الہدیٰ
حضرت شعیب ؑ کی اصحاب ایکہ کو تبلیغ
آیت 176{کَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَیْکَۃِ الْمُرْسَلِیْنَ(176)}’’(اور اسی طرح) اصحابُ الایکہ نے بھی جھٹلایا رسولوںؑکو ۔ ‘‘
’’ایکہ‘‘ کے معنی جنگل یا بَن کے ہیں۔ یہ لفظ اس سے پہلے حضرت شعیب ؑ کی قوم کے لیے سورۃ الحجر کی آیت 78 میں
بھی آچکا ہے۔
آیت 177{ اِذْ قَالَ لَہُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ(177)}’’جب کہا اُن سے شعیب ؑنے کہ کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟‘‘
آیت 178{ اِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ(178)}’’میں یقیناً تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ؑہوں۔‘‘
آیت 189{فَاتَّقُوا اللہَ وَاَطِیْعُوْنِ(179)}’’پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔‘‘
آیت 180{وَمَآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اَجْرٍ ج اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(180)}’’اور مَیں تم سے اس پر کسی
اُجرت کا طالب نہیں ہوں‘ نہیں ہے میری اُجرت مگر تمام جہانوں کے رب کے ذِمّے۔‘‘
درس حدیث
نماز کا چھوٹ جانا
عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ؓ اَنَّ النَّبِیَّﷺ قَالَ: ((مَنْ فَاتَتْہُ الصَّلَاۃُ فَکَاَ نَّمَا وُتِرَاَھْلَہٗ وَمَالَہٗ ))(رواہ احمد)
نوفل بن معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ کا ارشاد ہے: ’’ جس شخص کی ایک نماز بھی فوت ہو گئی وہ ایسا ہے کہ گویا اس کے گھر کے لوگ اور مال و دولت سب چھین لیا گیا ہو۔ ‘‘
تشریح:نماز اسلام کا اہم رکن ہے۔ یہ مسلمان پر فرض قرار دی گئی ہے اور اِس کی حد درجہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ اِس حدیث سے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ ایک نماز کا چھوٹ جانا اِس کے مترادف ہے جیسے کہ گھر میں آدمی نے بہت سا مال جمع کیا ہو اور کوئی اُس سے اس کا سارا مال اور اہل و عیال ہتھیا کر لے جائے اور وہ خالی ہاتھ رہ جائے۔
tanzeemdigitallibrary.com © 2025