(خصوصی رپورٹ) دورہ ترجمہ قرآن اور خلاصۂ مضامین قرآن کے پروگرام 2024ء - ادارہ

10 /

تنظیم اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مختلف حلقہ جات میں

دورہ ترجمہ قرآن اور خلاصہ ٔمضامین قرآن کے

پروگرام 2024ء(حصہ دوم)حلقہ فیصل آباد

ئ فیصل آباد:حلقہ فیصل آبا ڈویژن کے تحت فیصل آباد میں6 مقامات اورجھنگ میں  2 مقامات پر دورہ ترجمہ قرآن کاانعقاد ہوا۔ مدرسین کے فرائض ڈاکٹر عبدالسمیع صاحب، فیضان حسن جاوید صاحب،عبداللہ اسماعیل صاحب،فیصل افضل صاحب،عبداللہ ابراہیم صاحب اور اسجل خان غوری صاحب نےسر انجام دیے۔پروگرامز میںتقریباً 660 مرد حضرات اور 300 خواتین کی شرکت رہی۔ (رپورٹ: رشید عمر ،ناظم نشر و اشاعت حلقہ)
حلقہ سرگودھائسرگودھا شرقی: مقامی تنظیم سرگودھا شرقی کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمسجد جامع القرآن میں ہوا۔ مدرس کی سعادت محمدگلباز صاحب اور ڈاکٹر عبدالرحمٰن صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً50مرد حضرات اور10 خواتین کی شرکت رہی۔ئ میانوالی: مقامی تنظیم میانوالی کےتحت خلاصہ ٔمضامین قرآن کا انعقادمسجدبیت المکرم میں ہوا۔مدرس کے فرائض نورخان صاحب نے سرا نجام دیے۔پروگرام میں تقریباً60 افرادشریک رہے۔ئجوہرآباد:منفرد اسرہ جوہر آبادکے زیر اہتمام بانی محترم ؒکے بیان القرآن کے پروگرام کا انعقادالکریم پلازہ میں ہوا۔اس پروگرام میں تقریباً15 افراد شریک رہے۔ ئبٹیاں: منفرد اسرہ بٹیاں میانوالی کے زیر اہتمام امیرتنظیم آن لائن دورہ ترجمہ قرآن کے پروگرام کا انعقاد جامع مسجد عمر ؓ میں ہوا۔ پروگرام میں تقریباً25 افرد شریک رہے۔ (رپورٹ:خواجہ ہارون رشید،ناظم نشرو اشاعت حلقہ)
حلقہ پنجاب شمالیئ راولپنڈی:حلقہ پنجاب شمالی کے زیر اہتمام دورہ ترجمہ اور خلاصہ مضامین قرآن کا انعقادراولپنڈی میں 13 مقامات،واہ کینٹ اورپنڈی گھیپ ایک ایک مقام پر ہوا۔ مدرسین کے فرائض توقیر احمد صاحب، امجد علی صاحب، عبد اللہ حنیف صاحب، نعمان طارق صاحب، راجہ محمد اصغر صاحب، ابو عبد اللہ صاحب، سہیل شہزاد صاحب، رضوان حیدر صاحب، سعد محمود صاحب، حمزہ شاہد صاحب، محمد شہریار صاحب، دلاور علی صاحب، وقار احمد صاحب، شفاء اللہ خان صاحب اور مولانا غلام مرتضی صاحب نے سرا نجام دیے۔ پروگرامز میںاوسطاً400 خواتین اور 800 مرد حضرات شریک رہے۔ (رپورٹ:ابرار احمد،ناظم نشرواشاعت حلقہ)
حلقہ ملاکنڈئباجوڑ غربی: مقامی تنظیم باجوڑ غربی کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمسجد عثمان توحید آباد میں ہوا۔ مدرس کی سعادت نبی محسن صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً 30 افراد نے شرکت کی۔ئباجوڑ شرقی:حلقہ ملاکنڈ کےتحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد باجوڑ شرقی میں ہوا۔مدرسین کے فرائض محمد نعیم صاحب، عبیداللہ صاحب اور عبدالاحد صاحب نے سرا نجام دیے۔ ئبی بیوڑ: مقامی تنظیم بی بیوڑکے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا پروگرام جامع مسجدمیں ہوا۔ مدرس کی سعادت حسین احمد صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً45 افراد نے شرکت کی۔ئسوات: مقامی تنظیم سوات کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد مسجد آتات خیل غالیگے میں ہوا۔ مدرس کی سعادت مولانا معاذ اللہ صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً45 افراد نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد سعید جان،ناظم نشرواشاعت حلقہ)
