تنظیم اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام
حلقہ جات میں دورہ ترجمہ قرآن اور خلاصہ مضامین قرآن
کے پروگرام 2025ء
حلقہ کراچی جنوبی
قرآن اکیڈمی تنظیم کے تحت ہونے والے دورہ ترجمہ قرآن پروگرام میں مدرس کی ذمہ داری کی سعاد ت ناظم تربیت قرآن اکیڈمی تنظیم محترم محمد نعمان نے حاصل کی جو منجھے ہوئے مدرس اور عربی گرامر پر دسترس رکھنے والے ہیں۔اِس پروگرام میں تقریبا ً 650 مرد اور 400 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔ امسال بھی یہاں 135 افراد کےلیے اعتکاف کا انتظام کیا گیا تھا۔معتکفین کےلیے روزانہ بعد نماز ظہر تربیتی لیکچرز کا اہتمام بھی تھا۔ آخری روز امیر محترم شجا ع الدین شیخ صاحب نے سوال و جواب کی نشست کی ۔
گلستان انیس کلبمیں تقریباً دو دہائیوں سے دورہ ترجمہ قرآن ہو رہا ہے۔ 2005ء میں سابق امیر جناب حافظ عاکف سعید صاحب نے دورہ ترجمہ قرآن کی سعادت حاصل کی تھی۔ اِس مرتبہ مدرس کے فرائض امیرِ حلقہ کراچی جنوبی محترم ڈاکٹر محمد الیاس نے انجام دیئے۔ دورہ کے دوران تمام سورتیں اور مختلف موضوعات پرPPT سلائڈز دکھائی گئیں ۔ انبیاء کرام کے مقامات اور غزوات کو نقشوں کی مدد سے واضح کیا گیا جس میں شرکاء نے بہت دلچسپی لی ۔یہاں500 مردوں اور 400 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی ۔ ویک اینڈز پر یہ تعداد تقریباً دوگنا ہو جاتی تھی۔
ملن بینکوئیٹ میںدورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد کورنگی شرقی تنظیم کے تحت کیا گیا۔مدرس کی سعادت امیر مقامی تنظیم ڈیفنس محترم عاطف اسلم نے حاصل کی۔ روزانہ اوسطاً 300مرد اور 150 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔کورنگی وسطی تنظیم میں دورہ ترجمہ قرآن کا پروگرام راج محل لان نزد چنیوٹ ہسپتال میں کیا گیا۔ مدرس کے فرائض محترم محمد سہیل، معتمد حلقہ کراچی جنوبی نے اداء کئے ۔ اوسطاً 350 مرداور 300 خواتین نے یہاںباقاعدگی سے شرکت کی۔
قرآ ن مرکز لانڈھی میں مدرس دورہ ترجمہ قرآن کی سعادت امیر سوسائٹی تنظیم محترم انجینئر نعمان آفتاب نے حاصل کی۔تقریباً 110 مرداور70خواتین نےاِس پروگرام میں شرکت کی۔
اروا لان میں دورہ ترجمہ قرآن کورنگی غربی تنظیم کے تحت منعقد ہوا۔ مدرس کی سعادت محترم عامر خان ، ناظم دعوت حلقہ کراچی جنوبی اور ڈاکٹر محمد وقاص ، نقیب اسرہ کورنگی غربی نے حاصل کی۔یہاں اوسطاً 150 مرد اور 100 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔اختر کالونی تنظیم کے تحت دورہ ترجمہ قرآن کا پروگرام ریڈیسن میرج لان میں کیا گیا۔ یہاںمدرس کے فرائض نقیب اعلیٰ اختر کالونی تنظیم، محترم انجینئر عمیر نواز نےانجام دئیے جو حال ہی میں اسلام آباد سےیہاں منتقل ہوئے ہیں، یہ اُن کا کراچی میں پہلا دورہ تھا۔ تقریباً 280حضرمرداور 70 خواتین نے باقاعدگی سے اِس پروگرام میںشرکت کی۔
کراچی شہر کے اہم ترین چوک شاہین کمپلیکس کے پاس ہما لانمیں دورہ ترجمہ قرآن اولڈسٹی تنظیم کے تحت ہوا۔محترم محمد ہاشم صاحب ، مقامی امیر لانڈھی تنظیم نے مدرس کی سعادت حاصل کی۔ یہاںاوسطاً 110 حضرات اور 60 خواتین نے شرکت کی۔
خلاصہ مضامین قرآن
کلفٹن تنظیم کے تحت کلفٹن اپارٹمنٹ میں خلاصہ مضامین قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ یہاںمدرس کے فرائض امیر کلفٹن تنظیم محترم حافظ محمد اسلم نے ادا کیے۔50 مرد اور 40 خواتین نے اِس پروگرام میں باقاعدگی سےشرکت کی۔ کورنگی وسطی تنظیم کے تحت خلاصہ مضامین قرآن کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ امیر کورنگی وسطی تنظیم ڈاکٹر اسرار علی نے مدرس کی ذمہ داری ادا کی، یہاں تقریباً 30 مرد باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے۔قرآن مرکز ڈیفنس میں خلاصہ مضامین قرآن کا پروگرام ہوا۔ سوسائٹی تنظیم کےملتزم رفیق محترم محمد رضوان نے مدرس کے فرائض انجام دئیے، تقریباً 35 مرد اور 25 خواتین نے شرکت کی۔
