تنظیم اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مختلف حلقہ جات میں
دورۂ ترجمہ قرآن اور خلاصہ مضامین قرآن
کے پروگرام 2025ء
(حصہ دوم)
حلقہ گوجرانوالہئ مقامی تنظیم گجرات کے تحت ہونے والے پروگرام میں دورۂ ترجمہ قرآن کی سعادت امیر حلقہ گوجرانوالہ ڈویژن جناب حافظ علی جنید میرنے حاصل کی۔ اس پروگرام میںتقریباً 135مرد حضرات اور 35 خواتین نے شرکت کی۔ طاق راتوں میں احباب نے زیادہ ذوق و شوق سے شرکت کی۔ پروگرام رات تقریباً دو بجے تک جاری رہتا تھا۔ اس مقام پر ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اعتکاف کا انتظام کیا گیا، جس میں 9 افراد نے شرکت کی۔ احباب میں سے1 نے باقائدہ تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔الحمدا للہ!
ئ سیالکوٹ مقامی تنظیم کے تحت ہونے والے پروگرام میں دورئہ ترجمہ قرآن کی سعاد ت ناظم تربیت حلقہ گوجرانوالہ ڈویژن جناب حافظ نعیم صفدر بھٹہ نے حاصل کی۔ اس پروگرام میںکُل 100 مرد حضرات اور 35 خواتین نے شرکت کی۔درمیان میں 30 منٹ کا وقفہ رکھا گیا۔دورہ ترجمہ قرآن کا یہ پروگرام تقریباً ایک بجے تک جاری رہتا۔اس مقام پر ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اعتکاف کا انتظام کیا گیا جس میں8 افراد نے شرکت کی۔4 افراد نے تنظیم میں شمولیت کے لیے دلچسپی ظاہر کی۔ عید کے بعد فہم دین کورس کا اہتمام ہوگا ۔ان شاء اللہ!
ئ مقامی تنظیم گوجرانوالہ کے تحت ہونے والے پروگرام میں دورئہ ترجمہ قرآن کی سعادت جناب انجینئر وقار اللہ نے حاصل کی۔اس پروگرام میں اوسطاً حاضری 25 مرد حضرات (طاق راتوں میں یہ تعداد 100 تک بھی رہی) اور 12خواتین رہی۔
ئ مقامی تنظیم کنجاہ کے تحت ہونے والے پروگرام میں دورۂ ترجمہ قرآن کی سعادت ناظم دعوت حلقہ گوجرانوالہ ڈویژن جناب محمد عبدالرحمن نے حاصل کی۔ اس پروگرام میں اوسطاً حاضری 16 تک رہی۔درمیان میں 30 منٹ کا وقفہ رکھا گیا۔ دورۂ ترجمہ قرآن کا یہ پروگرام تقریباً 12 بجے تک جاری رہتا۔
ئمقامی تنظیم جلالپورجٹاں کے تحت ہونے والے پروگرام میں دورۂ ترجمہ قرآن کی سعادت حافظ فضل الرحمٰن نے حاصل کی۔ اس پروگرام میں اوسط حاضری18 تک رہی۔ 30 منٹ کا وقفہ رکھا گیا۔ دورۂ ترجمہ قرآن کا یہ پروگرام تقریباً 12 بجے تک جاری رہتا۔
ئمقامی تنظیم ڈسکہ کے تحت ہونے والے پروگرام میں خلاصہ مضامین قرآن کی سعاد ت محترم مبشر ریاض (مقامی امیر) نے حاصل کی۔ اس پروگرام میں اوسط حاضری20 تک رہی۔
ئ مرکز تنظیم اسلامی مسجد المصطفیٰ پھالیہ میں مقامی تنظیم منڈی بہائوالدین کے تحت بانی تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کے خلاصہ مضامین قرآن کا اہتمام بذریعہ ویڈیو کیا گیاجس کا آغاز نماز تراویح کے بعد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اوسط حاضری 12 افراد رہی۔احباب نے رمضان المبارک کے بعد بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی خواہش کااظہار کیا۔
رپورٹ : رانا ضیاء الحسن ( ناظم نشرواشاعت حلقہ گوجرانوالہ)
حلقہ کراچی شرقیئگلزار ہجری اصفہانی روڈ: اس مقام پر دورئہ ترجمہ قرآن کا انعقادمقامی تنظیم کے تحت کیا گیا۔ مدرس کی سعاد ت جناب طارق پیرزادہ نے حاصل کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 60 مرد حضرات اور30 خواتین کی حاضری رہی۔ پہلے دو عشروں میں اوسطاً200 مرد حضرات اور200خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں220مرد حضرات اور230خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد70اور کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد42رہی، ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد22 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد12رہی ۔جس میں30مرد اور40خواتین شا مل تھیں۔
ئ گلزار ہجری کوئٹہ ٹاؤن: اس مقام پر دورۂ ترجمہ قرآن کا انعقادمقامی تنظیم کے تحت کیا گیا۔ مدرس کی سعاد ت جناب عمر انعام جعفری نے حاصل کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 10 مرد حضرات اور 10 خواتین کی حاضری رہی ۔ پہلے دو عشروں میں اوسطاً90 مرد حضرات اور110خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں100مرد حضرات اور120خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد14اور کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد12رہی۔ ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد20 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد15رہی ۔تذکیر بالقرآن کورس میں15مرد اور5خواتین شا مل تھیں ۔