حلقہ کراچی وسطیئشاہ فیصل:مقامی تنظیم شاہ کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد الخیر کمیونٹی سینٹر میں ہوا۔ مدرس کی سعادت حافظ محمد اسد قریشی صاحب نے حاصل کی۔ اس پروگرام میں تقریباً 90 مردحضرات اور 110 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔ئبنوری ٹاؤن: مقامی تنظیم بنوری ٹاؤن کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادرائل لائونج پٹیل پاڑہ میں ہوا۔ مدرس کے فرائض محمد خرم احمد صاحب نے سر انجام دیے۔پروگرام میں تقریباً 80مرد حضرات اور80 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی ۔ ئ گلشن اقبال: مقامی تنظیم گلشن اقبال کے تحت نیو سٹی لان میں محمد حسین صاحب نےدورہ ترجمہ قرآن کی سعادت حاصل کی ۔پروگرام میںتقریباً 130 مردحضرات اور 120 خواتین نےکی شرکت رہی۔ مقامی تنظیم گلشن اقبال کے تحت دوسرا پروگرام مسجد عثمان فاران کلب میں ہوا۔مدرس کی سعادت حافظ محمد راسب وسیم صاحب نے حاصل کی۔پروگرام میں تقریباً 30 خواتین اور40 مرد حضرات نے شرکت کی۔مقامی تنظیم گلشن اقبال کے تحت تیسرا پروگرام پی آئی اے نرسری میں ہوا۔مدرس کی سعادت سید وجاہت علی صاحب نے حاصل کی۔پروگرام میں 150 خواتین اور 140 مرد حضرات نے شرکت کی۔ ئ گلشن جمال :مقامی تنظیم گلشن جمال کے تحت دورہ ترجمہ قرآن دی وینیو بینکوئیٹ میںہوا۔مدرس کے فرائض اسامہ جاوید عثمانی صاحب نے سرانجام دیے۔ پروگرام میں روزانہ اوسطاً250 مردحضرات اور 300 خواتین کی باقاعدگی سے شرکت رہی۔ ئراشد منہاس جوہر:مقامی تنظیم راشد منہاس جوہر کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد کینڈل بینکوئیٹ میں ہوا۔مدرس کی سعادت ڈاکٹر عطاالرحمٰن عارف صاحب نے حاصل کی۔پروگرام میں تقریباً400 مرد حضرات اور200 خواتین کی شرکت رہی۔ ئ قرآن مرکز جوہر:قرآن مرکز جوہر میں دورہ ترجمہ قرآن کی سعادت انجینئر محمد عثمان علی صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں اوسطاً 1000 مردحضرات اور600 خواتین کی باقاعدگی سے شرکت رہی۔ئ سندھ بلوچ سوسائٹی: مقامی تنظیم سندھ بلوچ سوسائٹی کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا پروگرام دی اکسلسیور بینکوئیٹ میں ہوا۔ مدرس کے فرائض عزیز ظفر صدیقی صاحب نےبخوبی انجام دیے۔ پروگرام میںتقریباً 100مرد حضرات اور 110 خواتین کی باقاعدگی سے شرکت رہی۔ئ ماڈل کالونی:مقامی تنظیم ماڈل کالونی کےزیر اہتمام خلاصہ مضامین قرآن کا انعقادآکسفورڈ رڈسکول میں ہوا۔سید یونس واجد صاحب نے مدرس کے فرائض سرانجام دیے۔ پروگرام میں اوسطاً 45مردحضرات اور 55خواتین کی شرکت رہی۔مقامی تنظیم ماڈل کالونی کے تحت دوسرا دورہ ترجمہ کا پروگرام شاہ مغلیہ لان میں ہوا۔ مدرس کی سعادت راشد حسین شاہ صاحب نے حاصل کی۔ پروگرام میں تقریباً200 خواتین اور300 مرد حضرات نے شرکت کی۔
(رپورٹ: سرفراز احمد ،ناظم نشر و اشاعت حلقہ)

اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ روزہ اور قرآن دونوں کو ہم سب کے حق میں ایسا سفار ش کرنے والا بنائے جن کی سفارش بار گاہ الٰہی میں مقبول ہو۔ آمین!