(خصوصی رپورٹ) خلاصہ مضامین قرآن کے پروگرام 2024ء - ادارہ

8 /


تنظیم اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مختلف حلقہ جات میں

دورہ ترجمہ قرآن اور خلاصہ مضامین قرآن کے پروگرام 2024ء

حلقہ کراچی جنوبیئقرآن اکیڈمی ڈیفنس:مقامی تنظیم قرآن اکیڈمی ڈیفنس کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کی سعادت نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پاکستان انجینئر نعمان اختر صاحب نے حاصل کی۔ حافظ ریان بن نعمان اخترصاحب اورحافظ ڈاکٹر فصیح منصوری صاحب نےتراویح میں قرآن حکیم سنانے کی سعادت حاصل کی۔ پروگرام کو آن لائن نشر کیا گیا۔ اس پروگرام میں تقریباً 700 مردحضرات اور 300 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔اس رمضان میں 175 افراد کےلیے اعتکاف کا انتظام کیا گیا۔ معتکفینحضرات کے لیے روزانہ بعد نماز ظہر تربیتی لیکچرز کا اہتمام رہااورآخری روز امیرتنظیم شجا ع الدین شیخ صاحب نے سوال و جواب کی نشست لی۔20 رفقاء نے بیعت فارم بھی پُر کیے۔ئ گلستان انیس کلب: حلقہ کراچی جنوبی کے تحت گلستان انیس کلب میں ناظم تربیت اولڈسٹی تنظیم محمد نعمان صاحب نےدورہ ترجمہ قرآن کی سعادت حاصل کی۔پروگرام میں 350مرد حضرات اور 200 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی ۔ ئ ملن بینکوئیٹ: مقامی تنظیم کورنگی شرقی کے تحت ملن بینکوئیٹ میں ناظم دعوت حلقہ کراچی جنوبی عامر خان صاحب نےدورہ ترجمہ قرآن کی سعادت حاصل کی ۔پروگرام میںتقریباً 150 مردحضرات اور 100 خواتین نےکی شرکت رہی۔ آخری دو اتوار میں احباب کے ساتھ نشست بھی رکھی گئی جس میں سوال جواب اور دینی فرائض کا جامع تصور بیان کیا گیا۔ ئ راج محل لان :مقامی تنظیم کورنگی وسطی کے تحت دورہ ترجمہ قرآن راج محل لان نزد چنیوٹ ہسپتال میں ہوا۔ مدرس کے فرائض امیر مقامی تنظیم ڈیفنس عاطف اسلم صاحب نے سرانجام دیے۔پروگرام میں روزانہ اوسطاً300 مردحضرات اور 200 خواتین کی باقاعدگی سے شرکت رہی۔ ئ قرآن مرکز لانڈھی: قرآ ن مرکز لانڈھی میں دورہ ترجمہ قرآن کی سعادت امیر مقامی تنظیم لانڈھی محمد ہاشم صاحب نے حاصل کی۔پروگرام میں تقریباً 110 مرد حضرات اور70 خواتین کی شرکت رہی۔ ئجانزبروسٹ:مقامی تنظیم کورنگی غربی کےتحت دورہ ترجمہ قرآن کا پروگرام منعقد ہوا۔ مدرس کے فرائض معتمد حلقہ کراچی جنوبی محمد سہیل راؤصاحب نےسرانجام دیے۔ پروگرام میں اوسطاً 120 مردحضرات اور 60 خواتین کی باقاعدگی سے شرکت رہی۔ئ ریڈیسن لان: مقامی تنظیم اختر کالونی کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا پروگرام ریڈیسن میرج لان میں ہوا۔ مدرس کے فرائض امیر حلقہ کراچی جنوبی ڈاکٹر محمد الیاس صاحب نےبخوبی انجام دیے۔ پروگرام میں تقریباً 130 مردحضرات اور 90 خواتین کی باقاعدگی سے شرکت رہی۔ئ ہما لان:مقامی تنظیم اولڈ سٹی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد ہما لان میں ہوا۔ محمد رضوان صاحب نے مدرس کے فرائض سرانجام دیے۔ پروگرام میں اوسطاً 70 مردحضرات اور 80 خواتین کی شرکت رہی۔ئ سیفرون لان:مقامی تنظیم کلفٹن کے تحت سیفرون لان میں خلاصہ مضامین قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ مدرس کے فرائض ناظم تربیت مقامی تنظیم کلفٹن حافظ محمد اسلم صاحب نے ادا کیے۔پروگرام میں 50 مردحضرات اور 50 خواتین کی شرکت رہی۔ئ کورنگی وسطی: مقامی تنظیم کورنگی وسطی کے تحت خلاصہ مضامین قرآن کے پروگرام کاانعقادہوا۔ امیرمقامی تنظیم کورنگی وسطی ڈاکٹر اسرار علی صاحب نے مدرس کی ذمہ داری ادا کی۔پروگرام میں تقریباً 25 مردحضرات باقاعدگی سے شریک رہے۔ئ قرآن مرکز ڈیفنس:حلقہ کراچی جنوبی کے تحت قرآن مرکز ڈیفنس میں خلاصہ مضامین قرآن کاانعقاد ہوا۔ مدرس کے فرائض امیرمقامی تنظیم سوسائٹی انجینئر نعمان آفتاب صاحب نے انجام دیے۔پروگرام میںتقریباً 35 مردحضرات اور 25 خواتین نے شرکت کی۔رپورٹ: سرفراز احمد (ناظم نشر و اشاعت حلقہ)