رپورٹ:محمد سہیل(معتمد حلقہ کراچی جنوبی)
لاہور (شرقی)
شاہدرہ میں دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادلاہور شرقی تنظیم کے تحت کیا گیا۔مدرس کی سعادت نعیم اختر عدنان کو ملی ۔قبل از رمضان استقبالِ رمضان کاپروگرام کابھی انعقاد کیا گیا جس کی حاضری300 مرد اور 150خوا تین رہی ۔ پہلے دو عشروںمیں اوسطاَ َحاضری 40مردجبکہ آخری عشرہ میں65مرد رہی۔یہاںتذکیر بالقرآن کورس نہیں ہوسکا۔
کینٹ میں دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادلاہور شرقی تنظیم کے تحت کیا گیا۔مدرس کی سعاد ت محترم شیر افگن نے حاصل کی۔یہاں بھی استقبالِ رمضان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 مردوں نے شرکت کی ۔ پہلے دو عشروںمیں یہاںاوسطاً50مرد اور30 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی جبکہ آخری عشرہ میں70 مرد اور 40خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 5 جبکہ کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد1 رہی۔ ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد 36 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد 5رہی ۔جس میں 30مرد اور6خواتین تھیں۔
صدرمیںدورہ ترجمہ قرآن کا انعقادلاہور شرقی تنظیم کے تحت کیا گیا۔مدرس کی سعاد ت محترم خائستہ اکبرنے حاصل کی۔یہاں استقبالِ رمضان پروگرام میں کم و بیش 100 مردوں نے شرکت کی جبکہ دورہ ترجمہ قرآن کے دوران پہلے دو عشروںمیں اوسطاً40مرد اور 2 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی جبکہ آخری عشرہ میں60 مرد اور5خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد7 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد3رہی ۔جس میںسے7مرد ہی شا مل تھے ۔ صدرمیں ہی ایک اور جگہ دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادلاہور شرقی تنظیم کے تحت کیا گیا۔مدرس کی سعاد ت محترم اقبال کمال نے حاصل کی۔ استقبالِ رمضان پروگرام کا انعقاد کیا گیاتو مردوں کی حاضری 100 رہی دورہ ترجمہ قرآن کے دوران پہلے دو عشروںمیں اوسط حاضری 25مرد اور10 خواتین رہی جبکہ آخری عشرہ میں یہ تعداد 35مرد اور15خوا تین ہوگئی۔تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد10 اور کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد3رہی۔ ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد3 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد0رہی جس میں2مرد اور1خواتین شا مل تھیں۔
شادباغ میں دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادلاہور شرقی تنظیم کے تحت کیا گیا۔مدرس کی سعاد ت محترم شہباز احمد شیخ نے حاصل کی۔ استقبالِ رمضان پروگرام میں 124مرد اور27 خواتین نے شرکت کی ۔ دوران رمضان پہلے دو عشروںمیں اوسطا40مرد اور20 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی جبکہ آخری عشرہ میں50 مرد اور30خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس یہاں نہیں ہوا۔
فیروز پور روڈپر دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادلاہور شرقی تنظیم کے تحت کیا گیا۔مدرس کی سعادت محترم ڈاکٹر عثمان خالدنے حاصل کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں150مرد اور 70 خوا تین کی حاضری رہی ۔دوران رمضان پہلے دو عشروںمیں اوسطاً100مرد اور70 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔جبکہ آخری عشرہ میں175 مرد اور100خوا تین نے شرکت کی۔ تذکیر بالقرآن کورس ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد10 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد2رہی ۔جس میں7مرد اور3خواتین شا مل تھیں ۔
