حقیقت فتنہ ٔدجالجدید تحقیق …قسط (6)رفیق چودھری
یہاںRealm of Supernaturalکے حوالے سے پہلافریب (دجل) یہ دیا گیا کہ یہ وہ دائرہ ہے where heaven and the earth intermingle (جہاں’’ آسمان اور زمین‘‘ آپس میںتخلیط کرتے ہیں)۔ intermingleکا مطلب ہم سب جانتے ہیں :دو چیزوں کا آپس میں مکس ہو جانا ، گھل مل جانا ، ایک دوسرے میں حل ہو جانا ،آمیزش ، حلول ، اختلاط ، انضمام ، ادغام ، باہم شریک اور مرکب ہو جانا وغیرہ۔ ان معنوں میںتو زمین اور آسمان کسی جگہ بھی آپس میں اختلاط ، انضمام یاادغام نہیں کرتے ،یہ بات ہم سب جانتے ہیں ،تو پھر اس کا کیا مطلب ہے ؟ اپنے تئیں یہ بہت گہری فلسفیانہ بات کی گئی ہے جس کی تمام تر گہرائی لفظ Heavenمیں پوشیدہ ہے ۔ چنانچہ اس باطل دجالی فلسفہ سے پردہ اُٹھانے کے لیے ہمیں Heavenکی مغربی اصطلاح کودیکھنا ہوگا۔ کیمبرج ڈکشنری میں Heaven کے معنی آپ دیکھ سکتے ہیں :
"The place where God or the gods live or where good people are believed to go after they die, sometimes thought to be in the sky."
’’وہ جگہ جہاں خدا یا بہت سارے خدا (دیوی دیوتا) رہتے ہیں یانیک لوگ جس مقام کے بارے میں یقین رکھتے ہیں کہ مرنے کے بعد وہ وہاں جائیں گے ، کبھی کبھی سوچا جاتاہے کہ وہ مقام آسمان میں ہے ۔‘‘
کیمبرج یونیورسٹی جیسے عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارے جو دنیا بھر میں تعلیم کا مرکز و محور مانے جاتے ہیں کیا اتنا بھی نہیں جانتے کہ اس کائنات کو بنانے والا رب ایک ہی اللہ ہے ؟ لیکن جیسا کہ ہم نے شروع میں لکھا کہ آج دنیا بھر میں میڈیا اور تعلیمی ذرائع دجالی دین کو عالمی دین کے طورپر پروموٹ کر رہے ہیں ۔ لہٰذا کیمبرج یونیورسٹی ہو ، کوئی بھی تعلیمی ادارہ یا کوئی بھی میڈیا جو ورلڈ آرڈر سے متاثر ہے، وہاں ڈھٹائی کے ساتھ کفر اور شرک پر مبنی gods ( دیوی دیوتاؤں)کے جعلی اور تصوراتی دین کی تبلیغ کی جارہی ہے جو کہ حقیقت میں دجالی دین ہے اور انہی باطل تصورات کی بنیاد پر دجال کو بھی مسیحا ، نجات دہندہ، سپر نیچرل اور خدا باور کرایا جارہا ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ کیمبرج ڈکشنری میں godsسے کیا مراد ہے :
"A spirit or being believed to control some part of the universe or life and often worshipped for doing so, or something that represents this spirit or being."
’’ایک روح یا(ایسا وجود جس کے متعلق) یقین کیا جا رہا ہے کہ وہ کائنات یا زندگی کے کسی حصے کو کنٹرول کرتا ہے اور اکثر ایسا کرنے کے لیے پوجا جاتاہے، یا کوئی ایسی چیز جو اس روح یا وجود کی نمائندگی کرتی ہے(جیسا کہ بت ، مجسمہ یا کوئی علامت وغیرہ) ۔
اس تعریف کے بعد کیمبرج ڈکشنری یونان اور ہندوستان کے دیوی دیوتاؤں کو مثال کے طور پر پیش کرتی ہے ۔ یہاں ہمیں معلوم ہوگیا کہ دجالی دین میں godsسے مراد کچھ روحیں اور دیگر چیزیں ہیں جو ان کے مطابق heavenمیں ہیں ۔heavenکی اسی تعریف کو امریکہ کی معروف آن لائن ڈکشنری dictrionary.com ایک اور انداز سے پیش کرتی ہے :
"The abode of God, the angels, and the spirits of the righteous after death; the place or state of existence of the blessed after the mortal life."