حلقہ کراچی شمالیئاورنگی ٹاؤن: مقامی تنظیم اورنگی ٹاؤن کے تحت خلاصہ مضامین قرآن کا انعقاد امامہ لان میں ہوا۔ مدرس کی سعادت سید آصف عزیز صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً160مرد حضرات اور150 خواتین کی شرکت رہی۔ئفیڈرل بی ایریا : مقامی تنظیم فیڈرل بی ایریا کےتحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمسجد جامع القرآن یاسین آباد میں ہوا۔مدرس کے فرائض محمد ارشد رضوی صاحب نے سرا نجام دیے۔پروگرام میں تقریباً270خواتین اور 206 مرد حضرات شریک رہے۔ئناظم آباد: مقامی تنظیم ناظم آبادکے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمرحبا بینکوئیٹ میں ہوا۔ مدرس کی سعادت عاطف محمود صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً170مرد حضرات اور120 خواتین کی شرکت رہی۔ئبلدیہ ٹاؤن: مقامی تنظیم بلدیہ ٹاؤن کے تحت خلاصہ مضامین قرآن کا انعقادوائٹ گولڈ مارکیو میں ہوا۔ مدرس کی سعادت سید فاروق احمدصاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً150مرد حضرات اور250خواتین کی شرکت رہی۔ئشادمان: مقامی تنظیم نارتھ ناظم آباد کے تحت خلاصہ مضامین قرآن کا انعقادعامرز پیلس میں ہوا۔ مدرس کی سعادت شجاع الدین شیخ صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً2000مرد حضرات اور1000 خواتین کی شرکت رہی۔رپورٹ:شیخ منصور رؤفی(معتمدحلقہ)
حلقہ حیدرآبادئ حیدرآباد سٹی:مقامی تنظیم حیدرآباد سٹی کے زیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد زرین ہال مارکیٹ ٹاور میں ہوا۔مدرس کے فرائض عبدالرحمٰن رند صاحب نے سرا نجام دیے۔ پروگرام میںاوسطاً40 خواتین اور 50 مرد حضرات شریک رہے۔ئ قاسم آباد : حلقہ حیدرآباد کےتحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد مسجد جامع القرآن قاسم آباد میں ہوا۔مدرس کے فرائض امیر حلقہ حیدرآباد شفیع محمد لاکھوصاحب اور نائب امیر حلقہ حیدر آباد نذیر احمد قریشی صاحب نے سرا نجام دیے۔پروگرام میں تقریباً450 خواتین و حضرات شریک رہے۔مسجد جامع القرآن میں 35 افراد نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔معتکفین حضرات کے بعد نماز ظہر خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام رہا۔مقامی تناظیم قاسم آباد شرقی وغربی تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادروینیو کمیونٹی قاسم آباد میں ہوا۔مدرس کی سعادت سیف الرحمٰن صاحب اور فہد ملوکانی صاحب نے حاصل کی۔پروگرام میںتقریباً95 خواتین و حضرات شریک رہے۔ئ لطیف آباد : مقامی تناظیم لطیف آباد شرقی وغربی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمرینہ بینکوئیٹ لطیف آباد میں ہوا۔مدرس کے فرائض سعد عبداللہ صاحب اور سیدشاکر علی صاحب نے سرانجام دیے۔پروگرام میں تقریباً550خواتین اور 450 مرد حضرات شریک رہے۔ ئکوہسار: مقامی تناظیم لطیف آباد شرقی وغربی کےتحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادالقمر اسکول کوہسار میں ہوا۔مدرس کی سعادت حضر حیات صاحب نے حاصل کی۔پروگرام میں تقریباً25 خواتین اور 15 مرد حضرات شریک رہے۔