(تنظیمی سرگرمیاں) تنظیم اسلامی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیاں - ادارہ

9 /

امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ کا دورۂ ترجمہ قرآن

محمد عبید یار خان،ریاض، سعودی عرب

حال ہی میں راقم نے امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ کا آن لائن تفصیلی دورۂ ترجمہ قرآن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مکمل کیا ہےاور دل کی گہرائیوں سے اُن کی تدریس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے جس گہرائی اور وضاحت کے ساتھ قرآن کے پیغام کو بیان کیا، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ الحمد للہ کہ تفسیر کے مشکل موضوعات آسان ہوگئے اور ان کے روحانی پہلو دل میں اُتر گئے۔ مجھ ناچیز کی رائے میں اس دورۂ ترجمہ قرآن کے چیدہ چیدہ نکات حسب ذیل ہیں:
ظ دعاؤں کی اثر انگیزی:امیر تنظیم اسلامی کی دورانِ درس بار بار کی جانے والی دعائیں دل کو چھو لینے والی تھیں اور اللہ کی رحمت اور برکت کی یاد دلاتی تھیں۔
ظ مسلسل دعائیں اور حل:امیر تنظیم اسلامی کی مسلسل دعائیں اور قرآن کے نور کو جدید دور کی مشکلات کے حل کے طور پر پیش کرنا آپ کی ایک خاص صلاحیت ہے۔ اس دور ۂ ترجمہ قرآن کو مکمل کرنے کے بعد ایک بات کا بہت اچھی طرح سے اندازہ ہوا کہ قرآن شریف کی ہر دوسری آیت کے بعد ایک دعا کی جا سکتی ہے چاہے وہ جنت کے حصول کی ہو، دوزخ سے بچنے کی ہو، والدین کے لیے ہو اور اولاد کے لیے ہو یا کسی بھی اور دوسرے نیک مقصد کے لیے ہو۔ قرآن شریف کی ہر دوسری آیت کے بعد ایک ایسا موضوع ضرور آتا ہے جس میں انسان کو اپنے رب سے دعا کرنی چاہیے اور یہی وہ اہم نکتہ ہے جس کو بڑے سلیقے اور بڑی خوبصورتی کے ساتھ امیر تنظیم اسلامی نے اپنے دروس میں بیان فرمایا ہے۔
ظموجودہ حالات سے تعلق:انہوں نے قرآن مجید کے دائمی پیغام کو موجودہ حالات کے ساتھ جوڑنے میں جو مہارت دکھائی، وہ قابلِ ستائش ہے۔
ظانذار اور تبشیر سے بھرپور درس:ان کا درسِ قرآن انذار اور تبشیر سے بھرپور تھا۔ انہوں نے جس خوبصورتی سے اللہ تعالیٰ کی تنبیہات (انذار) کو سنجیدگی اور اصلاح کے لیے پیش کیا اور بشارت (خوشخبری) کو سنا کر دل میں امید اور اللہ کی رحمت کا احساس پیدا کیا، وہ واقعی دل پر اثر کرتا ہے۔
ظآواز میں جذبات کی گہرائی:امیر تنظیم اسلامی کی آواز میں جذبات کی وہ گہرائی تھی جس نے مجھے صرف ذہنی طور پر ہی نہیں بلکہ روحانی طور پر بھی متاثر کیا۔
ظعلم میں اضافہ اور ایمان میں مضبوطی: امیر تنظیم اسلامی کے درس سے میرے علم میں اضافہ ہوا اور ایمان میں مزید پختگی آئی۔ اس دورۂ ترجمہ قرآن کی وساطت سے بہت ساری ایسی چیزوں کے بارے میں علم حاصل ہوا جن کا پہلے ادراک نہ تھا۔
ظتدریسی انداز کی مثالیت:امیر تنظیم اسلامی کا تدریسی انداز دیگر بیان کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔ خصوصاً رمضان المبارک میں قرآن کی تفسیر بیان کرنے والوں کے لیے۔
ظسننے والوں کو اللہ کے قریب کرنا:امیر تنظیم اسلامی کے دروس نے سننے والوں کو اللہ کے قریب کرنے کا جو ذریعہ فراہم کیا، وہ واقعی قابلِ تقلید ہے۔
ظحکمت اور عملی زندگی کے مسائل کا ربط:امیر تنظیم اسلامی نے قرآن کی حکمت کو عملی زندگی کے مسائل اور جدید دنیا کے حالات کے ساتھ جوڑ کر اُسے نایاب اور مؤثر بنایا۔
میں ایک مرتبہ پھر تہہ دل سے امیر تنظیم اسلامی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اس بہت ہی دشوار کام کو انتہائی سلیقے کے ساتھ انجام دے کر ہم سب کے لیے اس کو سننے اور عمل کرنے کا ذریعہ بنایا۔ اللہ تعالیٰ امیر تنظیم اسلامی اور ہم سب کے علم و عمل میں مزید برکت عطا فرمائے اور آپ کو دین کی خدمت میں مزید کامیابیاں عطا کرے۔ آمین!


