اخبارِ اسلام
(رواں ہفتے کے دوران مسلم دنیا سے متعلق اہم خبریں)
غزہ، اصل صورتحال کیا ہے؟ (بشکریہ: فرینڈز آف فلسطین)
l غزہ کی وزارتِ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ میں کیے گئے قتلوں میں% 41 بچے اور% 28 خواتین شامل ہیں ۔گویاایک بار پھر فرعون وقت کو موسیٰ dکی پیدائش کا خطرہ ہے۔اب وہ احتیاطاً بچوں اور ماؤں دونوں کو قتل کر رہا ہے۔
l عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے افریقی پناہ گزینوں کو غزہ کی پٹی میں اپنی صفوں میں لڑنے کے لیے بھرتی کیا ہے جس کے بدلے اُنہیں رہائش کا حق دیا جا رہا ہے، یہ اِس بات کی تصدیق ہے کہ غاصب ریاست کس اخلاقی بحران کا شکار ہے۔
l قابض فوج کی بمباری نے مغربی خان یونس میں واقع کیمپ الصمود کے ایک روٹی کے تندور کو نشانہ بنایا۔اِس سنگدلانہ حملے میں چار معصوم جانیں شہیداور کئی افراد زخمی ہو گئے۔
l اسرائیلی بمباری سے 611 مساجد مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جبکہ تقریباً 825 مساجد جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔
l فرانس کے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ ڈومینیک ولیپن کا کہنا ہے کہ ’’اگر ہم جمہوری ہیں تو اِس سے بڑا دھوکا جمہویت میں جنگ کے نام پر ممکن نہیں ہے ۔ اسرائیل عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ اس موقع پر خاموشی سیاسی لحاظ سے بھی موت ہے اور انسانی لحاظ سے اِس سے بڑا کوئی سانحہ نہیں‘‘۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ’’ہم اسلحے اور معیشت کے حوالے سے اِس پوزیشن میں ہیں کہ ہم پر خاموشی نہیں جچتی۔‘‘
l ’’جبل الہیکل ایکٹیویسٹ‘‘' نامی صہیونی تنظیم کی جانب سے آرٹیفییشل اینٹلیجنس سے بنائی گئی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مسجد اقصیٰ کوجلتا ہوا دکھایا گیا ہے، اوراُس پر اشتعال انگیز الفاظ ''جلد ہی، انہی دنوں میں'' درج ہیں ۔ یہ پیغام مسجد اقصیٰ کی ممکنہ تباہی اور اس کی جگہ ہیکل کی تعمیر کا خطرناک اشارہ ہے۔
l چلی نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی سے متعلق کیس میں جنوبی افریقہ کا فریق بننے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔
l امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 19 بلین ڈالر مالیت کے F-15 طیاروں اور آلات کی فروخت کی منظوری دی ہے، ساتھ ہی تقریباً 774 ملین ڈالر کے ٹینک گولے اور 583 ملین ڈالر کی فوجی گاڑیوں کی فروخت کی بھی اجازت دی ہے۔ جدید ترین KC-46 Pegasus طیارے اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی صلاحیت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 7 اکتوبر سے اب تک امریکہ اسلحوں کی 600 شپمنٹس اسرائیل کی غزہ پر مسلط جنگ کو مستحکم کرنے کے لیے بھیج چکا ہے۔
l 17 ستمبر کو اسرائیل نے حزب اللہ کے لوگوں کے زیر استعمال پیجر ڈیوائس کے ذریعے بیک وقت لوگوں پر حملے کیے اور ان کی ڈیوائس کسی طریقے سے پھٹ گئی جس سے آٹھ لوگوں کی شہادت اور ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگوں کی مبینہ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ـ ۔
tanzeemdigitallibrary.com © 2024