(خصوصی رپورٹ) استقبال رمضان پروگرام 2024ء - ادارہ

8 /

تنظیم اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مختلف حلقہ جات میںاستقبال رمضان پروگرام 2024ء

ماہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ تنظیم اسلامی اپنے رفقاء و احباب اور عوام الناس کو اس ماہ مبارک سے بہترین طریقہ سے استفادہ کرنے کی تیاری کے حوالے سے ترغیب دینے کے لیے خصوصی پروگراموں کا انعقاد ماہ شعبان میں کرتی ہے۔ رمضان المبارک 1445ھ (2024ء) میںمختلف حلقہ جات کی سطح پر استقبال رمضان کے درج ذیل پروگرام منعقد کیے گئے۔
حلقہ گوجرانوالہئ گوجرانوالہ: امیر حلقہ علی جنیدمیر نے کمیونٹی سینٹر ڈی سی کالونی میں استقبال رمضان کے عنوان سے خطاب کیا اور عظمت صیام و قیام رمضان پر گفتگو کی او ر روزے کے اہم مسائل بیان کئے ۔ قرآن کا انسان کی روح سے جو تعلق ہے اس کی وضاحت کی اور رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کا شوق دلایا ۔ اس پروگرام میں شرکا ءکی تعداد 150 تھی جس میں تقریباً30رفقاء تنظیم اور60 خواتین اور باقی مرد حضرات تھے۔ ئگجرات: 8مارچ بروز جمعہ بعد از نماز عشاء استقبال رمضان کے موضوع پر تقویٰ مسجد میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔امیر حلقہ علی جنید میر نے خطاب فرمایا۔ پروگرام میں رمضان اور قرآن کے باہمی تعلق اور نبی اکرمﷺ کا رمضان کیسے گزرا اور رمضان المبارک میں اپنے روحانی وجود کو طاقتور بنانے کے عمل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس پروگرام میں تقریباً 80 حضرات اور 50 خواتین نے شرکت کی۔ئالائیڈ سکول گجرات: استقبال رمضان کے حوالے سے پروگرام ہوا جس میں تقریباً 300طالب علموں اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیرحلقہ نےروزوں کے انسانی روح پر اثرات اور روزے کا حاصل پر گفتگو کی۔ دورہ ترجمہ قرآن میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔ئجلالپورجٹاں : تنظیم اسلامی کے مرکز مسجد محمدی میں استقبال رمضان کاپروگرام منعقد ہوا جس میں امیر حلقہ علی جنید میر حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔رمضان، قرآن اور انسان کے موضوع پر بھرپور گفتگو کی گئی جس میں کل 15 رفقاء اور 20احباب نے شرکت کی۔ ئ ڈسکہ : ڈسکہ تنظیم کے امیر مبشر ریاض نے سورۃ البقرہ آیات 183 تا 188 پر بیان کیا جبکہ محترم عمران غلام رسول نے درس حدیث دیا۔ دونوں حضرات نے رمضان اور قرآن کے باہمی تعلق کو واضح کیا۔یہ پروگرام تقریباً اڑھائی گھنٹے جاری رہا جس میں17افرادنے شرکت کی۔ ئپھالیہ: دفتر تنظیم اسلامی مسجد المصطفیٰ میں بانی تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کا خطاب عظمت صیام وقیام رمضان کو دکھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 15رفقاء اور 30احباب نے شرکت کی۔ ئ لالہ موسیٰ: رفیق تنظیم کے گھر پر بانی تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کا خطاب عظمت صیام وقیام رمضان کو دکھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں 5 افراد نے شرکت کی۔ ئ کامونکی:نقیب اسرہ کے گھر پر بانی تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کا خطاب عظمت صیام وقیام رمضان کو دکھانے کا اہتمام کیا گیاجس میں تقریباً 5رفقاء اور 4 احباب نے شرکت کی۔
