(تنظیمی سرگرمیاں) تنظیم اسلامی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیاں - ادارہ

10 /
امیر محترم کی سرگودھا کے سالانہ دعوتی دورے کی مصروفیات
 
6 ستمبر 2025ء برو ز ہفتہ امیر محترمs  محترم پرویز اقبال نائب ناظم اعلیٰ شرقی زون کے ہمراہ حلقہ سرگودھا  کے سالانہ دعوتی دورے پر تشریف لائے ۔ 9:00 بجے تک النور ہائی سکول آف سائنس 90 جنوبی میں’’رسول اللہ ﷺ کے گھرانے سے چند جھلکیاں ‘‘کے موضوع پر خطاب فرمایا اس کے ساتھ ہی سورہ الحج کی آخری آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں چُنا ہے تو کیا بحیثیت اُمّت ہم اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جو ہماری ذمہ داری ہے۔ خطاب کے اختتام پر سکول کے حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب ہوئی اور مسنون دُعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس کے بعد مسجد جامع القرآن سرگودھا میں مقامی علماء کرام کے ساتھ ملاقات کی۔امیر محترم نے علماء کرام کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اتحاد اُمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام تر مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اللہ کے دین کے غلبہ کے لیے ایک اُمت ہونا چاہیے ۔علماء کرام نے امیر تنظیم سے اتفاق کیا نماز ظہر اور ظہرانے کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔
رات 9:00 بجےسرگودھا کے مقامی میرج ہال گولڈن پام میں خطاب بعنوان ’’نبی کریم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بُنیادیں ‘‘تھا جو اپنے وقت پر شروع ہوا جس میں خطاب فرماتے ہوئے امیر ِتنظیم نے نبی کریم ﷺ سے تعلق کے ضمن میں قانونی ، قلبی اور عملی پہلو شرکاء کے سامنے رکھے۔ اس پروگرام کا اختتام اپنے مقررہ وقت پر 10:30 پر ہوا ۔
اگلی صبح بروز اتوار جوہر آباد کے لیے روانگی ہوئی جہاں محترم خالد وسیم نقیب منفرد اسرہ جوہرآباد نے اپنے رفقاء کے ہمراہ امیر محترم ، نائب ناظم اعلیٰ اور امیر حلقہ صاحبان کو خوش آمدید کہا ۔مسجد نور القرآن سول لائن جوہر آباد میں دن 10:30 پر عوامی خطاب کا اہتمام تھا یہاں امیر محترم نے ’’ختم نبوت کا مفہوم اور ہمارا ایمان ‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ پروگرام میں خواتین کی شرکت کا بھی اہتمام تھا ،جن کی تعداد 200 کے قریب تھی  جبکہ مرد حضرات 500 کے قریب تھے ۔ امیر محترم نے ختم نبوت کے تعلق سے ہمارے کرنے کے کام کیا ہیں ،پر روشنی ڈالی ۔پروگرام کے اختتام پر امیر محترم سیال موڑ کے لیے روانہ ہوئے جہاں رفیق تنظیم محترم ڈاکٹر محمد شریف کے ہاں مقامی عمائدین کے ساتھ ملاقات کی۔ اس کے بعد امیر محترم نائب ناظم اعلیٰ صاحب کے ہمراہ شام 5:00 بجے کے قریب گوجرانوالہ کے لیے تشریف لے گئے ، اللہ سبحانہُ و تعالی سے دُعا ہے کہ جن جن رفقاء نے ان پروگراموں کے لیے محنت کی اللہ تعالیٰ انہیں بہتر بد ل عطا فرمائے۔ آمین!(رپورٹ: ہارون شہزاد ،ناظم نشرواشاعت حلقہ سرگودھا ) 
سہ ماہی تربیتی اجتماع حلقہ سرگودھا
        5 ستمبر2025ء کو بصورت شب بسری سہ ماہی  تربیتی اجتماع کا انعقاد مسجد جامع القرآن سرگودھا میں کیا گیا جس میں میانوالی ،جوہرآباد اور سرگودھا سے مجموعی طور پر 62رفقاءاور 4 احباب(35 ملتزم اور27 مبتدی )نے پروگرام میں شرکت فرمائی ۔
پروگرام کا آغاز سہ پہر  4:00 بجے مولانا محترم عامر کے درسِ قرآن سے ہوا انہوں نے ایمان حقیقی کا داخلی مظہر اور سراب کی کیفیت پر سورہ النور کی روشنی میں درس دیا جو نمازِ عصر تک جاری رہا ،نماز عصر کے وقفے کے بعد  مقامی امیر تنظیم شرقی طاہر محمود نے ایمان حقیقی رکھنے والے شخص کا زندگی میں رویہ اور طرزِ عمل کے حوالے سےسورہ التغابن کی روشنی میں درس فرمایا  ۔