حلقہ لاہور شرقی کے زیر اہتمام ربیع الاوّل کی سرگرمیاں

تنظیم اسلامی حلقہ لاہور شرقی میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے۔ مقامی تناظیم کی سطح پر منعقد ہونے والے اجتماعات کی تفصیل ذیل میں درج ہے:
ظمقامی تنظیم لاہور صدر: ٭ 15 ستمبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء جامع مسجد الھدیٰ جوڑے پل میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر خصوصی دعوتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ مدرس کے فرائض معاون مرکزی شعبہ تعلیم و تربیت جناب شیر افگن نے ادا کیے ۔ اجتماع میں 180خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ ٭ 18 ستمبر بروز بدھ بعد از نماز مغرب موتی مسجد صدر میں ’’حب رسولﷺ اور اس کے تقاضے‘‘ کے عنوان سے خصوصی درس قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ مدرس کی ذمہ داری ملتزم رفیق جناب مولانا خائستہ اکبر نے ادا کی۔ شرکاء کی تعداد 15 سے 20 رہی۔ ٭ 15 ستمبر بروز اتوار سلامت پورہ اسرہ کے تحت سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی درس قرآن کا انعقاد ہوا جس میں مدرس کی ذمہ داری رفیق تنظیم جناب شرجیل اشرف نے ادا کی۔ حاضری 20 رہی۔ ٭ 15 ستمبر بروز اتوار مسجد نور مصطفیٰ آباد میں سیرت البنی ﷺ کے حوالے سے درس قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ مدرس کی ذمہ داری رفیق تنظیم جناب اشفاق حسین نے ادا کی۔ حاضری 15 سے 20 رہی۔ ٭ 13 ستمبر بروز جمعہ جامع مسجد اقصیٰ تاجپورہ میں ’’نبی اکرم ﷺ سے تعلق کی بنیادیں ‘‘ کے عنوان سے دعوتی اجتماع کا انعقاد ہوا۔ مدرس کی ذمہ داری جناب مولانا خائستہ اکبر نے ادا کی۔ اجتماع میں تقریباً 70 رفقاء و احباب نے شرکت کی ۔ ٭ سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے 3 خطابات جمعہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ خطابت کی ذمہ داری جناب مولانا خائستہ اکبر نے ادا کی۔
ظمقامی تنظیم گڑھی شاہو: ٭ 3 ستمبر بروز منگل بعد از نماز عشاء ملک نہاری ہاؤس انارکلی میں بانیٔ محترم ؒ کا سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر ویڈیو خطاب سنایا گیا۔ پروگرام میں40 رفقاء و احباب نے شرکت کی۔
ظمقامی تنظیم فیروز پور روڈ: ٭ 15 ستمبر نماز عصر تا مغرب سلسبیل ریسٹورنٹ نزد پاک عرب سوسائٹی میں سیرت النبیﷺ کے حوالے سے خصوصی دعوتی اجتماع کا انعقاد ہوا۔ مدرس کے فرائض ناظم دعوت حلقہ لاہور شرقی جناب شہباز احمد شیخ نے ادا کئے۔ اجتماع میں تقریباً 70 رفقاء و احباب نے شرکت کی۔ ٭ 17 ستمبر بروز منگل جامع مسجد عبداللہ شاداب کالونی میں نماز مغرب تا عشاء سیرت النبیﷺ کے حوالے سے خصوصی خطاب کا انعقاد کیا گیا۔ مدرس کے فرائض جناب شہباز احمد شیخ نے ادا کئے۔ اس پروگرام میں تقریباً 100رفقاء و احباب نے شرکت کی۔
ظمقامی تنظیم گلبرگ: ٭ 15 ستمبر بروز اتوار فردوس مارکیٹ گلبرگ میں ’’نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں‘‘کے عنوان سے خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا گیا ۔ نقیب اسرہ جناب عبدالمنان نے مدرس کی ذمہ داری ادا کی۔ اس نشست میں تقریباً 40 رفقاء و احباب نے شرکت کی۔ ٭ 14 ستمبر بروز ہفتہ البر فاؤنڈیشن چونگی امرسدھو میں سیرتِ طیبہ کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ مدرس کے فرائض جناب شہباز احمد شیخ نے ادا کئے۔ اس پروگرام میں تقریباً 150 طلبہ و طالبات شریک رہے۔ ٭ تین مقامات پر ہفتہ وار حلقہ جات قرآنی میں سیرت النبیﷺ کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا جن میں مدرس کے فرائض جناب عبدالمنان نے سرانجام دیئے۔٭ دو مساجد میں سیرت البنی ﷺکے موضوع پر خصوصی خطابات جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔ خطابت کی ذمہ داری جناب عبدالمنان نے اور جناب شہباز احمد شیخ نے ادا فرمائی۔
