امیر تنظیم اسلامی محترم شجاع الدین شیخ کا دورہ حلقہ ملاکنڈ
امیر محترم شجاع الدین شیخ sسالانہ تنظیمی دورے کے سلسلے میں چکدرہ پہنچے۔ سابق ناظم حلقہ چکدرہ جناب احسان الودود کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے۔ رات کو امیر حلقہ جناب ممتاز بخت کے ہاں قیام کیا۔ اگلے روز اتوار کو صبح آٹھ بجے حلقہ مرکز تیمرگرا تشریف لائے۔ دفتر حلقہ میں رفقاء کی کثیر تعداد نے آپ کا استقبال کیا۔ اس کے بعد مقامی تناظیم کی وساطت سے رفقاء سے تعارف حاصل کیا اور تذکیری گفتگو کی۔ اس کے بعد امیر محترم نے رفقاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے۔ مبتدی اورملتزم رفقاء کی امیر محترم سے الگ الگ بیعت کا اہتمام تھا۔ امیر محترم کا آخری پروگرام مقامی امراء ، حلقے کی معاونین اور منفرد نقباء سے ملاقات تھی۔ امیر محترم نے ان سے تفصیلی تعارف حاصل کیا اور ان کے سوالات کے تسلی بخشش جوابات دئیے۔ اس پروگرام میں حلقے کے مختلف اضلاع اور مقامات سے 176 رفقاء نے شرکت کی۔ ضلع چترال کے رفقاء بھی شریک ہوئے۔ نمازِظہر اور ظہرانہ کے بعد امیر محترم سابق امیر حلقہ اور بزرگ رفیق تنظیم جناب محمد فہیم خان کے گھر پہنچے، ان کی عیادت کی اور کچھ دیران کے ساتھ وقت گزارا۔ بروز اتوار بعد نماز عصر امیر محترم اپنا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ امیر محترم کی اس مساعی کو قبول فرمائے۔ آمین!
(رپورٹ: محمد سعید سلارزئی، ناظم نشر واشاعت حلقہ ملاکنڈ)
امیر تنظیم اسلامی محترم شجاع الدین شیخ کادعوتی دورہ حلقہ پنجاب جنوبی
امیر تنظیم اسلامی محترم شجاع الدین شیخs دعوتی دو رہ حلقہ پنجاب جنوبی کے سلسلے میں 21،20 اپریل 2025ء نمازِ مغرب سے قبل قرآن اکیڈمی بی زیڈ کیمپس ، بوسن روڈ ملتان تشریف لائے۔ امیر حلقہ جناب مرزا قمر رئیس، نائب ناظم اعلی جناب محمد ناصر بھٹی و ناظم قرآن اکیڈمی جناب شکیل اسلم و دیگر سٹاف نے امیر محترم کا استقبال کیا ۔نائب ناظم اعلیٰ وسطی پاکستان زون جناب محمدناصر بھٹی ایک دن پہلے قرآن اکیڈمی ملتان تشریف لے آئے تھے۔ نماز مغرب امیر محترم نے پڑھائی۔ اس کے بعد اکیڈمی کے دفتر میں ساتھیوں سے ملاقات و تعارف ہوا۔ صدر انجمن خدام القرآن ملتان محترم ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی بھی نمازِعشاء سے قبل تشریف لے آئے اور امیر محترم سے ملاقات کی۔ نماز عشاء کے بعد رات کا کھانا سب کے ساتھ مل کر کھایا ۔ اس کے بعد امیر محترم آرام کے لیے تشریف لے گئے۔
قرآن اکیڈمی بی زیڈ کیمپس میں 20 اپریل 2025ء بروز اتوار خطاب عام:۔
اتوار کی صبح نمازِ فجرکے بعد امیر محترم نے قرآن اکیڈمی بی زیڈ کیمپس بوسن روڈ میںایک گھنٹہ ’’تنظیم اسلامی کی دعوت‘‘ پر خطاب فرمایا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ جناب فاروق احمد نے افتتاحی کلمات سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ امیر محترم نے اپنے خطاب کے شروع میں تنظیم اسلامی کے پروگرام دورہ ترجمہ قرآن کا تعارف کروایا، انجمن خدا م القرآن ملتان کے مقاصد بیان کیےاور تنظیم اسلامی کے قیام کا مقصد سامعین کے سامنے رکھا۔ اس کے بعد امیر محترم نے دس نکات پر مشتمل مفصل خطاب میں تنظیم اسلامی کی دعوت کو احسن انداز میں شرکاء کے سامنے بیان کیا۔ امیر محترم نے فرمایا کہ دین اسلام کا اصل مخاطب فرد ہے اور فرد کا نصب العین رضائے الٰہی و اُخروی کامیابی ہے۔ دین اپنا غلبہ چاہتاہے اسی ضمن میں فرائض دینی کا جامع تصور بھی شرکاء کے سامنے بیان فرمایا۔ اس خطاب میں200 مرد اور 50 خواتین نے شرکت کی۔