ڈی ایچ اےمیں دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادلاہور شرقی تنظیم کے تحت کیا گیا۔مدرس کی سعادت محترم ا عجاز لطیف نے حاصل کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں35مرد اور 10خوا تین کی حاضری رہی جبکہ دوران رمضان پہلے دو عشروںمیں اوسطاً130مرد اور 100 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں200مرد اور150خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد24 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد8رہی ۔ جس میں22مرد اور2خواتین شا مل تھیں ۔
ملاکنڈ
باجوڑ غربی میں دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد ملاکنڈ تنظیم کے تحت کیا گیا۔مدرس کی سعادت محترم نبی محسن نے حاصل کی۔ پہلے دو عشروںمیں اوسطاً 20مردوں نے باقاعدگی سے شرکت کی جبکہ آخری عشرہ میںتعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ۔
بٹ خیلہمیں دورہ ترجمہ قرآن کا پروگرام ملاکنڈ تنظیم نے کیا۔ مدرس کے فرائض محترم شوکت اللہ نے ادا کئے ۔یہاں پہلے دو عشروں میں حاضری اوسطاً 30مرد رہی جبکہ آخری عشرہ میں بڑھ کراوسطاََ 40 مرد ہوگئی۔ بٹ خیلہ میں ہی ایک اور دورہ ترجمہ قرآن میں مدرس کی سعادت محترم امیر رحمنٰ نے حاصل کی ۔جہاں تقریباََ 35مردپہلے دو عشروں میں اور آخری عشرہ میں بھی 35 مرد حاضر ہوتے رہے۔بٹ خیلہ میں ایک اور مقام پر دورہ ترجمہ قرآن ملا کنڈ تنظیم کے تحت منعقد ہوا جہاں مدرس کی سعادت محترم شاکر اللہ نے حاصل کی۔یہاں اوسطاً 35مرد پہلے دو عشروں میں اور40مردآخری عشرہ میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے۔
باجوڑشرقی میںدورہ ترجمہ قرآن میں مدرس کی سعادت محترم شیر محمد نے حاصل کی ۔یہاں تقریباً10مردوں نے پہلے دو عشروں میںاور15مردوں نے آخری عشرہ میں شرکت کی۔
کبل میں دورہ ترجمہ قرآن میں بانی محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی ویڈیو ریکارڈنگ پیش کی گئی یہاں اوسطاً8 حضرات باقاعدگی سے شرکت کیا کرتے رہے ۔
حیدرآباد
گلشن سحر قاسم آباد کے مقام پر دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادحیدرآباد تنظیم کے تحت کیا گیا۔ یہاں پروگرام کا انعقادگزشتہ16 سال سےہورہاہے۔مدرس کے فرائض محترم شفیع محمد لاکھو اور محترم عبدالرحمن رند نےانجام دیئے۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 300مرد اور 60خواتین نے شرکت کی۔پہلے دو عشروں میں روزانہ اوسط حاضری80مرداور70 خواتین رہی جبکہ آخری عشرہ میں60مرد اور40خوا تین نے شرکت کی۔اعتکاف کےلیے 30 مردوں اور3خواتین مجموعی طورپر33افراد نے رجسٹریشن کرائی۔تذکیر بالقرآن کورس33افراد نے مکمل کیا ۔جس میں33مرد شا مل تھے ۔تمام معتکفین نے کورس کی تحسین فرمائی۔
حیدرآبادسٹی میں دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادحیدرآباد تنظیم کے تحت کیا گیا۔یہاںپروگرام کا انعقادگزشتہ 12 سال سے قرآن مرکز ہیرآبادمیں ہو رہاہے۔مدرس کے فرائض محترم حافظ احسان اللہ اور محترم محمد رفیق نے انجام دیئے ۔استقبالِ رمضان پروگرام میں60مردوں اور40خوا تین نے شرکت کی ۔دوران رمضان پہلے دو عشروںمیں اوسطاً80مرد اور70 خواتین جبکہ آخری عشرہ میں60مرد اور40خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیںہوا ۔
