(تنظیمی سرگرمیاں) تنظیم اسلامی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیاں - وقار احمد

9 /

تنظیم اسلامی کےزیر اہتمام مختلف حلقہ جات میں تین ہفتوں پر مشتمل

’’بقائے پاکستان: نفاذِ عدلِ اسلام‘‘ مہم (11 اگست تا 03 ستمبر2023 )

مرتب: وقار احمد

بقائے پاکستان کے لیے عدلِ اسلام کا نفاذ ناگزیر ہے۔ مملکتِ خداداد پاکستان کے تمام عوام و خواص کی توجہ اس اہم ذمہ داری کی طرف مبذول کروانے کے لیے تنظیم اسلامی نے11اگست تا 03ستمبر2023ء، پاکستان بھر میں ’’بقائے پاکستان: نفاذِ عدلِ اسلام‘‘مہم کا انعقاد کیا ۔مہم کا آغاز تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ کے خصوصی خطاب جمعۃ المبارک منعقدہ مسجد جامع القرآن، قرآن اکیڈمی ڈی ایچ اے کراچی سے ہوا۔ مہم کے حوالے سے امیر تنظیم اسلامی کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی نشر کیاگیا۔ 14 اگست 2023 ء کو کراچی میں ’’بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام‘‘ کے عنوان سے ایک سمینار منعقد ہوا۔ جس میں معروف علماء کرام اور دانشور حضرات نے شرکت کی۔ مہم کے دوران پارلیمنٹیرینز، میڈیا،ججز، سیاستدانوں، علماء کرام اور دیگر اہم ملکی شخصیات کے نام امیرتنظیم اسلامی کے خطوط بھیجےگئے۔ موضوع پر متعددِ پریس ریلیزز کا اجراءبھی ہوا۔ مہم کے دوران پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پاکستان کی بقاء کے لیے نفاذِعدلِ اسلام کی ضرورت واہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بھر پور دعوتی سرگرمیاں کی گئیں۔
پاکستان بھرمیں تنظیم اسلامی کے حلقہ جات کے تحت”بقائےپاکستان:نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے دوران سرگرمیوں کی رپورٹس ذیل میں درج ہیں:
حلقہ بلوچستانتنظیم اسلامی حلقہ بلوچستان کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں حلقہ بلوچستان، مقامی تناظیم کوئٹہ شمالی اورکوئٹہ جنوبی کی جانب سے350 بروشرز اور390ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،34ٹی بورڈز،ایک بینر،5پول ہینگرزاور220 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ2 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،51علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر2خطابات جمعہ ہوئےاور7 کارنز مینٹگز کی گئیں۔ ‬ (رپورٹ:اقتداراحمد،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ کراچی وسطیتنظیم اسلامی حلقہ کراچی وسطی کے زیر اہتمام ”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“ مہم کے سلسلے میں حلقہ کی سطح پر2000بروشرزتقسیم ہوئے،50 بل بورڈز لگائے گئےاور دو مظاہرے کئے گئے۔مقامی تناظیم شاہ فیصل،ملیر،بنوری ٹاؤن، گلشن اقبال،گلزار ہجری،گلشن جمال، راشد منہاس جوہر،قرآن مرکز جوہر، رضوان سوسائٹی،سندھ بلوچ سوسائٹی اور گلشن حدیدکی جانب سے10500 بروشرز اور46000 ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،73 ٹی بورڈز،182 بینرز اور1060 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ 42 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،445 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر4 خطابات جمعہ ہوئے،ایک جگہ دعوتی کیمپ لگایا گیا، ایک اسٹال لگایا گیا ،7 حلقہ قرآنی میں مہم پر گفتگو ہوئی اور 4 عام خطابات منعقد کیے گئے۔ (رپورٹ :ڈاکٹر رفیع رضا، ناظم نشرواشاعت)
حلقہ کراچی جنوبیتنظیم اسلامی حلقہ کراچی جنوبی کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میںمقامی تناظیم لانڈھی،کورنگی شرقی،کورنگی غربی،کورنگی وسطی،سوسائٹی،اختر کالونی، ڈیفنس، کلفٹن،قرآن اکیڈمی ،اولڈ سٹی اور1 منفرد اسرہ کی جانب سے42500 بروشرز اور11860ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،10ٹی بورڈز،139 بینرز ،280 پول ہینگرز،68 بل بورڈزاور475 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ26 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،223 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر54خطابات جمعہ ہوئے، بیشتر مقامات پر مہم کے حوالے سے دروس قرآنی اور وفود سے کارنر میٹنگز کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:سرفراز خان،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ کراچی شمالیتنظیم اسلامی حلقہ کراچی شمالی کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میںمقامی تناظیم فیڈرل بی ایریا،ناظم آباد،نیو کراچی،شادمان ٹاؤن،بحریہ ٹاؤن، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن ، گلشن معمار ،نارتھ ناظم آباد،سرجانی ٹاؤن اور حلقہ کراچی شمالی کی جانب سے26300 بروشرز اور47700ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،32 ٹی بورڈز،329 بینرز ،450 پول ہینگرز،32 بل بورڈزاور218 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ105 مقامات پرریلیوں کا انعقاد کیا گیا،317 علمائے کرام کو امیرمحترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر9خطابات جمعہ ہوئے ،7دعوتی اجتماعات منعقد کیے گئے، 29حلقہ قرآنی میں مہم پر گفتگو ہوئی ،110 کارنز میٹنگز کی گئیں اورمہم کی مناسبت سے 6مساجد کے آئمہ سے امیر حلقہ اور معاونین حلقہ نے خصوصی ملاقات کیں۔ ( رپورٹ:ذیشان حفیظ،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ حیدر آبادتنظیم اسلامی حلقہ حیدر آباد کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں حلقہ حیدرآباد، مقامی تناظیم سٹی حیدر آباد،قاسم آباد،لطیف آباد،ٹنڈوآدم، نوابشاہ اورایک منفرداسرہ کی جانب سے16300 بروشرز اور36300ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،91 ٹی بورڈزاور73 بینرز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ22 ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،150 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیااورمہم کے موضوع پر6خطابات جمعہ ہوئے۔ ‬ (رپورٹ:رحیم بیگ،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ سکھرتنظیم اسلامی حلقہ سکھر کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں مقامی تناظیم سکھر ،شاہ پنجو،صادق آبادجنوبی، صادق آباد شمالی، رحیم یار خان اور2اسرہ جات کی جانب سے12000 بروشرز اور16000ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،200 بینرز اور350 پول ہینگرز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ ایک مقام پر ریلی بھی نکالی گئ،350 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیااورمہم کے موضوع پر10خطابات جمعہ ہوئے۔ (رپورٹ:نصراللہ انصاری،معتمد حلقہ)
حلقہ جنوبی پنجابتنظیم اسلامی حلقہ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں مقامی تناظیم ملتان شہر،ملتان غربی، ملتان شمالی ،گل گشت،نیو ملتان، ممتاز آباد،ملتان کینٹ ،بہاولپور اورمختلف منفرد اسرہ جات کی جانب سے 255رکشہ فلیکسز لگائے گئے، 2750بروشرز اور20000ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے۔ اس کے علاوہ9 مقامات پر ریلیوںکا انعقاد کیا گیا،470 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر37خطابات جمعہ ہوئےاور2 خصوصی خطابات کا بھی اہتمام کیا گیا۔
(‬ رپورٹ:محمد عبداللہ قادری،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ سرگودھا ڈویژنتنظیم اسلامی حلقہ سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں حلقہ سرگودھا کی سطح پر12500بروشرزاور2000 ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے،28 بینرز ، 50 رکشتہ فلیکسز اور120 پول ہینگرز لگائے گئے،260علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا۔مہم کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی اور ایک خطاب جمعہ بھی ہوا۔اس کے علاوہ مورخہ 19 اگست کو مقامی میرج ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر محترم نے خطاب فرمایا اور ایک ہزار کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔ مہم کے موضوع پر4خطابات جمعہ ہوئے،مقامی کالجز و سکولز کے سربراہان سے وفود کی شکل میں خصوصی ملاقاتیں کی گئیں اور ان اداروں میں تقسیم ہینڈ بلز کا کام کیا گیا ۔(رپورٹ:محمد ہارون شہزاد،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ بہاول نگرتنظیم اسلامی حلقہ بہاول نگرکے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں مقامی تناظیم ہارون آباد شرقی،ہارون آباد غربی، فورٹ عباس،چشتیاں ،بہاول نگر،مروٹ،فقیر والی، ڈونگہ، کچھی والا،ڈاہرانوالہ،حاصل پوراورمنچن آبادکی جانب سے11500بروشرز اور9500ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،22 ٹی بورڈز،29 بینرز اور567 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ3 ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،220 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر15خطابات جمعہ ہوئے اورمہم کی مناسبت سے 100 حلقہ قرآنی کا بھی اہتمام کیا گیا۔‬ (رپورٹ:محمد عامر،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ ساہیوال ڈویژنتنظیم اسلامی حلقہ ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں مقامی تناظیم پاکپتن،ساہیوال،وہاڑی،حویلی لکھا،بورے والااور2 منفرد اسرہ جات کی جانب سے2000 بروشرز اور12000ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،51 بینرز ،اور166 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ5 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،240 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا۔