ئہیر آباد: مقامی تنظیم حیدرآباد سٹی کےتحت خلاصہ مضامین قرآن کا انعقادقرآن مرکز ہیر آباد میں ہوا۔مدرس کی سعادت محمد بابر صاحب اور پروفیسر رفیق صاحب نے حاصل کی۔پروگرام میں تقریباً25 خواتین اور 20 مرد حضرات شریک رہے۔ئحالی روڈ: مقامی تناظیم لطیف آباد شرقی وغربی کےتحت خلاصہ مضامین قرآن کا انعقادالقمر اسکول حالی روڈ میں ہوا۔مدرس کی سعادت محمد فاروق پاشا صاحب نے حاصل کی۔پروگرام میں تقریباً70 خواتین اور 35 مرد حضرات شریک رہے۔ئ نواب شاہ: مقامی تنظیم نواب شاہ کےتحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادحامد علی کلب نواب شاہ میں ہوا۔مدرس کے فرائض عاکف اقبال صاحب نے سرا نجام دیے۔پروگرام میں تقریباً 140 خواتین و حضرات شریک رہے۔ئ ٹنڈوآدم : مقامی تنظیم ٹنڈوآدم کےتحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد آشیانہ یعقوب مجاہد ٹنڈوآدم میں ہوا۔مدرس کے فرائض امیر راؤ احمد رضا صاحب نے سرا نجام دیے۔پروگرام میں تقریباً70افراد شریک رہے۔ ئنوشہروفیروز : مقامی تنظیم نوشہرو فیروز کےتحت پروگرام کا انعقاد ہوا جس میںتقریباً30 افراد شریک رہے۔رپورٹ: رحیم بیگ مرزا(ناظم نشرواشاعت حلقہ)
حلقہ پنجاب جنوبیئنیو ملتان: مقامی تنظیم نیو ملتان کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادالنور میرج ہال شاہ رکن عالم میں ہوا۔ مدرس کی سعادت حافظ محمد اسد انصاری صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً30مرد حضرات اور40خواتین کی شرکت رہی۔مقامی تنظیم نیو ملتان کے تحت دوسرا پروگرام زینت میرج ہال میں ہوا۔مدرس کی سعادت افضل حق صاحب نے حاصل کی۔پروگرام میںتقریباً8 خواتین اور 16 مرد حضرات شریک رہے۔ئملتان شہر:مقامی تنظیم ملتان شہر کےتحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادپاکستان ہال خونی برج میں ہوا۔مدرس کے فرائض محسن افضل صاحب نے سرا نجام دیے۔پروگرام میں تقریباً10خواتین اور 20 مرد حضرات شریک رہے۔ئگلگشت: مقامی تنظیم گلگشت کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادقرآن اکیڈمی گلگشت میں ہوا۔ مدرس کی سعادت فاروق احمد صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً50رد حضرات اور15 خواتین کی شرکت رہی۔ئملتان کینٹ: مقامی ملتان کینٹ کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادجامع مسجد قرطبہ قرآن اکیڈمی میں ہوا۔ مدرس کی سعادت محمد سلیم اختر صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً70مرد حضرات اور25خواتین کی شرکت رہی۔
رپورٹ:عبداللہ قادری(ناظم نشرواشاعت حلقہ)
حلقہ بہاولنگرئحلقہ بہاولنگر: حلقہ بہاولنگر کےزیرا ہتمام مقامی تناظیم حلقہ بہاول نگر، ہارون آباد شرقی و غربی،فورٹ عباس،چشتیاں،بہاول نگر،مروٹ اورمنفرد اسرہ جات کی جانب سے 2 مقامات پردورہ ترجمہ قرآن ،1 مقام پرخلاصہ مضامین قرآن اور3 مقامات پر ویڈیو پروگرام کا انعقادہوا۔پروگرامز میں تقریباً 150 خواتین اور 300 مرد حضرات شریک رہے۔رپورٹ:محمد عامر(ناظم نشرواشاعت حلقہ)
حلقہ گوجرانوالہئگجرات : مقامی تنظیم گجرات کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد تقویٰ مسجدمیں ہوا۔ مدرس کی سعادت امیر حلقہ گوجرانوالہ ڈویژن حافظ علی جنید میر صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً130مرد حضرات اور 80 خواتین کی شرکت رہی۔اس کے علاوہ اعتکاف کااہتمام بھی ہواجس میں13افراد نے شرکت کی۔ئ سیالکوٹ : مقامی تنظیم سیالکوٹ کے تحت دورہ ترجمہ قرآن جامع مسجد احیائے دین میں ہوا۔