اسپائر کالج کوٹ ادو میں خطابِ عام:۔
امیر محترم کا ایک خطاب 10:30 بجے اسپائر کالج نزد کیپکو ٹی پوائنٹ کوٹ ادو میں طے تھا ۔اسرہ مدنی ٹاون کے نقیب جناب مظہر یسین اور ناظم قرآن اکیڈمی کوٹ ادو جام عابد حسین و کوٹ ادو کے دیگر رفقاء نے بھر پور محنت سے پروگرام کے انتظامات کر رکھے تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ امیر محترم نے ’’عالمی حالات اور امت مسلمہ کی ذمہ داری‘‘کے عنوان سے خطاب فرمایا ۔ فلسطین کے حالات سامعین کے سامنے رکھے اور ان حالات میں امت کی ذمہ داری کے تقاضوں پر بات کی۔ اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی بھر پور ترغیب دلائی اور آخر میں ایمان حقیقی کے حصول بذریعہ قرآن مجید کی طرف متوجہ کیا۔ اس پروگرام میں300کے قریب ہر طبقہ فکر کے افراد نے بھر پور شرکت کی ۔
اسلامک انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز خانیوال روڈ ملتان میں خطابِ عام:۔
20اپریل اتوار کے دن ہی امیر محترم کا ایک خطاب عام اسلامک انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز خانیوال روڈ ملتان میں بعد نماز مغرب طے تھا۔ نمازِمغرب کے بعد 7:20 بجے پر پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ امیر محترم نے ’’نبی اکرمؐ کا مقصدِ بعثت‘‘ کے عنوان سے گیارہ نکات کی روشنی میں مفصل خطاب فرمایا ۔ جس میں انبیاء کرامf اور نزول وحی کے عمومی مقصد کے ساتھ ساتھ نبی اکرمﷺ کا خاص مقصدِ بعثت بھی بیان کیا اور نبی اکرمﷺ کی امتیازی شان اور تکمیلِ دین حق و تکمیل ہدایت کا خصوصی وصف سامعین کے سامنے بیان فرمایا۔خطاب کے آخر میں عالمی حالات کے تناظر میں امت کی ذمہ داری کو واضح کیا اور نبی اکرمﷺ کی احادیث مبارکہ میں وارد پیشین گوئیاں اور حضرت مہدی کی حکومت کے قیام سے حضرت عیسیٰ ؑ کی دوبارہ آمد اور اسلام کے عالمی غلبہ سے متعلق بیان فرمایا۔ اس خطاب میں 300سے زائد رفقاء و احباب نے شرکت کی ۔
رآن اکیڈمی آفیسر ز کالونی میں خطابِ عام :۔
سوموار کو نماز فجر کے بعد امیر محترم کا خطاب ، ’’نبی اکرمﷺ کا طریق تربیت‘‘ کے عنوان سے قرآن اکیڈمی آفیسر کالونی میں طے تھا ۔ امیر محترم نے17 نکات کی صورت میں بھر پور خطاب فرمایا اور مختلف قرانی آیات و سیرت کے واقعات کی روشنی میں نبی اکرمﷺ کے طریقِ تربیت کو سامعین کے سامنے بیان فرمایا۔رسول اللہ ﷺنے ایک انقلابی نظریہ کی دعوت دی اور پھر اس دعوت کو قبول کرنے والوں کی تربیت کی، انہیں سمع وطاعت کا پابند بنایااو ران کے اندر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا جذبہ پیدا کیا اور صحابہ کرامj کی روحانی تربیت بھی کی۔ اس خطاب میں 250کے قریب مرد و خواتین نے شرکت کی۔
ایک سالہ رجوع الی القران کورس کے شرکاء سے خطاب:۔
صبح 8:30 بجے امیر محترم نے قرآن اکیڈمی آفیسرز کالونی ملتان میں جاری ایک سالہ رجوع الی القرآن کورس کے طلبہ سے ایک گھنٹہ خطاب فرمایا۔ خطاب میں طلبہ کے سامنے علم دین کے حصول کی اہمیت اجاگر کی۔ طلبہ کے سامنے دین اسلام کا جامع تصور اور دینی ذمہ داریاں واضح کیں۔ آخر میں شرکاء کو انجمن خدام القرآن اور تنظیم اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی ،تاکہ وہ کسی اجتماعیت میں جڑ کر اپنی دینی ذمہ داریاں ادا کر سکیں ۔ صدر انجمن خدام القرآن ملتان محترم ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں خطاب :۔
