(خصوصی کالم) اخبارِ اسلام - ادارہ

8 /

اخبارِ اسلامغزہ، اصل صورتحال کیا ہے؟ (بشکریہ: فرینڈز آف فلسطین)

l القسام بریگیڈ اور سرایا القدس کی کارروائیاں : شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ کے مغرب میں دواسا اسٹریٹ پر قابض اسرائیلی ٹینک ’’میرکافا ‘‘ کو ’’شواط‘‘ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ شمالی غزہ میں بیت لایا شہر کے قریب ’’تل الذب‘‘ چوراہے میں قابض اسرائیلی ٹینک ’’میرکافا‘‘ اور بلڈوزر ’’کو دو‘‘ کو ’’الیاسین‘‘ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ بیت لایا کے شمالی شہر میں ’’عباس الکیلانی‘‘ چوراہے کے علاقے میں قریب سے تین قابض اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔بیت لایا کے شمالی شہر میں ’’عباس الکیلانی‘‘ چوراہے کے علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنایا گیا۔ بیت لایا کے شمالی شہر میں ایک اسرائیلی ٹینک ’’میرکافا‘‘ کو ’’الیاسین‘‘ راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ بیت لایا کے شمالی شہر میں الشیخہ اسٹریٹ پر قابض اسرائیلی ٹینک ’’میرکافا‘‘ کو ’’ثاقب‘‘ نامی بم کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ مزاحمت کاروں نے مجاہدین بریگیڈ کے ساتھ مل کر ’’تسلیم‘‘ محور میں کمانڈ اور کنٹرول ہیڈکوارٹر پر راکٹ حملہ کیا۔ ’’قم‘‘ فوجی اڈے میں توپ خانے کے ٹھکانے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا۔
l شمالی غزہ کے ایک زخمی فلسطینی کا وائرل ویڈیو میں کہنا ہے کہ : ’’ہم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہماری جدوجہد کا انحصار فوجوں کی تعداد یا اسلحے کی طاقت پر نہیں، بلکہ اُس عزم اور حوصلے پر ہے جو موت کا سامنا کرتے ہوئے بھی قائم رہتا ہے۔ہم نے بھوک اور پیاس، اپنے عزیزوں کا بچھڑنا اور روز مرہ کے ظلم و ستم سب برداشت کیے مگر ہم کبھی نہیں ٹوٹے ۔ ہمارے جسموں کے حصے جدا کیے گئے مگر ہماری روحیں مضبوط اور ثابت قدم ہیں۔‘‘
l حماس نے امریکی دعویٰ کہ قابض افواج نے غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے ہیں،کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کے متعلق امریکی بیانات زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ حماس کا کہناہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹیں غزہ خصوصاً شمالی غزہ میں صورتحال کو خطرناک بحران کی سطح تک پہنچا ہوا قرار دیتی ہیں، جو قابض افواج کی جانب سے جاری بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی اور نہتے شہریوں پر مسلسل حملوں کا نتیجہ ہے۔
l جنوبی غزہ کے خان یونس میں بے یار و مددگار مہاجرین کے خیموں پر بھاری میزائل برسائے جا رہے ہیں۔ نہتے لوگوں پر اس بے رحمی کی انتہا دیکھ کر انسانیت کا دل لرز اٹھتا ہے۔
l   غزہ کے بے بس خواتین، بچے، اور بوڑھے، سب اپنے گھروں کو چھوڑ کر پیدل   نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ یہ کیسی بے حسی ہے کہ معصوم زندگیاں اپنے ہی دیس میں پناہ کو ترس رہی ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟ 
l فلسطین، خاص طور پر غزہ کے لوگوں کی مشکلات اور آزمائشوں کے پیش نظربہت سے لوگ دل کھول کر عطیات دینا چاہتے ہیں۔ ہماری تمام اہلِ خیر سے گزارش ہے کہ عطیہ دینے سے پہلے یہ تحقیق کر لیں کہ جس ادارے کو آپ اپنی امداد سونپ رہے ہیں، وہ واقعی معتبر اور دیانتدار ہے اور اس مقصد کے لیے ایمانداری سے کام کرتے ہوئے امداد غزہ پہنچا رہا ہے۔اگر آپ ہمارے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کرنے والے اداروں کی تصدیق کرنا چاہیں، تو براہ کرم ’’اصدقاء فلسطین‘‘ کے دفتر سے رابطہ کریں۔
 
مسلم دنیا سے متعلق دیگر ممالک کی اہم خبریں 
 l سعودی عرب 
ولی عہد سے ایرانی نائب صدر کی ملاقات: سعودی عرب میں منعقدہ عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات، اسرائیلی جارحیت اور   مشرق وسطیٰ سمیت باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اتفاق کرتے ہوئے ایرانی نائب صدر کی اسلامی کانفرنس میں شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ 
ریاض میں ایک فیشن شو، کعبۃ اللہ کی شبیہ: سعودی عرب میں ریاض سیزن نامی سالانہ ثقافتی تہوار کے دوران ایک فیشن شو میں خانہ کعبہ سے مماثلت رکھتی شیشے کی مکعب نما سکرینز نظر آئیں۔ عالمِ اسلام کی سوشل میڈیا پر بھرپور تنقید۔ 
 l ترکیہ
اسرائیلی صدر کی پرواز روک دی: اسرائیل کی حکومت نے صدر ازاک ہرزوگ کی باکو میں ہونے والے کوپ-29 اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کی فضائی حدود سے گزر جانے کی درخواست کی تھی جومسترد کردی گئی جس کی وجہ سے وہ آذربائیجان میں ہونے والے کوپ-29 اجلاس میں شرکت نہ کرپائے۔
 l پاکستان
’’یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ہے‘‘مشعال ملک: وزیراعظم کی سابق مشیر برائے انسانی حقوق اور چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یکم نومبر 2024ء سے دس روزہ بھوک ہڑتال نے اُن کے شوہر یاسین ملک کی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے جس سے ان کی ہارٹ سپورٹ مشین نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ تہاڑ جیل میں اسیر قیدی دل اور معدے سمیت پانچ قسم کے شدید عوارض میں مبتلا ہیں۔ 
 l بنگلہ دیش
ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلبہ پرعائد پابندی ختم کردی: یونیورسٹی کی وائس چانسلر (ایڈمن) پروفیسر صائمہ حق کے مطابق پاکستانی طلبہ کو اب ڈھاکا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی اجازت ہوگی۔ 
 l برازیل
غزہ اورلبنان جنگ بندی کے لیے جی 20 ممالک میدان میں آگئے: برازیل میں گروپ 20 کے اہم اجلاس کے رہنماوں کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں ایک جامع جنگ بندی کی جائے۔ 
 l ناجائز صہیونی ریاست (اسرائیل)
جنگ بندی کے سوا کوئی آپشن نہیں،نیتن یاہو کو فوج کی بریفنگ:  اسرائیلی انٹیلی جنس اور سکیورٹی چیفس نے وزیراعظم نتین یاہو کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت نازک ہے اور اُن کی رہائی کے لیے اب جنگ بندی کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