مہم کے موضوع پر45خطابات جمعہ ہوئے،14عوامی اجتماعات منعقد کیے گئے،10خصوصی دروس قرآن میں مہم پر گفتگو ہوئی اورمہم کی مناسبت سے4 آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے۔ (رپورٹ:عبدالخالق صدیقی،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ فیصل آبادڈویژنتنظیم اسلامی حلقہ فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں مقامی تناظیم فیصل آباد غربی،پیپلز کالونی ، فیصل آباد شمالی،مدینہ ٹاؤن، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد جنوبی ،جڑانوالہ روڈاور1 متفرق ، 5 منفرد اسرہ جات کی جانب سے24000 بروشرز اور22000ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،25 ٹی بورڈز،95 بینرز ،40 پول ہینگرزاور74 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ2 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،359 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر17خطابات جمعہ ہوئے،5دعوتی کیمپ لگائے گئے ،10دعوتی اجتماعات منعقد کیے گئے،7 حلقہ قرآنی میں مہم پر گفتگو ہوئی ،12 مقامی وفود سے ملاقا تیں کی گئیں ،19 کارنز مینٹگز کی گئیں اورمہم کی مناسبت سے ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ (‬ رپورٹ:محمد رشید عمر،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ لاہور غربیتنظیم اسلامی حلقہ لاہور غربی کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں مقامی تناظیم سمن آباد،ٹاؤن شپ،ماڈل ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن،جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، لاہور وسطی ، چوہنگ،شیخوپورہ جنوبی، شیخوپورہ شمالی ،انجینئرز ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن اورایک منفرد اسرہ کی جانب سے17750 بروشرز اور50550ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے۔38 ٹی بورڈز،625 بینرز،860 پول ہینگرزاور680 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ12مقامات پر ریلیوںکا انعقاد کیا گیا،431 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر28خطابات جمعہ ہوئے،1دعوتی کیمپ لگایا گیا ،8 حلقہ قرآنی میں مہم پر گفتگو ہوئی ،مہم کی مناسبت سے3سیمینارز کا بھی اہتمام کیا گیا۔جامعہ اشرفیہ میں اجازت لے کر تقریباً 1500 ہینڈ بل تقسیم کیے گئے۔ (رپورٹ:حافظ وقاص احمد، معتمد حلقہ)
حلقہ لاہور شرقیتنظیم اسلامی حلقہ لاہور شرقی کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں مقامی تناظیم شاہدرہ ،ڈی ایچ اے،صدر ،لاہور شمالی، گڑھی شاہو،گلبرگ ، فیروزپورروڈاورلاہورچھاؤنی کی جانب سے15700بروشرز اور5000ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،64 بینرز ،1100 پول ہینگرز اور 810 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ4مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،224 علمائے کرام کو امیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر18خطابات جمعہ ہوئے،3دعوتی کیمپ لگائے گئے اور6حلقہ قرآنی میں مہم پر گفتگو ہوئی ۔ (رپورٹ: نعیم اختر عدنان،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ گوجرانوالہ ڈویژنتنظیم اسلامی حلقہ گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میںمقامی تناظیم گجرات،گوجرانوالہ،منڈی بہاوالدین، ڈسکہ، سیالکوٹ، کنجاہ، جلال پورجٹاں، کامونکی، وزیر آباد،لالہ موسیٰ،کھاریاں،حافظ آباد،قلعہ کالروالا،ناروال اورگکھڑکی جانب سے 18050بروشرز اور6250ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،68 ٹی بورڈز،79 بینرز ،40 پول ہینگرزاور342 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ8 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،411 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا۔مہم کے موضوع پر50خطابات جمعہ ہوئے اورمہم کی مناسبت سے سیالکوٹ میں امیر محترم sکا خصوصی خطاب بھی ہوا۔ ( رپورٹ:رانا محمد ضیاء الحسن،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ پنجاب پوٹھوہارتنظیم اسلامی حلقہ پنجاب پوٹھو ہار کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں مقامی تناظیم گوجر خان،جاتلاں ،میر پور، جہلم، چکوال،شکریلہ اورمنفرداسرہ جات کی جانب سے1000بروشرز تقسیم کئے گئے ،18 بینرز اور268 پول ہینگرز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ5 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،114 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا۔مہم کے موضوع پر4خطابات جمعہ ہوئے،2دعوتی پروگرام منعقد کیے گئے،6 خصوصی دروس کیے گئے ،مہم کی مناسبت سےایک سیمینار منعقد ہوا اور ایک اشتہار اخبار میں چھپوایا گیا۔ (رپورٹ:کامران منظور،ناظم نشرواشاعت)