(رپورٹ :رانا ضیاء الحسن، ناظم نشر و اشاعت حلقہ گوجرانوالہ)
حلقہ پنجاب پوٹھوہارئ 25فروری 2024ءکومحمد نعمان نے جامع مسجدالعابد گوجر خان میں خطاب کیا جس میں18افراد شریک ہوئے۔
ئ 08 مارچ 2024ءکومحمد نعمان نےمسجد صدیق اکبر صندل گوجر خان میںخطاب کیاجس میں60 افراد نے شرکت کی۔ئ ماہ فروری اورمارچ 2024ءمیں ساجد سہیل نےمرکزبیان القرآن جہلم میں دو خطاب کیےجن میں45افراد شریک ہوئے۔ئ05 مارچ 2024ء کو خرم شہزاد بٹ نے پریسٹو سکول لائن پاک چکوال میں خطاب کیا ، جہاں15 افراد نے شرکت کی۔ ئ 07 مارچ 2024ءکو محمد شہزاد بٹ نے دفتر تنظیم اسلامی بھون چوک چکوال میں خطاب کیا جس میں 14 افراد نے شرکت کی۔ ئ 08 مارچ 2024ءکو خرم شہزاد بٹ نےجامع مسجد چکوال میں خطاب کیا ،جس میں13 افراد نے شرکت کی۔ ئ09 مارچ 2024ءکومحمد شہزاد بٹ نے چکوال میں خطاب کیاجس میں15افراد شریک ہوئے۔ ئ 10 مارچ 2024ءکوخرم شہزاد بٹ نے دفتر تنظیم اسلامی چکوال میں خطاب کیا جس میں 14افرادشریک ہوئے۔ ئ05 مارچ 2024ءکوظفر اقبال نے جامع مسجد شکریلہ میں 30افراد سے خطاب کیا۔ ئ 08 مارچ 2024ء کوظفر اقبال نےشکریلہ میں خطاب کیا جہاں 60 افراد شریک ہوئے ۔ ئ15 مارچ 2024ءکومحمد نعمان نے درکالی شیر شاہی میں خطاب کیاجس میں 15افراد شریک ہوئے۔ ئ17 مارچ 2024ء کو حافظ ندیم مجیدنےساگری میں20 افرد سے خطاب کیا ۔ ئ19مارچ 2024ء کو مشتاق حسین نے موتی مسجد ساگری میں خطاب کیاجس میں 35افراد شریک ہوئے۔ ئ12مارچ 2024ء کومحمد نعمان نےساگری میں15 افرد سے خطاب کیا۔
(رپورٹ :کامران منظور،ناظم نشرواشاعت حلقہ پنجاب پوٹھوہار)
حلقہ خیبر پختونخوا جنوبیئ پشاور صدر: مقامی تنظیم پشاورکے تحت 08مارچ 2024ء کو مسجد ابوبکر صدیقؓ، سعد اللہ جان کالونی پشاورمیں ایک استقبال رمضان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدرس کے فرائض قاضی فیصل ظہیر نے سرانجام دیئے۔پروگرام میں 120افراد نے شرکت کی۔
ئ پشاور غربی: مقامی تنظیم پشاور غربی کے زیر اہتمام9 مارچ 2024ء کوبرینز انسٹیٹیوٹ نزد مارکوپولو فیز3 چوک جمرود روڈ پشاور میں ایک استقبال رمضان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میںمدرس کے فرائض فضل باسط ناظم تربیت حلقہ خیبرپختونخوا جنوبی نے سرانجام دیئے۔ 50رفقاء اور احباب نے شرکت کی۔ئ مردان:مقامی تنظیم مردان کے زیرِ اہتمام10 مقامات پر استقبال رمضان پروگرامز منعقد کئے گئے: ئ10مارچ کو دفتر طورو میںپروگرام کا انعقاد ہوا جس میں 23افراد نے شرکت کی۔ ئ10مارچ کو مسجد اجمیر خان خوشحال کلی طورومیں پروگرام کا انعقادہوا جس میں 10افراد نے شرکت کی۔ئ 10مارچ کو مسجد دوست محمد بابا محب بانڈہ میں پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں 60افراد نے شرکت کی۔ ئ8مارچ کواقراء کالج مردان میں پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں 200افراد نے شرکت کی۔ ئ7مارچ کو مسجد الفلاح مردان میں پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں 30افراد نے شرکت کی۔ ئ6مارچ کو غزالی کالج مردان میں پروگرام کا انعقاد ہواجس میں 40 افراد نے شرکت کی۔ ئ7مارچ کو سراج اکیڈمی میں پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں 50 افراد نے شرکت کی۔ ئ8مارچ کو محب بانڈہ مدرسہ میں پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں100افراد نے شرکت کی۔ ئ9مارچ کو مسجد قباء محب بانڈہ میں پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں 60افراد نےشرکت کی۔ ئ5مارچ کو اقراء سکول بخشالی مردان میں پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں 150 افراد نے شرکت کی۔ (رپورٹ : جنید کامران، ناظم نشر و اشاعت حلقہ خیبر پختونخوا جنوبی)
حلقہ لاہور غربیئ• سمن آباد:8مارچ بعداز نماز مغرب مسجد بنت کعبہ میںسجاد سرور نے خطاب کیا جس میں 21رفقاء اور22 احباب نے شرکت کی ۔ئ گارڈن ٹاؤن: 5 مارچ بروز منگل قرآن کالج میںشیر افگن نے خطاب کیا جس میں تقریباً 25 افرادنے شرکت کی۔ئعلامہ اقبال ٹاؤن:10مارچ بروز اتوارقصرسعید بینکویٹ ہال میں کاشف گیلانی نے خطاب کیا جس میں تقریباً120افرادنے شرکت کی۔ئ ماڈل ٹاؤن: ماہ فروری کے آخری ہفتے میں مسجد قرآن اکیڈمی میںکاشف عباسی نے خطاب کیاجس میں50افراد نے شرکت کی۔ ئٹاؤن شپ: 8 مارچ بروز جمعہ مسجد ابراہیم میںحافظ عبداللہ محمود نے خطاب کیا ہے جس میں50 افراد نے شرکت کی۔ ئجوہر ٹاؤن : 3 مارچ بروز اتواربلیسنگ شادی ہال میں عبدالمہیمن ہادی نے خطاب کیا جس میںتقریباً130افراد نے شرکت کی۔ ئ واپڈا ٹاؤن :مقامی تنظیم واپڈا ٹاؤن کے تحت11مقامات پر استقبال رمضان پروگرام ہوئے۔ 3مارچ بروز اتوارگولڈن فورٹ بینکویٹ ہال میںخورشید انجم نے خطاب کیا جس میں 150 افراد نے شرکت کی۔ئ چوہنگ:2 مارچ بروز ہفتہ مرکز چوہنگ میں مبشر عارف نے خطاب کیا جس میں 60مرد اور50 خواتین نے شرکت کی۔ ئ شیخوپورہ جنوبی : مقامی تنظیم شیخوپورہ جنوبی کے تحت مختلف حلقہ جات قرآنی ہوئے جس میںکم و بیش 300مرداور خواتین نے شرکت کی۔ئ شیخوپورہ شمالی:مقامی تنظیم شیخوپورہ شمالی کے تحت سرج لیبارٹریز میںڈاکٹر عارف رشیدنے خطاب کیا جس میں70 افراد نے شرکت کی۔ ئانجینئرز ٹاؤن:مقامی تنظیم انجینئرز ٹاؤن کے تحت تقریباً 7 مقامات پر استقبال رمضان کے پروگرامز منعقد ہوئے اورمسجد عائشہ سمارٹ ٹاؤن میں استقبال رمضان کے حوالے سے خطاب جمعہ میں بھی گفتگو ہوئی۔ ئ بحریہ ٹاؤن: 3 مارچ بروز اتوار کنال گارڈن مارکی میں مولانا خان بہادر نےخطاب کیا جس میں 120 مردو خواتین نے شرکت کی اورمقامی تنظیم بحریہ ٹاؤن کے تحت اس کے علاوہ 7 جگہوں پر استقبال رمضان کے پروگرام منعقد ہوئے۔
(رپورٹ :نوید احمد قریشی، ناظم نشر و اشاعت حلقہ لاہور غربی)