اس کے بعدمغلوبیت کے دور میں مومن انقلابیوں کا طرزِ عمل کے موضوع پر حدیث مبارکہ کا درس محترم ظفر اقبال لاہڑی ( ملتزم رفیق غربی تنظیم) نے دیا۔ نماز مغرب کے بعد مقامی امیر میانوالی تنظیم محترم نورخان نے سورہ یوسف کے رکوع 3 تا 4 کی روشنی میں درسِ قرآن دیا جو نماز عشاء تک جاری رہا ۔ 
نماز عشاء کے وقفے کے بعد محترم حمید اللہ خان ناظم دعوت حلقہ نے مشاورت کے آداب پر مذاکرہ کروایا۔ آرام کے بعد رفقاء کو نماز تہجد کے لیے رات 3:00 بجے بیدار کیا گیا ، نماز تہجد کے بعد مقامی امیر میانوالی محترم نور خان نے منہاج القاصدین صفحہ 76 تا 83 تک کا مطالعہ کروایا اس کے بعد نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ماسٹر محترم ظفر اقبال (ملتزم رفیق جوہرآباد) نے اقامتِ دین سے کنی کترانے والوں کی عکاسی اور سزا بارے سورہ انفال کی روشنی میں درسِ قرآن دیا اس کے بعد امیر حلقہ نے اپنی اختتامی گفتگو میں رفقاء تنظیم کا شکریہ ادا کیا 
امیر حلقہ نے اِس بات پر زور دیا کہ جماعت کی اصل روح سمع و طاعت ہے اور اس کے ساتھ نماز میں خشوع و خصوع کی اہمیت کی طرف رفقاء کی توجہ دلائی اور اس کے بعد پروگرام کا مختصر خلاصہ بیان فرمایا اور مقررین کی تحسین فرمائی ساتھ ہی مسنون دُعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔
اللہ سبحانہُ وتعالیٰ شرکاء کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں منظور و مقبول فرمائے۔ آمین!(رپورٹ: ہارون شہزاد ناظم نشرواشاعت حلقہ سرگودھا)                                                                                                       
بھیرہ میں ایک روزہ توسیع دعوت پروگرام حلقہ سرگودھا
امیر حلقہ صاحب مولانا محترم عامر ( ناظم دعوت شرقی تنظیم ) کے ہمراہ مورخہ 12 ستمبر بروز جمعۃ المبارک سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے لیے روانہ ہوئےجہاں جامع مسجد بگھویہ کے خطیب محترم ابرار بگھوی نے مولانا محترم عامر کو خطاب جمعہ کی دعوت دی تھی اپنے   خطاب میں مولانا محترم محمد عامر نے سیرتِ رسول ﷺ کی روشنی میں اتحاد ِ اُمت کی اہمیت پر زور دیا اور شرکاء پر واضع کیا کہ حضورﷺ سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک اُمت ہو جائیں اور نبی مکرم ﷺ کی سیرت کے عملی نفاذ کی کوشش کریں نماز جمعہ کے بعد امیر حلقہ صاحب نے مولانا محترم ابرار بگھوی کا شکریہ ادا کیا اور   اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی مولانا محترم ابرار کی دعوت پر حاضر ہوتے رہیں گے  آخر میں مولانا محترم ابرار بگھوی نے مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو رخصت کیا ۔   (رپورٹ: ہارون شہزاد ناظم نشرواشاعت حلقہ سرگودھا)                                                                                                       
تنظیم اسلامی با جو ڑ غربی کے دور افتادہ رفقاء سے ملاقات(توسیع دعوت)
روایات کے مطابق ہرسال عید کے بعد دور دراز کے رفقاء سے ملاقات کے لیے ہم پروگرام بناتے ہیں اس سال بھی راقم الحروف محترم یوسف جان،محترم فیض الرحمن    اور محترم مومن خان کےہمراہ گاؤں زگیء روانہ ہوئے۔ جہاںمیں ہمارے ایک سینئر رفیق محترم ڈاکٹر نازمین خان رہائش پذیر ہیں ۔موصوف کافی عرصہ سے علیل ہیں، ان سے کافی مفید نشست ہوئی  اور ساتھ ہی بہت خوش بھی ہوئی تمام رفقاء سے دعاؤں کے لیے خصوصی درخواست ہےاس کے بعد دوسرے رفیق محترم عنایت اللہ کے گھر کی طرف محوسفر   ہوئے لیکن ان کی زیارت کے شرف سے محروم رہے۔یہاں سے محترم شیخ عنایت اللہ کے مدرسے پہنچے لیکن وہ موجود نہ تھے، اُن سے موبائل پر بات ہوئی۔ انہوں نے ملاقات کا کہا۔یہاں سے سابق نائب ناظم اعلیٰ برائے کے پی زونمحترم گل رحمان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پر گئے۔ نماز ظہر وہاں ادا کی اور ان کی صحبت سے فیض یاب ہوتے رہے ، اللہ سبحانہ وتعالیٰ اُن کی عمر میں برکت ڈال دیں۔ آمین! (رپورٹ: محمد سعید جان، ناظم نشر واشاعت حلقہ کے پی جنوبی)