(خصوصی رپورٹ) امیر تنظیم اسلامی کے دو پروگرام - مرتضی احمد اعوان
11 /
مرکزی شعبہ نشرواشاعت کے زیرِ اہتمام
امیرتنظیم اسلامی کے دو پروگرام
مرتب: مرتضیٰ احمد اعوان
جمعۃ المبارک 17 اکتوبر2025ء امیرتنظیم اسلامی محترم شجاع الدین شیخ s نے خطاب جمعہ قرآن اکیڈمی لاہور میں ارشاد فرمایا۔ نمازِ عصر کے بعد شعبہ سمع وبصرتشریف لے گئے جہاں انہوں نے ٹی وی چینل نیوز ون کو انٹرویودینا تھا۔ چینل نیوز ون میں ’’دین ودنیا‘‘ کے عنوان سے پروگرام کے اینکر پیر ضیاالحق نقشبندی نے امیرمحترم کے انٹرویو کی درخواست کی تو مرکزی شعبہ نشر و اشاعت نے نظم بالا سے مشاورت کے بعد حامی بھرلی۔ چنانچہ انہوںنے شعبہ سمع وبصر کا وزٹ کیا اور پھر شام کو اپنی پوری ٹیم کے ساتھ تشریف لائے ۔ امیر محترم سے انہوں نے کہا کہ میں آپ کے دو پروگرامز ریکارڈ کرنا چاہ رہا ہوں۔امیر محترم نے فرمایاکہ درمیان میں نماز کا وقفہ ہے، اس کاطریقہ کار کیا ہوگا؟ تھوڑی سوچ بچار اور مشاورت کے بعد انہوں نے دونوں 45 منٹس کے پروگرامز ریکارڈ کر لیے جن کے درمیان نمازِ مغرب کی ادائیگی کے لیے وقفہ کیا گیا۔ شعبہ نشرواشاعت کی طرف سے مرکزی ناظم نشرواشاعت محترم رضاء الحق صاحب اور نائب ناظم نشرواشاعت محترم وسیم احمد باجوہ نے شرکت کی۔ شعبہ سمع و بصر کے نائبین محترم عبداللہ واحد اور محترم سید فیضان حسن بھی اس ریکارڈنگ میں موجود تھے ۔ میزبان نے امیر محترم سے بڑے پیچیدہ انداز میں سوالات کیے جن کے جوابات امیر محترم نے بہت عمدگی سے دیئے ۔
امیر محترم کا دوسرا پروگرام بریگیڈئیر (ر) محترم جاوید احمد سے ملاقات کاتھا۔ یہ ملاقات عشاء کی نماز کے بعد مرکزی شعبہ نشرواشاعت میں ہوئی جس میں ملکی و بین الاقوامی موضوعات زیرِبحث آئے۔ بریگیڈئیر صاحب اپنے بھتیجے کے ہمراہ تشریف لائے تھے ۔
برگیڈئیر(ر) جاوید احمد صاحب نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے بانی محترمؒ کو یوٹیوب پر سنتے ہیں ۔ دورانِ گفتگو امیر محترم نے برگیڈیئر (ر) محترم جاوید احمد کو آئندہ سال دورۂ ترجمہ قرآن میں شمولیت کی دعوت دی جسے اُنہوں نے قبول فرمایا۔پروگرام کا اختتام دعائے مسنونہ پر ہوا۔