صدر انجمن خدام القرآن ملتان کا دورہ تونسہ شریف
11 جون بروز اتوار ملتان سے ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی ایک نقیب اسرہ کی دعوت پر تونسہ شریف تشریف لے گئے۔30 :8بجے رضا گجر کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ملتان سے معتمد حلقہ(راقم الحروف) اور ناظم قرآن اکیڈمی ملتان کامران فاروق خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ناشتہ کے بعد جامع مسجد نور گلشن محمود تشریف لے گئے۔ جہاں رفقاء واحباب کی کثیر تعداد درس قرآن مجید کو سننے کے لیے منتظر تھے۔
10:00بجے سعد نور کاشف کی تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ محترم ڈاکٹر طاہر خاکوانی نے’’نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں‘‘ کے موضوع پر پُر مغز خطاب کیا۔ جسے سامعین نے ہمہ تن گوش ہوکر سنا۔ محترم ڈاکٹر طاہر خاکوانی نے سواگھنٹہ سامعین کے دلوں کو محبت رسول اللہ ﷺ سے گرمایا۔ اہل علاقہ، وکلاء، صحافی، سیاسی لوگ اور جماعت اسلامی کی قیادت،رفقاء و احباب کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں تونسہ شریف کے رفقاء نے بہت محنت کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان رفقاء کی کاوشوں کو قبولیت سے نوازے اور ان کی اولادوں کو دین حق کا مردمجاہد بنائے۔ آمین ثم آمین! نماز ظہر رضا محمد گجر صاحب کے گھر پر ادا کی۔00 :2بجے ملتان کے لیےعازم سفر ہوئے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری اس حقیر سی کوشش کو قبول فرمائے اور ہماری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے۔ امین یا رب العالمین!
وقت فرصت ہے کہاں کام ابھی باقی ہے
نور توحید کا تمام ابھی باقی ہے(مرتب کردہ: شوکت حسین انصاری، معتمد حلقہ پنجاب جنوبی)
امیر حلقہ پنجاب جنوبی کا دورہ ضلع مظفر گڑھامیر حلقہ پنجاب جنوبی محترم مرزا قمر رئیس بیگ نے حلقہ کے منفرد رفقاء سے رابطہ قائم کرنے کے لیے محترم خواجہ اشتیاق احمد صدیقی کو ذمہ داری سونپی۔چار ماہ کی ان تھک کوششوں سے موصوف نے حلقہ کے سب سے بڑے ضلع مظفر گڑھ کے منفرد رفقاء سے ملاقات کا اہتمام کیا۔ موصوف ہر ماہ34 منفرد رفقاء اور15 زیر دعوت احباب و رفقاء سے رابطے میں رہتے ہیں۔ ضلع مظفر گڑھ میں سینئر رفیق محترم جام عابد حسین تقریباً عرصہ10 سال سے اپنے آبائی ضلع میں قرآن مجید کی انقلابی دعوت کا درس دے رہے ہیں۔ الحمد للہ اب ان کی محنت و کوشش رنگ لے آئی ہے۔ اس سال ماہ فروری میں ملتان میں ہونے والے مبتدی کورس میں بھی ضلع مظفر گڑھ کے منفرد رفقاء نے شرکت کی۔ 14 جون بروز بدھ امیر حلقہ ، خواجہ اشتیاق احمد صدیقی اور راقم الحروف رفقاء سے ملاقات کی غرض سے صبح30:6بجے ملتان سے روانہ ہوئے۔ سب سے پہلے خواجہ وسیم احمد جو چند روز قبل حلقہ کراچی وسطی سے ہمارے حلقہ میں شفٹ ہوئے، ان کے گھر خان گڑھ میں ملاقات ہوئی۔ موصوف محترم جام عابد حسین کے درس قرآن میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے علاقے کے زیر دعوت احباب کے لیے فہم دین پروگرام کا مطالبہ بھی امیر حلقہ کے سامنے رکھا۔ ان شاء اللہ عید الاضحی کے بعد ان کے ہاں ایک فہم دین پروگرام کا انتظام کیا جائے گا۔ وہاں سے اڈہ پر مٹ کے لیے رخصت ہوئے۔
اڈہ پرمٹ میں رفیق تنظیم محترم عبد الراق شاہد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ موصوف نے مبتدی کورس بھی کر لیا ہے۔ اور تنظیم میں شمولیت سے قبل دو مرتبہ بانی تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد ؒکا بیان القرآن مطالعہ کر چکے تھے۔ موصوف باقاعدگی سے ماہانہ انفاق بھی کرتے ہیں۔ وہاں سے جتوئی شہر کے لیے روانہ ہوئے۔
جتوئی شہر میں محترم خاور اقبال سے ملاقات کی۔ موصوف شہر جتوئی کی مشہور سیاسی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھی انٹرنیٹ پر بانی محترم کا مکمل دورہ قرآن اور بہت سے خطابات سن رکھے ہیں۔ امیر حلقہ نے ان سے بھی تنظیمی حوالے سے بات چیت کی اور جماعتی زندگی کی اہمیت و تقاضوں کو سامنے رکھا۔ موصوف ملتان کے ایک بزرگ پیر جناب زوارالحسن کے بیعت شدہ بھی ہیں۔ امیر حلقہ نے ان پر بیعت ارشاد و بیعت جہاد کا فرق واضح کیا۔ وہاں سے ہم علی پور کے لیے روانہ ہوئے۔ علی پور میں ہمارے دیرینہ ساتھی اشتیاق احمد عابدی رہتے ہیں۔ موصوف بڑے جذبے والے ساتھی ہیں۔ تین سال سے سالانہ اجتماع بہاولپور میں ناظم پانی کی ذمہ داری بھی ادا کرتے آئے ہیں۔ مبتدی کورس کر لیا ہے۔ جام عابد حسین صاحب سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ ان کے کئی دروس بھی علی پور میں کروا چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ بھی عالمہ ہیں۔ ایک مدرسہ میں فی سبیل اللہ پڑھا رہی ہیں۔ بلکہ مدرسہ کے ساتھ مالی تعاون بھی کرتی ہیں۔ موصوف سے تنظیمی حوالے سے گفتگو ہوئی اور ملتزم بننے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ اللہ تعالیٰ ہمارے سب رفقاء کی کاوشوں کو اور جذبہ انفاق کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین! الحمد للہ یہ دورہ بہت ہی کامیاب رہا۔ اس دورے سے معلوم ہوا کہ محترم جام عابد حسین نے اس علاقہ میں بہت زیادہ دعوتی محنت کی ہے۔ نماز عصر کے بعد ملتان کے لیے روانگی ہوئی ۔اللہ تعالیٰ ہماری ان کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین!
(مرتب کردہ: شوکت حسین انصاری، معتمد حلقہ پنجاب جنوبی)
tanzeemdigitallibrary.com © 2024