ظمقامی تنظیم شاہدرہ: ٭ سیرت النبیﷺ کے موضوع پر تین مساجد میں خطابات جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔ خطاب جمعہ کے فرائض مقامی امیر جناب اقبال حسین ، مقامی ناظم تربیت جناب افتخار احمد اور حلقہ لاہور شرقی کے ناظم نشر و اشاعت جناب نعیم اختر عدنان نے ادا کئے۔
ظمقامی تنظیم ڈی ایچ اے: ٭ تین ہفتہ وار حلقہ جات قرآنی میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر خصوصی لیکچرز ہوئے۔ مدرس کے فرائض جناب شہباز احمد شیخ نے ادا کئے۔ شرکاء کی تعداد تقریباً 40 رہی۔٭ 14 ستمبر بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب جامع مسجد خاتم النبیین پنجاب سوسائٹی میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر خصوصی دعوتی اجتماع منعقد ہوا۔ مدرس کے فرائض معاون مرکزی شعبہ تعلیم و تربیت جناب مولانا خان بہادر نے ادا کئے۔ اس اجتماع میں رفقاء و احباب کی تعداد تقریباً 200 رہی۔
ظمقامی تنظیم لاہور شمالی: ٭15 ستمبر بروز اتوارہفتہ وار حلقہ جات قرآنی میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ مدرس کی ذمہ داری جناب شہباز احمد شیخ نے ادا کی۔ شرکاء کی تعداد20 رہی۔ ٭ 22 ستمبر بروز اتوار گول باغ میں سیرت النبی ﷺکے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد ہوا جس میں مدرس کے فرائض جناب شہباز احمد شیخ نے ادا کئے۔ شرکاء کی تعداد تقریباً 40 رہی۔
ظمقامی تنظیم لاہور کینٹ: ٭15 ستمبر بروز اتوار مرکز نورالسبیل نادر آباد میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مدرس کی ذمہ داری مقامی تنظیم کے معتمد جناب عثمان شفقت نے ادا کی۔ شرکاء کی تعداد تقریباً 20 رہی۔٭19 ستمبر بروز جمعرات گلشن علی کالونی میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مدرس کی ذمہ داری جناب عثمان شفقت نے ادا کی۔ شرکاء کی تعداد تقریباً 40 رہی۔٭ 18 ستمبر بروز بدھ بمقام ڈی ایچ اے فیز 8 میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مدرس کی ذمہ داری جناب عثمان شفقت نے ادا کی۔ شرکاء کی تعداد تقریباً 15 سے 20 رہی۔
ظسیرت النبیﷺ کے موضوع پر سہ ماہی تربیتی اجتماع: حلقہ کے تحت سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر سہ ماہی تربیتی اجتماع 28 ستمبر بروز ہفتہ بعد از نمازِ مغرب تا 29 ستمبر بروز اتوار نمازِ اشراق مسجد نور باغ والی میں منعقد ہوا جس میں سیرت کے حوالے سے درج ذیل عنوانات پر گفتگو ہوئی: ٭ سیرت النبی ﷺ کے عملی تقاضے ٭ سیرتِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین ٭ نبی اکرم ﷺ بحیثیت داعی٭ تعلیم و تربیت کا نبوی منہج ٭سنت و بدعت کا فرق اور شرعی حیثیت٭ احکامِ میت سنت کی روشنی میں٭ سورہ قلم کی ابتدائی آیات کی روشنی میں سیرتِ طیبہ کے چند اہم پہلو ٭ قریبی رشتوں کے شر سے حفاظت کے لیے ایک عظیم مسنون دُعا۔ (رپورٹ: سہیل خالد، معتمد حلقہ لاہور شرقی)