قارئین ! گزشتہ اقساط میں ہم پڑھ چکے ہیں کہ دجالی دین میںفرشتوں اور روحوں کو بھی سپر نیچرل قراردیا جارہا ہے ۔ یہ سب سے پہلا دھوکہ ہے جو فتنہ دجال میں لوگوں کو دیا جاتا ہے ، اس کے بعد ہی ہر دجالی فتنے کا در کھلتا ہے جس کی تفصیل اب قارئین کے سامنے آئے گی ،ان شاء اللہ ۔ یہاں ہمیں معلوم ہوگیا کہ مغربی اصطلاح کے مطابق heavenسے مراد خدا، فرشتوں اور روحوںکا گھر ہے۔ دی گارڈین کہتا ہے کہ ’’ ریلم آف سپر نیچرل ‘‘ وہ دائرہ ہے جہاں heavenاور earthآپس میںاختلاط یا انضمام کرتے ہیں ۔ اب خدا ، فرشتے اور روحیں کیسے زمین سے اختلاط یا انضمام کر سکتے ہیں اور کیونکر؟ اصل میں یہ دجالی مذہب کا ایک فلسفیانہ استعارہ ہے ۔ اس میں جس طرح heavenسے مراد خدا، فرشتے اور روحیں (دجالیت میںgods) ہیں، اسی طرح earthسے مراد یہاں انسان ہیں۔ دجالیت کا دعویٰ ہے کہ یہ آپس میں intermingleہوتے ہیں ۔ اس دجالی فلسفہ کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ دجالی دین سے ہی پیش کی گئی کسی مثال کاجائزہ لیا جائے ۔ اس موضوع پر سینکڑوں کتب لکھی جاچکی ہیں کہ دجالی دین کی بنیاد بابل اور مصر کی قدیم بت پرستی پر رکھی گئی ہے۔ مثلاً الیگزنڈر ہسلوپ اپنی کتاب The Two Babylonsمیں صفحہ 43پر لکھتا ہے :
"It is admitted that the secret system of Free Masonry was originally founded on the Mysteries of the Egyptian Isis, the goddess-mother, or wife of Osiris."
’’یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ فری میسنری کا خفیہ نظام اصل میں مصری آئسس ، دیوی ماں ، یا اوسیرس کی بیوی کے اسرار پر قائم کیا گیا تھا۔‘‘
قدیم مصری تہذیب کے اکثر و بیشتر عقائد و نظریات ، مذہبی اور سماجی قوانین و اقدار ،رسوم و روایات، تہوار و تصورات اس تہذیب کے ایک مرکزی افسانے سے جڑے ہوئے ہیں ۔ اوسیرس اور آئسس جس کے مرکزی کردار ہیں ۔ اس افسانے میںمصر (باقی صفحہ 16پر) کے ایک فرعون اوسیرس کو اس کے بھائی سیتھ نے مارا تھا، جو اوسیرس کا تخت چاہتا تھا۔ اوسیرس کی بیوی آئسس، اوسیرس کی لاش ڈھونڈتی ہے اور اسے سرکنڈوں میں چھپا دیتی ہے جہاں سیتھ اسے دوبارہ ڈھونڈ لیتا ہے اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے دور دور پھنکوا دیتاہے ۔ آئسس دوبارہ ان ٹکڑوں کو اکٹھا کرتی ہے ، انہیں جوڑتی ہے اور پھر جادو کی مدد سے اوسیرس کو زندہ کردیتی ہے (اس غلیظ اور فحش جادوگری کی حقیقت آگے چل کر قارئین کے سامنے آجائے گی )۔ بہرحال قدیم مصری افسانے میں اوسیرس کے دوبارہ زندہ ہونے کے بعد آئسس اس سے حاملہ ہو جاتی ہے جس کے نتیجہ میں ہورس پیدا ہوتاہے ۔یہ وہی ہورس ہے جس کے ساتھ ’’دجال کی ایک آنکھ ‘‘ منسوب ہے۔ جسے Eye of Horusبھی کہا جاتاہے ۔ اکثر دجالیت کی علامات میں اہرام مصر کے اوپر ایک آنکھ دکھائی دیتی ہے جس کے پس منظر میں سورج کا ہالہ بھی دکھائی دیتاہے ۔ ہمارے ہاں اسے عام طور پر دجال کی ایک آنکھ کہا جاتاہے۔ اس حقیقت میں کتنی سچائی ہے اور ہورس یا اوسیرس کا دجال کے ساتھ کیا تعلق ہے ، اس پر بھی ہم آگے چل کر روشنی ڈالیں گے ۔ یہاں ہمارا موضوع اس دجالی فلسفے کی حقیقت سے پردہ اُٹھاناہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریلم آف سپر نیچرل وہ دائرہ ہے جہاں آسمان اور زمین (خدا اور انسان ) intermingleکرتے ہیں۔
(جاری ہے )
tanzeemdigitallibrary.com © 2025