مدرس کی سعاد ت ناظم تربیت حلقہ گوجرانوالہ ڈویژن حافظ نعیم صفدر بھٹہ صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میںتقریباً100 مرد حضرات اور 40 خواتین کی شرکت رہی اوراعتکاف کی سعادت4افراد نےحاصل کی۔ئ گوجرانوالہ:مقامی تنظیم گوجرانوالہ کے تحت دورہ ترجمہ قرآن ڈی سی کالونی میں منعقد ہوا۔ مدرس کی سعاد ت انجینئر محمدہارون صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً110 مرد حضرات اور50خواتین کی شرکت رہی۔ئ کنجاہ : مقامی تنظیم کنجاہ کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کی سعاد ت ناظم دعوت حلقہ گوجرانوالہ ڈویژن محمد عبدالرحمن صاحب نے حاصل کی۔ اس پروگرام میںتقریباً 25 مرد حضرات شریک رہے۔ ئ پھالیہ : مقامی تنظیم منڈی بہاوالدین کے تحت خلاصہ مضامین قرآن کا اہتمام بذریعہ ویڈیو بانی محترم ؒ مسجد المصطفیٰ میں ہوا۔پروگرام میں اوسطاً12 افرادشریک رہے۔ ئلالہ موسیٰ : منفرد اسرہ لالہ موسی ٰکے تحت خلاصہ مضامین قرآن بذریعہ ویڈیو بانی محترم ؒ کا اہتمام ہوا۔ پروگرام میں اوسطاً5 افرادشریک رہے ۔رپورٹ : رانا ضیاء الحسن ( ناظم نشرواشاعت حلقہ)
حلقہ پنجاب پوٹھوہارئ میر پور : مقامی تنظیم میر پور کےتحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد بندھن میرج ہال میں ہوا۔مدرس کے فرائض حافظ ندیم مجید صاحب نے سرا نجام دیے۔پروگرام میں تقریباً 05 خواتین اور20 مرد حضرات شریک رہے۔ئ چکوال : مقامی تنظیم چکوال کے زیراہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمسجدا لقدس میں ہوا۔مدرس کے فرائض خرم شہزاد بٹ صاحب نے سرا نجام دیے۔پروگرام میں تقریباً12 افراد شریک رہے۔ئگوجر خان : مقامی تنظیم گوجر خان کےتحت بانی محترمؒ کےویڈیو پروگرام کا انعقادمسجد صدیق اکبر صندل میں ہوا۔پروگرام میں تقریباً16 افراد شریک رہے۔مقامی تنظیم گوجر خان کے زیر اہتمام بانی محترم ؒ کا دوسراویڈیو پروگرام جامع مسجد العابدمیں ہوا ۔ اس پروگرام میں20 افراد شریک رہے۔رپورٹ:عبدالرحمٰن تابانی (ناظم نشرواشاعت حلقہ)
حلقہ خیبر پختونخوا جنوبیئ مرکز حلقہ پشاور: حلقہ خیبر پختونخوا جنوبی کے تحت دورہ ترجمہ قرآن جامع مسجد ابو بکر صدیق ؓسعد اللہ جان کالونی پشاور شہرمیں منعقدہوا۔ مدرس کے فرائض قاضی فیصل ظہیر صاحب نے سر انجام دیے۔پروگرام میں تقریباً150مرد حضرات اور50 خواتین کی شرکت رہی۔ئ حیات آباد پشاور: حلقہ خیبر پختونخواہ جنوبی کے زیر اہتمام برینز ڈگری کالج فیز تھری چوک حیات آباد پشاورمیں دورہ ترجمہ قرآن منعقد ہوا ۔مدرس کے فرائض پروفیسر فضل باسط صاحب نے سرانجام دیے۔ئ نوشہرہ: حلقہ خیبر پختونخواہ جنوبی کے تحت مسجد سیلاج فرنیچر فیکٹری رسالپور روڈ نوشہرہ میں دورہ ترجمہ قرآن منعقد ہوا۔ مدرس کے فرائض حبیب الرحمٰن صاحب نے سرانجام دیے۔ئ مردان :سراج ٹیوشن اکیڈمی نہر چوک مردان میںدورہ ترجمہ قرآن منعقد ہوا۔مدرس ڈاکٹرحافظ محمد مقصود صاحب رہے۔ یہاں دورہ ترجمہ قرآن پشتو زبان میں کیا گیا اور اس کی ریکارڈنگ بھی کرائی گئی۔ ئپشاور صدر: مقامی تنظیم پشاور صدر کے تحت خلاصہ مضامین کا اہتمام آرمی ویلفیئر ہائوسنگ سکیم کوہاٹ روڈ میں منعقدہوا۔مدرس کے فرائض عبدالناصر صافی صاحب نے سرانجام دیے۔ئپشاور غربی:مقامی تنظیم پشاور غربی کے رفیق ڈاکٹر طارق مسعود صاحب نے امیر تنظیم شجاع الدین شیخ صاحب کےآن لائن دورہ ترجمہ قرآن کا اہتمام کیا۔
رپورٹ:سعید اللہ شاہ (معتمد حلقہ)
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ روزہ اور قرآن دونوں کو ہم سب کے حق میں ایسا سفار ش کرنے والا بنائے جن کی سفارش بار گاہ الٰہی میں مقبول ہو۔ آمین!