امیر محترم کے دورے کا آخری پروگرام بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک ریسرچ و ادارۂ تصوف و عرفانیات کے تحت ایک سیمینار بعنوان، ’’فہم قرآن اور نوجوانان‘‘ پر ایک خطاب طے تھا۔ امیر محترم ، نائب ناظم اعلیٰ جناب محمد ناصر بھٹی ، صدر انجمن خدام القرآن ملتان جناب ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی، ناظم قرآن اکیڈمی جناب کامران فاروق، نائب امیر حلقہ جناب عمر کلیم خان اور جناب ڈاکٹر ہارون مختار کی معیت میں 10:15 بجے بہائو الدین زکریا یونیورسٹی پہنچے۔ یونیورسٹی میں ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر جناب پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے امیر محترم و دیگر مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ چائے کے بعد 11:00 بجے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید و نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا ۔ جناب ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے افتتاحی کلمات کے بعد مہمانوں کا مختصر تعارف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلسلہ جسے شیخ الہند نے شروع کیا تھا، اسی کے تسلسل میں آج کی محفل منعقد ہو رہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر اسرار احمد مرحومؒ کے شاگرد جناب ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی اور محترم شجاع الدین شیخ اس کو آگے بڑھائیں گے۔ امیر محترم نے اپنے خطاب میں تلاوت آیات قرآنیہ و مسنون دعا کے بعد فرمایا کہ ہم مسلمان بھی اپنی کتاب ہدایت کو نہیں پڑھتے۔ اسی طرح دیگر مذاہب کے لوگ بھی اپنی اپنی کتابیں نہیں پڑھتے۔ جبکہ قرآن مجید کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔ ہمارے یہاں حفظِ قرآن مجید پر زیادہ زور ہے جب کہ اس کا ترجمہ پڑھنے پر توجہ کم ہوتی ہے ۔ حفظِ قران بھی ضروری ہے لیکن ہمارے لیے اس کتاب کے احکامات کا علم ہونا بھی فرض ہے۔ لہٰذا نوجوانوں کو فہم قران کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔ امیر محترم کے سوا گھنٹہ کے خطاب میں 200 کے قریب اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔ خطاب کے بعد سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی۔ امیر محترم نے اپنے خطاب کے آخر میں قرآن اکیڈمیز کا تعارف اور اُن کے پروگرامز کا تعارف بھی کرایا۔
اس دعوتی دورہ کے تمام پروگرامز میں تنظیمی کتب کا مکتبہ بھی لگایا گیا ۔ تمام خطابات کی ریکارڈنگ کی ذمہ داری جناب ڈاکٹر ہارون مختار نے احسن انداز میں نبھائی۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر سے نوازے آمین ۔
امیر محترم نے تمام خطابات کے اختتام پر اہلِ غزہ و فلسطینی مسلمانوںکے لیے خصوصی دعا فرمائی اور اسرائیل کو نفع پہنچانے والی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی پُرزور اپیل بھی کی اور حکومت پاکستان کو اہل غزہ کی مدد کے عملی اقدامات اٹھانے کی پرزور دعوت بھی دی۔ دورۂ حلقہ پنجاب جنوبی کے آخری خطاب کے بعد امیر محترم لاہور کے لیے عازم سفر ہوئے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ امیر محترم کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور رفقائےتنظیم اسلامی کی کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین !(مرتب کردہ:شوکت حسین انصاری ،معتمد حلقہ)