حلقہ بہاول نگرئ ہارون آباد : 06مارچ بروز بدھ بعداز نماز عشاءمرکز تنظیم اسلامی ہارون آباد میں ہونے والے درس قرآن کے بعد محمد شفیق مدرس مقامی تنظیم ہارون آباد غربی نے استقبال رمضان کے حوالہ سے رمضان کی فضیلت و اہمیت کے تعلق پر سیر حاصل گفتگو کی اور رمضان سے متعلق نبی اکرم ﷺکی احادیث مبارکہ بھی پیش کی۔اس پروگرام میں 65رفقاءاور 25احباب نے شرکت کی۔شرکاءکو دورہ ترجمہ قرآن میں شرکت کرنے کے حوالہ سے دعوت نامےتقسیم کئے گئے۔ ئ فورٹ عباس: 08مارچ بروز جمعۃ المبارک بعداز نماز جمعہ مسجد جامع القرآن رحمٰن ٹاؤن فورٹ عباس میں مقامی امیر محمد مختار احمد کی زیر صدارت استقبال رمضان کے حوالہ سے پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مقامی مدرس فرخ ضیاءنے عظمت صیام و قیام اور عظمت صوم کی فضیلت پر قرآن و حدیث کے حوالہ جات کی روشنی میں گفتگو کی اور شریک نشست کثیر تعداد ملتزم و مبتدی رفقاءاور احباب شریک ہوئی۔ ئ چشتیاں:10مارچ بروز اتوار بعد نماز فجرروزانہ ہونے والے درس قرآن کی محفل کے بعدمقامی امیر چشتیاں جناب محمد امین نوشاہی نے بمقام مرکز تنظیم اسلامی چشتیاں مسجد ابو ایو ب انصاری ؓمیں استقبال رمضان کے حوالہ سے پروگرام کا انعقاد کروایاجس میں استقبال رمضان کے حوالہ سے عظمت صیام و قیام کے موضوع پر رفقائے تنظیم اسلامی و احباب سے خطاب فرمایا۔ئ بہاول نگر : مقامی تنظیم بہاول نگر کے امیر راؤ رفاقت علی اور رفقاءتنظیم اسلامی کی جانب سے استقبال رمضان کے حوالہ سے اہل علاقہ کو پمفلٹ تقسیم کئے گئے اوررکشوں پر استقبال رمضان اور دورہ ترجمہ قرآن کی تشہیرکے سلسلہ میں فلیکسز آویزاں کی گئیں۔ ئ مروٹ : 08مارچ بروز جمعۃ المبارک بعداز نماز عشاء مسجد جامع القرآن گرین ٹاؤن مروٹ میں خطیب مسجدحافظ شمس الحق اعوان نے رمضان کی فضلیت و اہمیت بیان کی ۔ئ منچن آباد،حاصل پور،ڈونگہ بونگہ،یتیم والا،ڈاہرانوالہ،فقیر والی و کھچی والا: دروس قرآن کےمدرسین جناب افتخار احمدناظم تربیت حلقہ،جناب محمد عامرناظم نشرواشاعت حلقہ،محمد شفیق اور جناب ناصر محمود مقامی امیرمقامی تنظیم ہارون آباد غربی نے استقبال رمضان پروگرامز منعقد کیے۔ئ اسرہ خواتین ہارون آباد: مسجد فاطمہ المعروف جامع القرآن میں 10مارچ بروز اتوار صبح 10بجے استقبال رمضان کے حوالے سے پروگرام منعقد ہوا۔اسرہ خواتین ہارون آباد کی معاونہ نے استقبال رمضان کے سلسلہ میں ہونے والے اس پروگرام میں شریک خواتین سے عظمت صیام اور رمضان کی اہمیت و فضیلت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس پروگرام میںتقریباً45 خواتین نے شرکت کی۔
(رپورٹ :محمد عامر، ناظم نشر و اشاعت حلقہ بہاول نگر)
حلقہ کراچی جنوبیئ کراچی جنوبی :حلقہ کراچی جنوبی دس تناظیم پر مشتمل ہے، جس میں بحمد للہ تمام ہی تناظیم میں استقبال رمضان کے پروگرام منعقد ہوئے ۔رمضان 2024ٔءمیں مجموعی طور پر تقریباً 80 استقبال رمضان پروگرام کا انعقاد ہوگا جس میں تقریباً 10 ہزار حضرات و خواتین شریک ہوئے۔ ئ تنظیم اختر کالونی نے 13 پروگرام ، قرآن اکیڈمی نے 1، اولڈسٹی 6، کلفٹن تنظیم 3، کورنگی غربی 12 ، لانڈھی 11 ، کورنگی وسطی نے 9 ،کورنگی شرقی 11اورسوسائٹی نے 4 استقبال رمضان پروگرام منعقد کیے۔ ئمدرسین میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پاکستان انجینئر نعمان اختر ، ڈاکٹر محمد الیاس ، عامر خان ، عاطف اسلم ، ڈاکٹر اسرار علی ، محمد ہاشم ، محمد سہیل ، نعمان آفتاب ، حافظ محمد اسلم ، محمد نعمان اور محمد رضوان نے خطابات پیش کیے۔(رپورٹ : سرفراز احمد، ناظم نشر و اشاعت حلقہ کراچی جنوبی )