مقامی تنظیم لطیف آباد شرقی وغربی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمرینہ بینکوئیٹ لطیف آباد میں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم خضرحیات اور محترم محمد فاروق ناغڑ نے انجام دیئے۔ پہلے دو عشروں میں اوسطاً300مردوں اور 350خواتین نے اورآخری عشرہ میں400مرداور450خواتین نےباقاعدگی سے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں25مرد اور30خواتین کی حاضری رہی ۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم لطیف آباد شرقی وغربی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادسنگم گارڈن لطیف آباد میں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم سید شاکر علی اور محترم یاسر شیخ نےانجام دیئے ۔ پروگرام میں پہلے دو عشروں میں اوسطاً250مرداور180خواتین جبکہ آخری عشرہ میں 300مرداور200خواتین نے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 20مردوں اور25خوا تین کی حاضری رہی۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادریوینیو سوسائیٹی فیز1 قاسم آبادمیں ہوا ۔ مدرس کے فرائض محترم ذوالفقار علی شاہ،محترم عبدالحکیم دایو اورڈاکٹرظہیر/فہد نےانجام دئیے۔پروگرام میں روزانہ پہلے دو عشروں میں اوسط35مرداور35خواتین اور آخری عشرہ میں25مرد اور35خواتین نے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 37 مردوں نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم قاسم آباد غربی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاددی انٹیلیکچول اسکول جامشورو میں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم عبدالحسیب شیخ،محترم شاہ حسن اور محترم منظور سولنگی نے انجام دیئے۔ پہلے دو عشروں میں اوسطاً38مرداور32خواتین نےجبکہ آخری عشرہ میں 30مرداور42خواتین نے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں25مردوں کی حاضری رہی۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم قاسم آباد غربی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادابڑامسجد،مانجھن میں ہوا ۔مدرس کے فرائض محترم اسامہ ایاز نے انجام دیئے۔تینوں عشروں میں اوسطاً 50مردوں اور36خواتین نےباقاعدگی سے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 30مردوں نے حاضری دی ۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم قاسم آبادشرقی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمیمن اکیڈمی ھرداس پورہ شہداد پورمیں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم ڈاکٹر سید سعد اللہ نے انجام دیئے۔پہلے دو عشروںمیںاوسطاً6مرداور6خواتین نے جبکہ آخری عشرہ میں6مردوں نے شرکت کی۔
مقامی تنظیم قاسم آبادشرقی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد آشیانہ راؤ احمدرضا، جوہرآباد ٹنڈوآدم میں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم ڈاکٹر راؤ احمد رضانےانجام دیئے۔ پہلے دو عشروں میں اوسطاً18مردوں نےجبکہ آخری عشرہ میں 25 مردوں نے شرکت کی۔
مقامی تنظیم نواب کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد حامد علی کلب کورٹ روڈ نواب شاہ میں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم عاکف اقبال،محترم ایاز قریشی اور محترم مولانا طاہر نےانجام دیئے۔پہلے دو عشروں میں اوسطاً70 مرد اور65خواتین نے جبکہ آخری عشرہ میں90 مرداور80خواتین نے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 40مردوں نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم خانواہن کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمسجدصدیق اکبر خانواہن ، نوشہروفیروز میں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم مولانا عاقل نے انجام دیئے۔