اخبارِ اسلامغزہ، اصل صورتحال کیا ہے؟ (بشکریہ: فرینڈز آف فلسطین)
l حماس کے سربراہ خالد مشعل نے العربی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم شامی عوام کو بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ظلم و استبداد کے خلاف اپنی جدوجہد میں عزم، قربانی اور صبر کا غیر معمولی مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی، انصاف اور باعزت زندگی کے اپنے خواب کو پورا کیا ۔ ہم شام پر ہونے والے ظالمانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور امت مسلمہ اور دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صہیونی غنڈہ گردی اور قابض طاقتوں کی سازشوں کے خلاف شام کا ساتھ دیں۔
l قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےالنصیرات کیمپ میں قتل و غارت کی گئی اسی دوران اسرائیلی جنگی کشتیاں غزہ شہر کے ساحل کی جانب اندھا دھند گولیاں برساتی رہیں۔
l رفح کے مشرق میں الجنینہ کے محاذ پر مجاہدین نے منظم کارروائیوں کے دوران قابض صہیونی فوج کی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
l قابض اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایک جھڑپ میں اُن کےتین فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ اِس کے علاوہ یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ’’بنی برا‘‘ میں ہونے والی گاڑی سے کچلنے کی کارروائی قومی بنیاد پر کی گئی تھی، حملہ کرنے والے کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں سے ہے۔اِس جرأت مندانہ کارروائی میں ایک یہودی زخمی ہوا۔یہ کارروائی ثبوت ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین اور حقوق کے دفاع کے لیے ہر صورت میں مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
l غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے گزر گاہوں کی بندش اور غذائی و امدادی سامان کی ترسیل پر عائد پابندی کی مذمت کی ہےاورعرب اور مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غیر انسانی صورتحال کے خلاف متحد موقف اختیار کریں تاکہ غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔
l القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے القدس مقبوضہ مغربی کنارے میںانجام دی گئی جرات مندانہ کارروائی پر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے نوجوانوں اور مجاہدین سے اپیل ہے کہ وہ غزہ کی حمایت میں اور قابض قوتوں کے ان منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے جدوجہد مزید تیز کریں جو مغربی کنارے کو ضم کر کے علاقائی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
l حماس کے رہنما عبد الرحمن شدید نے کہا ہے کہ نابلس میں ہونے والے مزاحمتی واقعات، جن میں قابض اسرائیلیوں کی گاڑیوں پر فائرنگ، ان کی گاڑیاں جلانے، اور بیتا کے قریب ایک چیک پوائنٹ کو نشانہ بنانے کے واقعات شامل ہیں ، اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ مغربی کنارہ قابض اسرائیلی حکومت کے لیے کبھی بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں بنے گا۔
مسلم دنیا سے متعلق دیگر ممالک کی اہم خبریںl پاکستان: امارت اسلامیہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردی کے حملےمیں افغان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمن حقانی اور ان کے ساتھی شہید ہونے کے سانحہ کی تنظیم اسلامی کی طرف سےشدید مذمت کی گئی ہے۔ امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم افغان بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور طالبان حکومت، شہداء کے خاندانوں اور عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔
l بنگلہ دیش : حسینہ فیملی کیخلاف 80 ہزار کروڑ کی کرپشن کے الزامات: انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) نے سابق وزیر اعظم اوران کے خاندان کیخلاف 80 ہزار کروڑ ٹکے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ عبوری حکومت نے بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
l انڈونیشیا: 44 ہزار قیدیوں کی رہائی: صدر پرابووو سبیانتو نے مختلف جرائم پر قید 44 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے گا۔ اِس فیصلے کا مقصد انڈونیشیا کی جیلوں پر سے دباؤ کم کرنا ہے ،جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔
l بھارت:ٹرائل کورٹس کومندر‘ مساجد تنازعات کی سماعت سے روک دیا گیا: سپریم کورٹ نے1991ء کے عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹس پر عبادت گاہوں کے خلاف کوئی بھی نیا مقدمہ دائر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ قانون میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں کی حیثیت وہی رہے گی جو 15 اگست 1947ء کو تھی۔
l روس: افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں سے نکال دیا: روسی پارلیمنٹ نے افغان طالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا بل منظور کر لیا ۔ اِس کے بعد روس کی عدالت افغان طالبان پر لگی پابندی ہٹانے کی مجاز ہو گی۔ روس نے افغان طالبان کو فروری 2003ء میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں میں شامل کیا تھا۔
l امریکہ :شام کو نیا پرچم لہرانے کی اجازت: امریکا نے واشنگٹن میں شام کے سفارت خانے پر نیا پرچم لہرانے کی اجازت دے دی۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ شام کو چھوڑ دیں۔
l سعودی عرب:روضہ رسولﷺ کے زائرین کی تعداد 15 ملین : وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے رواں سال مسجد نبوی روضہ شریف میں زائرین کی تعداد 15 ملین تک پہنچنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسک ایپلی کیشن سے خدمات میںمعیاری تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
tanzeemdigitallibrary.com © 2025