دو روزہ توسیعی دعوت برائے کوٹ ادو

تنظیم اسلامی ملتان شہر کے رفقاء 31 اگست بروز ہفتہ سہ پہر 4 بجے توسیعی دعوت کے لیے کوٹ ادو روانہ ہوئے گروپ میں 9 رفقاء شامل تھے۔ نماز مغرب کوٹ ادو قرآن اکیڈمی میں ادا کی۔ گروپ کی قیادت مقامی امیر نے کی۔ نقیب اسرہ جناب مظہر یٰسین اور ناظم قرآن اکیڈمی جناب جام عابد نے استقبال کیا۔ نماز مغرب کے بعد طے شدہ پروگرام کے مطابق کھانے کا وقفہ ہوا اور کچھ دیر آرام کیا۔ نماز عشاء کے بعد کوٹ ادو کے رفقاء سمیت 15 رفقاء نے امیر تنظیم اسلامی کے خطاب جمعہ کی سماعت کی۔ نماز عشاء کے بعد درس حدیث جناب محمد اشرف نے دیا۔ مقامی امیر کی قیادت میں رفقاء نے عہد کیا کہ تہجد کے لیے ہر فرد خود اٹھے گا۔ الحمد اللہ تمام رفقاء خود اُٹھے اور 3 بجے تک تہجد ادا کرنے کے بعد آرام کیا۔ نماز فجر کے بعد نقیب اسرہ جناب محمد اشرف نے15 منٹ کا درس حدیث دیا۔ صبح 6 بجے جناب ڈاکٹر عارف رشید کا خطاب جمعہ’’ سورئہ کہف کی روشنی میںدنیا کی حقیقت‘‘ سماعت کیا، اس میں15 رفقاء نے شرکت کی۔صبح ناشتہ کر کے30 :7 بجے ملتان شہر تنظیم کے دو مدرسین کی قیادت میں رفقاء دو حصوں میں تقسیم ہو کر کوٹ ادو شہر کے دو مقامی حلقہ قرآنی میں چلے گئے ۔ وہاں جناب راشد سلیم اور جناب رجب علی نے درس دیا۔9 بجے واپسی ہوئی۔ اس کے بعد10 بجے امیر حلقہ پنجاب جنوبی جناب قمر رئیس اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ خواتین کے اسرہ کے لیے تشریف لائے۔ 10 بجےجناب راشد سلیم نے بیعت مسنونہ اور اس کی اہمیت پر خطاب کیا۔ 10: 20پر امیر حلقہ نے رفقاء سے تذکیری گفتگو کی۔25 رفقاء موجود تھے۔ 11 بجے تین گروپس بنا کر رفقاء گشت کے لیےروانہ ہو گئے۔ دوپہر12:30 واپسی ہوئی۔ نماز ظہر کے بعد جناب جام عابد نے ’’دین کے جامع تصور‘‘ کو خوبصورت انداز میں حاضرین کے سامنے رکھا۔ دعوتی گشت کی برکت سے نماز ظہر کے بعد50 افراد موجود تھے۔سہ پہر 3 بجےدورہ کا اختتام ہوا۔ اختتامی دعا کے بعدشام4 بجے کوٹ ادو سے ملتان شہر واپسی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ تمام رفقاء اور احباب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور عافیت کا معاملہ کرے۔ (رپورٹ: محمد رمضان قادری ،ملتان)