حلقہ پنجاب شمالیئحلقہ پنجاب شمالی کی مقامی تناظیم کےزیر اہتمام راولپنڈی کے 12 مقامات پر استقبال رمضان کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 300 مر د اور 50 خواتین نے شرکت کی۔ ئ مسلم ٹاؤن: نعمان طارق نےموسیٰ شادی ہال کھنہ روڈ شکریال میں خطاب کیا۔جس میں 14 افراد نے شرکت کی۔ ئراولپنڈی کینٹ: دلاور علی نےزیب شادی ہال مصریال روڈ کینٹ میں خطاب کیاجس میں 21 افراد نے شرکت کی۔ ئچکلالہ کینٹ:رضوان حیدر نےمیجسٹی مارکی بحریہ ٹاؤن فیز 7 راولپنڈی میں خطاب کیا۔جس میں30افراد نے شرکت کی اور روبائش مارکی ڈی ایچ اے 2 راولپنڈی میںسعد محمود نے خطاب کیاجس میں22افراد نے شرکت کی۔ توقیر احمد نےمرحبا شادی ہال نزد راولپنڈی میڈیکل کالج میں خطاب کیاجس میں28افراد نے شرکت کی اورسہیل شہزاد نےقرآن اکیڈمی رسول ٹاؤن گلریز 2میں خطاب کیا۔جس میں24افراد نے شرکت کی۔ئلالہ زار: محمدشہریار نےکراؤن بینکویٹ ہال پونچھ ہاؤس صدرمیں خطاب کیاجس میں 18 افراد نے شرکت کی اورحمزہ شاہد نےتھری روز میرج ہال اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں خطاب کیاجس میں25افراد نے شرکت کی۔ئالنور کالونی:عبداللہ حنیف نےطارق کھوکھر پلازہ کے آر ایل روڈنزد چھتری چوک میں خطاب کیاجس میں25افراد نے شرکت کی۔ ئ راولپنڈی غربی: امجد علی نےرائل مینشن میرج ہال سید پور روڈ نزد حیدری چوک میں خطاب کیاجس میں27افراد نے شرکت کی۔
(رپورٹ :ابرار احمد، ناظم نشر واشاعت پنجاب شمالی)
حلقہ حیدر آبادئ23فروری 2024ءکو شفیع محمد لاکھو نے ٹنڈوآدم سٹی میں خطاب کیا۔ جس میں 70 افراد نے شرکت کی۔ ئ 25فروری 2024ءکو قرآن انسٹیٹیوٹ، لطیف آبادیونٹ 2میں امیر محترم حفظہ اللہ کا ویڈیوخطاب چلایا گیا جس میں80افراد شریک ہوئے۔ ئ 01 مارچ 2024ء کو قرآن انسٹیٹیوٹ، لطیف آبادیونٹ 2میں امیر محترم حفظہ اللہ کا ویڈیوخطاب چلایا گیا جس میں75افراد شریک ہوئے۔ ئ01 مارچ2024ءمسجد جامع القرآن قاسم آبادمیں شفیع محمد لاکھو نے خطاب کیا جس میں 205 افراد نے شرکت کی۔ئ01 مارچ 2024ء چشتی ہاؤس یونٹ نمبر 8 لطیف آباد میں حضر حیات نے خطاب کیا جس میں 60 افراد شریک ہوئے۔ئ03 مارچ 2024ء نوشہرہ فیزوز حلقہ حیدرآباد میں شفیع محمد لاکھو نے خطاب کیا جس میں40 افراد شریک ہوئے۔ ئ03 مارچ 2024 اوپن سکائی اسکول لطیف آباد (تنظیم شرقی ) میں امیر محترم کا ویڈیو پیغام سنایا گیا۔ئ03 مارچ 2024ء چوڑی مارکیٹ پنجرہ پول میں حضرحیات نے خطاب کیا جس میں 70 افراد شریک ہوئے۔ئ07 مارچ 2024ء میں دی کریکٹر اسکولنگ سسٹم شہداد پورتنظیم ٹنڈوآدم سٹی میں شفیع محمد لاکھو نے خطاب کیا جس میں 200 افراد نے شرکت کی۔ئ08 مارچ 2024ء زرین ہال مارکیٹ ٹاور حیدرآباد سٹی میں شفیع محمد لاکھو نے خطاب کیا جس میں 100 افراد شریک ہوئے۔ ئ08 مارچ2024ء القمر اسکول کوہسار لطیف آباد میں امیر محترم کا ویڈیوخطاب سنایا گیا جس میں 90 افراد نے شرکت کی۔ئ08 مارچ 2024ءکو آشیانہ شکیل زیل پاک میں امیرمحترم حفظہ اللہ کا ویڈیو بیان سنایا گیا70 افراد شریک ہوئے۔ ئ09 مارچ 2024ء کوالقمر اسکول حالی روڈلطیف آبادمیں امیر محترم حفظہ اللہ کاویڈیو خطاب سنایاگیاجس میں60افراد نے شرکت کی۔ ئ 08 مارچ 2024ء کو قرآن انسٹیٹیوٹ لطیف آباد، یونٹ 2میں سعد عبداللہ کا خطاب ہوا جس میں 85افراد نے شرکت کی۔ئ10 مارچ 2024ء کوٹری آئل مل میں امیر محترم کا ویڈیو خطاب سنایاگیا جس میں 15 افراد نے شرکت کی۔
