(الہدیٰ) حضرت ابراہیم ؑ کی دعوت - ادارہ

10 /
الہدیٰ
 
حضرت ابراہیم ؑ کی دعوت 
 
 
 
آیت 16 {وَاِبْرٰہِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِہِ اعْبُدُوا اللہَ وَاتَّقُوْہُ ط} ’’اور ابراہیم ؑکو (بھی رسول بنا کر بھیجا) جب اُس نے کہا اپنی قوم سے کہ اللہ کی بندگی کرواور اُس کا تقویٰ اختیار کرو۔‘‘
{ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّــکُمْ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(16)} ’’یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔‘‘
آیت 17 {اِنَّمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ اَوْثَانًا وَّتَخْلُقُوْنَ اِفْکًاط} ’’جن کو تم پُوج رہے ہو اللہ کو چھوڑ کر یہ تو محض بت ہیں‘ اور تم ایک جھوٹ گھڑ رہے ہو۔‘‘
{اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ لَا یَمْلِکُوْنَ لَکُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللہِ الرِّزْقَ} ’’جن کو تم پُوجتے ہو اللہ کے سوا وہ تمہیں رزق دینے کا کچھ اختیار نہیں رکھتے‘پس تم اللہ ہی کے پاس رزق کے طالب بنو۔‘‘
{وَاعْبُدُوْہُ وَاشْکُرُوْا لَہٗ ط اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ(17)} ’’اور اُسی کی بندگی کر و اور اُسی کا شکر ادا کرو۔ اُسی کی طرف تم لوٹا دیئے جائو گے۔‘‘
 
درس حدیث 
 
شوال کے چھ روزے
 
عَنْ اَبِیْ اَیُّوْبَ ؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللہ ﷺ  قَالَ :((مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ اَتْبَعَہُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ کَانَ کَصِیَامِ الدَّھْرِ)) (رواہ مسلم)
حضرت ابوایوب انصاری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جس نے رمضان کے روزے رکھ کر اس کے پیچھے(بعد) شوال کے چھ روزے رکھ لیے، تو گویا اس نے سال بھر کے روزے رکھ لیے!‘‘