن کو پہلی دفعہ یہاں پر خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔طے شدہ وقت کے مطابق (تقریباً 12بجےدن) امیر محترم نے ’’موجودہ مسائل اور ہمارا کردار‘‘ کے موضوع پر تفصیلی خطاب فرمایا۔آخر میں سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی۔ بعد نماز مغرب رائل کانٹیننٹل ہوٹل میں موجودہ صورت حال پر سورۃ الانفال کی آیات 24تا29 کی روشنی میں اجتماع عام سے مدلّل خطاب فرمایا۔
اتوار(14-مئی) کو صبح00:08بجے کلیۃ الدعوۃ الاسلامیہ چہلہ بانڈی میں ’’اعلیٰ ترین سودا‘‘ کے عنوان سے درس قرآن دیا، جس میں ادارے کے طلبہ، اساتذہ اور معززین نے شرکت کی۔ سوال وجواب کے ذریعے قرآن مجید کے مختلف مقامات کی وضاحت فرمائی اور درس کے اختتام پر سامعین اور طلبہ سے باقاعدہ ملاقات کی اور ان کا تعارف حاصل کیا۔ بعدازاں امیر محترم کو ادارہ کے مختلف شعبوں کا visitکرایا گیا۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات سپردقلم کیے اور مناظرTVکے لیے مختصر انٹرویو بھی دیا۔
اسی روز 10بجے مسجد عمر بن خطاب میں رفقائے تنظیم سے ملاقات کی۔ امیر حلقہ نے نظم کا تعارف کروایا۔ نئے شامل ہونے والے رفقاء کا امیر محترم نے تعارف حاصل کیا۔ اس کے بعد سوال وجواب ہوئے اور نئے شامل ہونے والے رفقاء سے بیعت مسنونہ لی گئی۔ اکثر رفقاء نے تجدید بیعت بھی کی۔ کھانے اور نماز ظہر کے بعد حلقہ کے ذمہ داران سے خصوصی ملاقات کی جو 15:02بجے تک جاری رہی۔ ناظم اعلیٰ ، نائب ناظم اعلیٰ اور امیر حلقہ اس دوران امیرمحترم کے ساتھ رہے۔ نائب امیر سے تنظیمی امور کے حوالے سے آن لائن رابطہ رہا۔
جمعرات(18-مئی )کو مرکزی اُسرہ کے اجلاس میں شرکت کی۔بعداز ظہر شعبہ تربیت کے ارکان سے ملاقات کی اور پھر شعبہ رابطہ وقانونی امور سے میٹنگ کی۔
جمعہ (19-مئی ) کو صبح رجوع الیٰ القرآن کورس کے شرکاءسے گفتگو کی۔ بعد ازاں شعبہ نظامت اور رابطہ وقانونی امور سے میٹنگز کیں۔ قرآن اکیڈمی لاہو ر میں اجتماع جمعہ سے خطاب کیا ۔بعد نماز عصر نائب ناظم اعلیٰ شرقی زون کے ہمراہ حلقہ سرگودھا کے دورہ پر روانہ ہوئے۔ سیال موڑ پر امیر حلقہ اور مقامی امراء نے امیر محترم کو خوش آمدید کہا۔ اسی مقام پر شرقی تنظیم کے مبتدی رفیق ڈاکٹر محمد شریف صاحب کے ہسپتال، سلطان میڈیکل کمپلیکس کی ملحقہ مسجد میں بعد نماز مغرب’’محبت رسولﷺ کے عملی تقاضے‘‘کے موضوع پر خطاب فرمایا، جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رات 30:10بجے اسرہ 90جنوبی روانگی ہوئی ۔ یہاں پر نقیب اسرہ عثمان اکرم گل صاحب کے ہاں قیام کیا۔
ہفتہ (20-مئی) کو بعد نماز فجر ایک مسجد میں سورۃ التوبہ کی آیات111و112 کے حوالے سے خطاب فرمایا۔ 30:08بجے چک 90 جنوبی کے النور ہال اسکول میں ’’قرآن حکیم اور ہم‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ اس پروگرام میں علاقے کی مذہبی وسیاسی شخصیات نے بھی شرکت فرمائی۔ شرکاء کی کل تعداد500کے قریب تھی۔ یہاں سے فراغت کے بعد 00:10جے مسجد جامع القرآن سرگودھا کے لیے روانہ ہوئے۔ یہاں پر 00:11بجے’’پاکستان کی سلامتی اور ہمارا کردار‘‘ کے حوالے سے خطاب فرمایا۔ اس موقع پر علماء ،تاجر وپروفیسرز حضرات کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شرکاء کی کل تعداد60تھی۔ بعد نما زعصر جوہر آباد کے لیے روانگی ہوئی ۔وہاں پر بعد نماز مغرب العزیز میرج ہال میں’’پاکستان کے مسائل اور ان کا حل‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ اس میں 1500 کے لگ بھگ حضرات نے شرکت کی۔رات( رفیق تنظیم کے زیر انتظام ) رفاہ کالج میں قیام کیا۔
اتوار(21-مئی) کو بعدنماز فجر حلقہ سرگودھا کے اجتماع کے دوران سورۃ الحج آیت78 کی روشنی میں تذکیری گفتگو کی۔ صبح 30:08بجے حلقہ کے رفقاء سے ملاقات کی۔ امیر حلقہ نے حلقہ کے نظم کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں گزشتہ سال شامل ہونے والے نئے رفقاء کا تعارف کروایا گیا۔پھر سوال وجواب کی نشست ہوئی۔ اس کے بعد امیر محترم نے تذکیری گفتگو فرمائی۔ مبتدی وملتزم رفقاء نے امیر محترم سے بیعت مسنونہ کی۔ 00:11بجے حلقہ کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی۔ سوال وجواب کی نشست ہوئی۔ یہ پروگرام00:01بجے تک جاری رہا۔ کھانا اور نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد 00:02بجے لاہور کے لیے واپسی ہوئی۔ لاہور سے کراچی کے لیے راونگی ہوئی۔
پیر(22-مئی) کو قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں نائب ناظم اعلیٰ نعمان اختر اور امیر حلقہ ڈاکٹر الیاس کے ساتھ ایک ادارہ ’’شعور‘‘ کے شعیب مدنی صاحب سے ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ معمول کی مصروفیات رہیں۔ نائب امیر سے تنظیمی امور کے حوالے سے آن لائن رابطہ رہا۔
tanzeemdigitallibrary.com © 2024