(رپورٹ : رحیم بیگ مرزا،ناظم نشر و اشاعت حلقہ حیدرآباد)
حلقہ کراچی وسطیئحلقہ کراچی وسطی کے تحت10مقامات پر دورہ ترجمہ قرآن اور 02 مقامات پر خلاصہ مضامین قرآن کا انعقاد ہورہا ہے۔ئ09مقامی تناظیم کی جانب سے استقبال رمضان کے 96 اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسطاً فی اجتماع 73 رفقاء و احباب شریک ہوئے۔96 اجتماعات میں57مقامی مدرسین، 24 مقام پر دورہ / خلاصہ کرنے والے مدرسین اور 15 دیگر مدرسین نے خطاب فرمایا۔ئپروگرام میں احباب کو تقریباً 450 تحفہ رمضان کتابچہ تحفتاً پیش کیےگئے۔رمضان سے قبل60 پیڈسٹیرین برجز پر استقبال رمضان کے حوالے سے بینرز لگائے گئے اورمقامی تناظیم نے رکشہ فلیکس بھی بنوائے۔لگ بھگ271رفقاء نے دوران اجتماعات مختلف ذمہ داریوں کو بہ احسن طریقہ سے نبھایا۔
(رپورٹ : عمر بن عبدالعزیز،معتمد حلقہ کراچی وسطی)
حلقہ کراچی شرقیئ سرجانی ٹاؤن:18استقبال رمضان پروگرام منعقد ہوئے، ان پروگراموں میں 218رفقاء،169 خواتین اور283 احباب نے شرکت کی اس کے علاوہ 10 اسرہ جات بھی منعقد ہوئے۔ ئ نیو کراچی:10 استقبال رمضان پروگرام منعقد ہوئے ، ان پروگراموں میں 250 مرد حضرات اور350 خواتین نے شرکت کی اس کے علاوہ 7 اسرہ جات بھی منعقد ہوئے۔ ئگلشن معمار: 16استقبال رمضان پروگرام منعقد ہوئے، ان پروگراموں میں 40 رفقاء ،140 احباب اور150خواتین شامل تھیں اور 6 اسرہ جات بھی منعقد ہوئے۔ ئبحریہ ٹاؤن:28استقبال رمضان پروگرام منعقد ہوئے، ان پروگراموں میں 80رفقاء، 1171 احباب اور450 خواتین شامل تھیں اور 6 اسرہ جات بھی منعقد ہوئے۔ ئ گلزار ہجری:12استقبال رمضان پروگرام منعقد ہوئے ، ان پروگراموں میں 100مرد حضرات اور50 خواتین نے شرکت کی اس کے علاوہ11 اسرہ جات بھی منعقد ہوئے۔ ئملیر:5استقبال رمضان پروگرام منعقد ہوئے، ان پروگراموں میں 15 رفقاء، 25خواتین اور100احباب نے شرکت کی اس کے علاوہ2 اسرہ جات بھی منعقد ہوئے۔ ئرضوان سوسائٹی:12استقبال رمضان پروگرام منعقد ہوئے، ان پروگراموں میں 150رفقاء،250خواتین اور150احباب نے شرکت کی اس کے علاوہ7 اسرہ جات بھی منعقد ہوئے۔ (رپورٹ :ڈاکٹر محمد رفیع رضا،ناظم نشرواشاعت حلقہ کراچی شرقی)
حلقہ کراچی شمالیئ حلقہ کراچی شمالی کے تحت کل 102 پروگرامز کا انعقاد ہوا۔ ان پروگرامزمیں 778 رفقاء، 2709احباب اور 1126خواتین نے شرکت کی۔ئ ناظم آباد:24 پروگرام منعقد ہوئے، ان پروگراموں میں156 رفقاء،153 خواتین اور322 احباب نے شرکت کی۔ئ نارتھ ناظم آباد/بفرزون:10پروگرام منعقد ہوئے ، ان پروگراموں میں60رفقاء148 احباب اور133 خواتین نے شرکت کی۔ ئ شادمان ٹاؤن:8 پروگرام منعقد ہوئے ، ان پروگراموں میں 47 رفقاء ،198 خواتین اور178 احباب نےشرکت کی۔ ئفیڈرل بی ایریا:37 پروگرام منعقد ہوئے ، ان پروگراموں میں 224 رفقاء، 1776احباب اور 572خواتین نے شرکت کی۔ ئ اورنگی ٹاؤن:14 پروگرام منعقد ہوئے، ان پروگراموں میں 227 رفقاء ، 70خواتین اور257 احباب نے شرکت کی۔ ئ بلد یہ ٹاؤن:9 پروگرام منعقد ہوئے ، ان پروگراموں میں64 رفقاءاور28 احباب نے شرکت کی۔