تینوںعشروں میں اوسطاَ40مردوں نےباقاعدگی سے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 70 مردحا ضرتھے ۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم کےزیراہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمسجد گوٹھ حاجی مبارک لاکھو ،بھریا میں ہوا ۔مدرس کے فرائض محترم مولانا عبدالحمید لاکھو نے انجام دیئے۔پروگرام میں پہلے دو عشروں میں اوسطاً11مرداور14خواتین نے جبکہ آخری عشرہ میں14مرداور 14 خواتین نے باقاعدگی سےشرکت کی۔ استقبالِ رمضان پروگرام میں10مرد اور11 خواتین کی حا ضری رہی۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم مٹھیانڑی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقادمسجد گوٹھ ٹھٹ گھڑاؤ میں ہوا ۔ مدرس کے فرائض محترم حافظ شاہمیرنےانجام دیئے۔پہلے دو عشروں میں اوسطاً18 اورآخری عشرہ میں22مردوں نےباقاعدگی سے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں30مردوں کی حا ضری رہی۔ تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم لاکھا روڈ کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد لاکھا روڈ میں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم مفتی حنیف نے انجام دیئے۔پروگرام میں پہلے دو عشروں میں اوسطاً 18اورآخری عشرہ میں22مردوں نےباقاعدگی سے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں30مردوں کی حا ضری رہی ۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
حلقہ ساہیوال
مقامی تنظیم پاکپتن کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن پاکپتن میں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم پروفیسر نوازش رسول نے انجام دیئے ۔پروگرام میں روزانہ پہلے دو عشروںکے دوران اوسط حاضری 20مرداور 10خواتین رہی جبکہ آخری عشرہ میں یہ تعداد 40مرد اور 40خواتین ہوگئی ۔ استقبالِ رمضان پروگرا م میں 40مرداور 10خواتین کی حا ضری رہی۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام یہاں نہیں ہوسکا۔
مقامی تنظیم ساہیوال کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن ساہیوال میں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم محمد عبداللہ سلیم نے انجام دیئے۔پروگرام میں پہلے دو عشروںمیں اوسط35مردوں اور 7خواتین نےباقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں50مرد اور15خواتین نے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں25مرد اور6خواتین کی حا ضری رہی ۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم وہاڑی کےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن کا انعقاد وہاڑی میں ہوا جہاں بانی تنظیم اسلامی محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی ویڈیو چلا کردرس دیا گیا ۔پروگرام میں روزانہ پہلے دو عشروںمیں اوسط30مرد اور30خواتین نےباقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں 40مرد اور40خواتین نے شرکت کی۔استقبالِ رمضان پروگرا م میں50مرد اور 30 خواتین کی حا ضری رہی ۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔
مقامی تنظیم بورے والاکےزیر اہتمام دورہ ترجمہ قرآن بورے والامیں ہوا۔مدرس کے فرائض محترم ڈاکٹر مظہر الاسلام نے انجام دیئے۔پروگرام میں پہلے دو عشروںمیں اوسط 15 مردوںنےجبکہ آخری عشرہ میں20 مردوں نے باقاعدگی سےشرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس کا اہتمام نہیں ہوا۔ ززز
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ روزہ اور قرآن دونوں کو ہم سب کے حق میں ایسا سفار ش کرنے والا بنائے جن کی سفارش بار گاہ الٰہی میں مقبول ہو۔ آمین!
(تدوین: محمد حسیب آصف)