ئ سعدی ٹاؤن: اس مقام پر دورۂ ترجمہ قرآن کا انعقادمقامی تنظیم کے تحت کیا گیا۔ مدرس کی سعاد ت جناب انجینئر نعمان اختر نے حاصل کی۔استقبالِ رمضان پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں80مرد حضرا ت اور40خوا تین کی حاضری رہی ۔ دورئہ ترجمہ قرآن میں روزانہ پہلے دو عشروںمیںاوسطاً270مردحضرات اور220خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں410مرد حضرات اور320خوا تین نے شرکت کی۔ تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد52اور کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد24رہی ۔ ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد52 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد24رہی ۔جس میں10مر اور42خواتین شا مل تھیں ۔
ئ سرجانی ٹاؤن: اس مقام پر دورۂ ترجمہ قرآن کی سعاد ت جناب حذیفہ آصف نے حاصل کی۔دورئہ ترجمہ قرآن میںاستقبالِ رمضان پروگرام میں 06مرد حضرا ت اور 22خوا تین کی حاضری رہی ۔ پہلے دو عشروںمیںاوسطاً125مردحضرات اور200 خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں250مرد حضرات اور300خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز میں ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد21 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد16رہی ۔جس میں13مرد اور8خواتین شا مل تھیں ۔
ئنیو کراچی : اس مقام پر دورۂ ترجمہ قرآن کی سعاد ت وقاص قائم نے حاصل کی۔ استقبالِ رمضان پروگرام میں 70مرد حضرا ت اور85خوا تین کی حاضری رہی ۔ دورئہ ترجمہ قرآن میں پہلے دو عشروںمیںاوسطاً75مردحضرات اور125خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں85مرد حضرات اور170خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد119اور کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد54رہی۔
ئ گلشن معمار: اس مقام پر دورۂ ترجمہ قرآن کی سعاد ت ڈاکٹر انوار علی صاحب نے حاصل کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 30مرد حضرا ت اور20خوا تین کی حاضری رہی۔ دورئہ ترجمہ قرآن میںپہلے دو عشروںمیںاوسطاً225مردحضرات اور210خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں250مرد حضرات اور200خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد67اور کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد45رہی ۔
ئ بحریہ ٹاؤن: اس مقام پر دورۂ ترجمہ قرآن کی سعادت جناب عمران چھاپڑا نے حاصل کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 53مرد حضرا ت اور49خوا تین کی حاضری رہی ۔ دورئہ ترجمہ قرآن میں پہلے دو عشروںمیںاوسطاً220مردحضرات اور75خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں200مرد حضرات اور57خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز ایپ سے رجسٹر ڈافراد کی تعداد105 اور کورس مکمل کرنے والو ں کی تعداد68رہی ۔جس میں80مرد اور25خواتین شا مل تھیں ۔
ئ اجمیر نگری: اس مقام پر دورۂ ترجمہ قرآن کی سعاد ت جناب سید محمدمصطفیٰ نے حاصل کی۔استقبالِ رمضان پروگرام میں 15مرد حضرات اور20 خواتین کی حاضری رہی ۔ دورئہ ترجمہ قرآن میںپہلے دو عشروںمیںاوسطاً185مردحضرات اور200خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی۔آخری عشرہ میں250مرد حضرات اور300خوا تین نے شرکت کی۔تذکیر بالقرآن کورس پیپر کوئز میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد80اور کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد80رہی۔
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ روزہ اور قرآن دونوں کو ہم سب کے حق میں ایسا سفار ش کرنے والا بنائے جن کی سفارش بار گاہ الٰہی میں مقبول ہو۔ آمین!
tanzeemdigitallibrary.com © 2025