(رپورٹ :ذیشان حفیظ خان،ناظم نشرواشاعت حلقہ کراچی شمالی )
حلقہ اسلام آبادئاسلام آبا دشمالی:مقامی تنظیم اسلام آباد شمالی نےاستقبال رمضان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تشہیر کی،بینرز لگائے،ہینڈبلز تقسیم کیے،مقامی سطح پر دعوتی سرگرمیاں سرانجام دی اور لوگوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ئاسلام آباد جنوبی:مقامی تنظیم اسلام آبادجنوبی نےاستقبال رمضان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تشہیر کی،مقامی سطح پر دعوتی سرگرمیاں سرانجام دی اور لوگوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ ئاسلام آباد شرقی:مقامی تنظیم اسلام آبادشرقی نےاستقبال رمضان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تشہیر کی،بل بورڈز لگائے،بینرز لگائے،ہینڈبلز تقسیم کیے،مقامی سطح پر دعوتی سرگرمیاں سرانجام دی اور لوگوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ئاسلام آباد غربی:مقامی تنظیم اسلام آباد غربی نےاستقبال رمضان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تشہیر کی،بینرز لگائے،ہینڈبلز تقسیم کیے،مقامی سطح پر دعوتی سرگرمیاں سرانجام دی اور لوگوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ ئ چک شہزاد:مقامی تنظیم چک شہزاد نےاستقبال رمضان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تشہیر کی،ہینڈبلز تقسیم کیےاور لوگوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ ئ کورنگ ٹاؤن:مقامی تنظیم کورنگ ٹاؤن نےاستقبال رمضان کے حوالے سےپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تشہیر کی، سوشل میڈیا پر تشہیر کی،بل بورڈز لگائے،بینرز لگائے،ہینڈبلز تقسیم کیے،مقامی سطح پر دعوتی سرگرمیاں سرانجام دی اور لوگوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ئ بارہ کہو:مقامی تنظیم بارہ کہو نےاستقبال رمضان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تشہیر کی،بینرز لگائے،ہینڈبلز تقسیم کیے،مقامی سطح پر دعوتی سرگرمیاں سرانجام دی اور لوگوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ئ غوری ٹاؤن:مقامی تنظیم غوری ٹاؤن نےاستقبال رمضان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تشہیر کی،بینرز لگائے،ہینڈبلز تقسیم کیے،مقامی سطح پر دعوتی سرگرمیاں سرانجام دی اور لوگوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔
(رپورٹ :ڈاکٹر اشرف علی ،ناظم نشرواشاعت حلقہ اسلام آباد)
یہ تمام پروگرامز اللہ تعالیٰ کی خاص نصرت اور فضل سے ہوئے۔ اللہ ہمارے مال و جان کے انفاق کو قبول فرمائے اور اس کو ہمارے اور تمام انسانوں کے لیے خیر و برکت کا باعث بنائے۔ آمین!