حلقہ کراچی وسطی کی مقامی تنظیم بنوری ٹائون کے رفقاء کی اسرائیل نواز مصنوعات کی بائیکاٹ مہم

٭ عبد الغفار(راقم)، ذکی بھائی اور دانش بھائی کی Chase Jail Chowrangy میںان کے منیجر سے ملاقات ہوئی۔ اُنہیں اسرائیل نواز مصنوعات کی بائیکاٹ کی دعوت دی اور سٹور کے مالک کے نام خط بھی دیا کہ وہ انہیں پہنچا دیں۔بعد ازاں ہم لوگ جمشید روڈ گئے۔ وہاںPick N Saveکے نام سے ایک مارٹ ہے۔ مارٹ کے مالک سے ملاقات ہوئی۔ انہیں بھی بائیکاٹ کا دعوتی خط دیا۔ انہوں نے بھی یقین دلایا کہ اس سلسلے میں پوری کوشش کریں گے۔ ان شاء اللہ ! اسی مارٹ کے ساتھ ہی ایک اور مارٹSaving Homeکے نام سے ہے۔ وہاں بھی مارٹ کے منیجر سے ملاقات ہوئی۔ ان میں سے ایک صاحب نے کہا کہ ان سب کاموں کے کرنے سے کیا فائدہ ہو گا؟ تو انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ جتنا ہمارے بس میں ہو، ہمیں کرنا چاہیے تاکہ ہم اللہ کے حضور یہ کہہ سکیں کہ اے اللہ! ہم نے اپنے مقدور بھر کوشش کی اور نتائج کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہے۔ جس پر انہوں نے ہماری بات سے اتفاق کیا۔بھائی طٰہٰ صدیقی نے خالد بن ولید روڈ پر ہےChase Valueکا وزٹ کیا۔ یہاں پر ان کی منیجر سے ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس جو سامان ہے وہ سب لوکل ہوتا ہے۔ کپڑے، بچوں کی چیزیں جوتے وغیرہ۔ ہم کوئی ایسی مصنوعات نہیں رکھتے جن کا تعلق اسرائیل نواز کمپنیوں سے ہو۔ ان کے پاس اگر امپورٹڈ اشیاء ہوتی بھی ہیں تو وہ چائنہ اور جاپان سے آتی ہیں۔ اس کے بعد اُنہوں نے طارق روڈ پر معروف امتیاز سپر سٹور رابی سینٹر کاوزٹ کیا۔ یہاں پر منیجر سے بڑی اچھی ملاقات رہی۔ بات چیت کے دوران دوسرے شعبوں سے بھی ذمہ داران شامل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملات فوراً سے ختم نہیں کر سکتے کیونکہ دو دو سال کے کنٹریکٹ ہوتے ہیں۔ لیکن پھر بھی کوشش کر رہے ہیں کہ لوکل پروڈکٹس کو نمایاں جگہ پر ڈسپلے کر یں۔ لوگوں کو لوکل اشیاء کی خریداری کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ لوکل کمپنیاں مال کی ترسیل بہت زیادہ نہیں دے سکتیں۔ اگر صرف لوکل پر انحصار کریں تو ہمارے تمام ریکس خالی ہو جائیں گے۔ باقی یہ فیصلے ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر لیول پر ہوتے ہیں۔ بہرحال بہت اچھا وزٹ تھا اور یہ اطمینان ہوا کہ لوگوں میںبہت حد تک شعور اجاگر ہو رہا ہے۔ الحمد للہ! بھائی بہروز صاحب نے شرف آباد کے علاقے میںSPAR کا وزٹ کیا۔ ان کے منیجر نے نہ صرف وہ لیٹر رکھ لیا بلکہ کہا کہ میں بھی مالک کو قائل کرنے کی کوشش کروں گا۔ بعدازاں انہوں نےامیتاز ایکسپریس کا وزٹ کیا۔ وہاں منیجر کوخط دیا۔ انہوں نے حامی بھرلی کہ وہ یہ خط ان شاء اللہ اپنے سینئرز کو پہنچا دیں گے۔