(تنظیمی سرگرمیاں) تنظیم اسلامی کی سرگرمیاں - ادارہ

11 /
حلقہ سرگودھا کے زیر اہتمام جوہر آباد میں سہ ماہی تربیتی پروگرام
 
      حلقہ سرگودھا کے زیر اہتمام سہ ماہی تربیتی اجتماع بروز اتوارصبح00:8 بجے تا دوپہر ڈیڑھ بجے تک رفاہ کالج جوہرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں میانوالی ، جوہرآباد اور سرگودھا سے مجموعی طور پر 60رفقاءاور 8 احباب نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغازمیانوالی تنظیم کے امیر جناب نور خان کے درس قرآن سے ہوا۔ انہوں نے سورۃ الحدید کی آیات7 تا11  کا درس دیا۔ مطالعہ حدیث کی ذمہ داری جناب عثمان غنی نے ادا کی۔ موضوع ’’فطوبی ٰ للغرباء ‘‘تھا ۔
ٍ نورخان نے’’ بے حیائی اور فحاشی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات‘‘ کے موضوع پر مطالعہ لٹریچر کروایا ۔ اس کے بعد’’ رفقاء کے مابین غیر رسمی تعلقات نہ بڑھنے کی  وجوہات و اسباب اور اس کا حل‘‘کے موضوع پر ناظم دعوت حلقہ جناب حمید اللہ خان     نے مذاکرہ کروایا ۔ آدھے گھنٹے کے وقفہ برائے چائے و باہمی تعارف کے بعد مقامی امیر سرگودھا غربی جناب عبدالرحمٰن نے دعوتی مذاکرہ کروایا جس کا موضوع تھا ’’دعوتی عمل میں درپیش ممکنہ سوالات اور ان کا حل اور رفقاء کے’’ تجربات ‘‘ جس میں تمام رفقاء نے دلجمعی سے بھر پور حصہ لیا ۔
احسان اسلام کے ضمن میں ’’تعلق مع اللہ‘‘ پر گفتگو راقم نےکی۔اس کے بعد نقیب اسرہ شرقی تنظیم جناب طاہر محمود نے ’’ذاتی تنقید و اصلاح ‘‘ (راہنماء اصول دفعہ 9  )کی روشنی میں مطالعہ کروایا۔ اس کے بعد شرکاء پروگرام سے اس پروگرام کومزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز اور اُن کے تاثرات حاصل کیے گے حالیہ منعقدہ ملتزم تربیتی کورس منعقدہ 21 تا 27 جون دارالاسلام مرکز تنظیم اسلامی چوہنگ لاہور میں شریک ہونے والے ملتزم رفقاء نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔ آخر میں امیرحلقہ نے اختتامی گفتگو میں تمام ذمہ داران اور رفقاء کا شکریہ ادا کیا ۔امیر محترم کی طرف سے دیئے گے سالانہ اہداف کی یاددہانی کروائی۔اس طرح مسنون دُعا کے ساتھ تربیتی نشست کا اختتام ہوا ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ  تمام رفقاء کی مساعی کو اپنی بارگاہ میں منظور و مقبول فرمائے۔ آمین !(رپورٹ:ہارون شہزاد ، ناظم نشرواشاعت حلقہ سرگودھا)
 
حلقہ لاہور شرقی کے تحت نقباء تربیتی اجتماع
 
حلقہ لاہور شرقی کے تحت اتوار 13 جولائی 2025 ءنقباء تربیتی اجتماع’’ مرکز گڑھی شاہو‘‘ میں صبح 6:30 تا ظہر 1:30 تک منعقد ہوا۔ اس اجتماع میں حلقہ کے تمام مقامی امراء، نقباء، مقامی ناظمین دعوت و تربیت اور حلقہ کے تمام معاونین نے شرکت کی۔ اجتماع کا آغاز امیر حلقہ کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ امیر حلقہ نے سورہ عصر کی تلاوت کے بعد تمام شرکاء کو اجتماع میں خوش آمدید کہا اور اجتماع کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ افتتاحی کلمات کے بعد تذکیر بالقرآن کے ضمن میں حلقہ لاہور شرقی کے ناظم دعوت جناب شہباز احمد شیخ نے ’’نظم جماعت کی پابندی‘‘ کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔ مطالعہ حدیث کے تحت مقامی امیر جناب محمد عدیل خان آفریدی نے ’’مسؤلین کی مسؤلیت‘‘ کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔ ناشتے کے وقفے کے بعد پروگرام کے شیڈول کے مطابق تنظیمی امور پر گروپس کی شکل میں مذاکرہ ہوا۔ اس ترتیب سے شرکاء کے 9 گروپس بنائے گئے کہ ہر گروپ میں مختلف مقامی تناظیم کے ذمہ داران شامل ہوں۔ مذاکرہ کروانے کی ذمہ داری مقامی امراء نے سر انجام دی۔ تنظیمی مذاکرے کے بعد ’’اجتماعِ اسرہ کا نصاب اور نقیب کا کردار‘‘ کے موضوع پر نائب امیر ڈی ایچ اے جناب آصف رحیم اعوان نے پریزنٹیشن دی اور   نظام العمل کے مطابق اجتماع اسرہ کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد امیر حلقہ نے ’’مثالی مربی کے 20 مطلوبہ اوصاف‘‘کے عنوان سے پریزنٹیشن دی اور نقیب کے مربیانہ کردار کے اوصاف کو قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کیا۔ 11 بجے چائے کا وقفہ ہوا۔ وقفے کے بعد حلقہ لاہور شرقی کے ناظم تربیت جناب اقبال کمال نے ’’تنظیمی رپورٹس کی اہمیت اور رپورٹنگ میں مسائل‘‘کے عنوان سے گفتگو کی۔ انہوں نے سکرین پر اسرہ اور مقامی تنظیم کی ماہانہ رپورٹس دکھائیں اور ان کو صحیح طریقے سے پُر کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ نماز ظہر سے قبل امیر حلقہ نے اختتامی کلمات میں اجتماع کے کامیاب انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور تمام شرکاء، مدرسین اور منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دعائے مسنونہ پر اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کے مقاصد کا حصول ہمارے لیے آسان بنادے اور اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین یارب العالمین!  (رپورٹ:نعیم اختر عدنان، ناظم نشر واشاعت حلقہ لاہور شرقی)