‬ حلقہ پنجاب شمالیتنظیم اسلامی پنجاب شمالی کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں حلقہ پنجاب شمالی، مقامی تناظیم مسلم ٹاؤن،النور کالونی ،راولپنڈی کینٹ ،پنڈی غربی،چکلالہ،واہ کینٹ ، گلزار قائد،پنڈی گھیپ،لالہ زار،صادق آباداورایک اسرہ کی جانب سے3000بروشرز اور 28000ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے۔75 ٹی بورڈزاور828 پول ہینگرز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ11 مقامات پرریلیوںکا انعقاد کیا گیا۔230علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا۔مہم کے موضوع پر3خطابات جمعہ ہوئے،کچھ اسرہ جات کےحلقہ قرآنی میں مہم پر گفتگو ہوئی ،2 ویڈیو پروگرام منعقد کیے گئے اورمہم کی مناسبت سے ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ (‬ رپورٹ:ابرار احمد،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ اسلام آبادتنظیم اسلامی حلقہ اسلام آباد کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں سے8500 بروشرز اور6000ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے۔76ٹی بورڈز،75بینرز ،150 پول ہینگرزاور2 رکشہ فلیکسز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ11مقامات پر ریلیوںکا انعقاد کیا گیا۔200 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر17خطابات جمعہ ہوئے،2 کارنز مینٹگز کی گئیںاورمہم کی مناسبت سے ایک سٹال لگایا گیا۔ ( رپورٹ:ڈاکٹر اشرف علی،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ خیبر پختونخوا جنوبیتنظیم اسلامی حلقہ خیبر پختونخوا جنوبی کے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں حلقہ خیبر پختونخوا جنوبی نے10500بروشرز اور8500ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے۔60ٹی بورڈزاور48بینرز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ ایک مقام پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کی تعداد 50 تھی۔119علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا۔مہم کے موضوع پر5خطابات جمعہ ہوئےاور حلقہ کے تحت 3 کیمپس کا انعقاد کیا گیا جو کہ چارسدہ، جمرود اور لنڈی کوتل میں لگائے گئے۔‬مقامی تناظیم پشاور شہر،پشاور صدر، پشاورغربی ،نوشہرہ ، مردان ، ڈیرہ اسماعیل خان اور3منفرداسرہ جات نے اس مہم میں بھرپور شرکت کی۔مہم کے موضوع پر20خطابات جمعہ ہوئےاور کچھ مقامات پردعوتی اجتماعات منعقد کیے گئے ۔ (رپورٹ :جنید کامران،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ ملاکنڈڈویژنتنظیم اسلامی حلقہ ملاکنڈڈویژن کےزیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“مہم کے سلسلے میں مقامی تناظیم دیر،بی بیوڑ،داروڑہ ،واڑی، تیمر گرہ،سوات، بٹ خیلہ، باجوڑ شرقی،باجوڑغربی، چترال، برنس،اوچ،کبل اورمینگورہ کی جانب سے1000بروشرز اور1000ہینڈ بلزتقسیم کئے گئے۔15بینزز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ200 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا،مہم کے موضوع پر7خطابات جمعہ ہوئےاور5خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے ۔ ( رپورٹ :محمد سعید جان،ناظم نشرواشاعت)
حلقہ آزاد کشمیرتنظیم اسلامی حلقہ آزاد کشمیرکے زیر اہتمام”بقائے پاکستان: نفاذِعدلِ اسلام“ مہم کے سلسلے میں حلقہ آزادکشمیر، مقامی تناظیم مظفرآباد،باغ اوردھیر کوٹ کی جانب سے1750 بروشرز اور4500ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے،20 ٹی بورڈزاور328 پول ہینگرز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ ایک ریلی کا انعقاد کیا گیااور40 علمائے کرام کوامیر محترم کا خط دیا گیا ۔ (‬ رپورٹ:انوارا لحق کیانی،ناظم نشرواشاعت)
حقیقت یہ ہے کہ ملک میں موجود ظلم و زیادتی کی فضا اور طبقاتی کشمکش کو ختم کرنے کے لیے نفاذِعدلِ اسلام کی طرف پیش قدمی ناگزیر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام کے عطا کردہ عادلانہ نظام ہی میں پاکستان کی بقاء مضمر ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں’’بقائے پاکستان: نفاذِ عدلِ اسلام ‘‘کی اجتماعی جدوجہد میں شریک ہوکراس عظیم فریضہ کی ادائیگی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تمام رفقاء و احباب کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول ومنظورفرمائے۔آمین !