الہدیٰ
ناپ تول میں کمی کرنا حرام ہے
آیت 181{اَوْفُوا الْکَیْلَ وَلَا تَکُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَ(181)}’’پیمانوں کو پورا بھرا کرو اور خسارہ پہنچانے والوں میں سے
مت ہو جائو۔‘‘
آیت 182{وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِ(182)}’’اور وزن کیا کرو سیدھی ترازو کے ساتھ۔‘‘
آیت 183{وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآئَ ہُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ(183)}’’اور مت گھٹا کر دیا کرو لوگوںکو
ان کی چیزیں اور مت پھرو زمین میں فساد مچاتے ہوئے۔‘‘
آیت 184{وَاتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَکُمْ وَالْجِبِلَّۃَ الْاَوَّلِیْنَ(184)} ’’اور ڈرو اُس سے جس نے تمہیں پیدا کیا اور پہلی مخلوق
کوبھی۔‘‘
آیت 185{قَالُوْٓا اِنَّمَآ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ(185)} ’’انہوں نے کہا کہ تم تو بس سحر زدہ لوگوںمیں سے ہو۔‘‘
ہم تمہارے بارے میں یہی گمان کرتے ہیں کہ تم محض ایک سحر زدہ شخص ہو۔ تم پر کسی نے جادو کر دیا ہے جس کے زیر اثر ہمیں
نصیحتیں کرتے رہتے ہو۔
درس حدیث
عشاء اور فجر کی نمازباجماعت پڑھنے کی فضیلت
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ: ((مَنْ صَلَّی الْعِشَآئَ فِیْ جَمَاعَۃٍ فَکَاَنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّیْلِ‘ وَمَنْ صَلَّی الصُّبْحَ فِیْ جَمَاعَۃٍ فَکَاَنَّمَا صَلّٰی اللَّیْلَ کُلَّہٗ))(رواۂ المسلم)
امیر المومنین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ:’’ جس نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھ لی‘ وہ گویا آدھی رات تک عبادت میں مصروف رہا‘ اور جس نے صبح کی نماز بھی باجماعت پڑھ لی تو گویا وہ تمام رات ہی نماز پڑھتا رہا۔‘‘
tanzeemdigitallibrary.com © 2024